سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماعت سے محروم لوگوں کا بین الاقوامی ہفتہ (آئی ڈبلیو ڈیف)18سے 24ستمبر 2023تک

Posted On: 21 SEP 2023 9:55PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفو یض اختیارات کی وزارت  کامعذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، اس کے تحت کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ مل کر 18  سے 24 ستمبر 2023 تک سماعت سے محروم لوگوں کا بین الاقوامی ہفتہ (آئی ڈبلیو ڈیف) منا رہا ہے۔ اس عرصے کے دوران  انڈین سائن لینگویج  ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی )جو کہ ڈی ای پی ڈبلیو دی کے تحت ایک خود مختارادارہ ہے اور تحقیق ، ترقی ، ٹریننگ کے لئے ایک نوڈل ادارہ ہے اور پورے ملک میں انڈین سائن لینگویج (آئی ایس ایل ) کے بارے میں بیداری پیداکررہاہے ، مختلف موضوعات پرمبنی سرگرمیوں کو انجام دے رہاہے ۔

A group of people sitting at a tableDescription automatically generated

اس کے موضوعات میں سماعت سے محروم  بچوں کے حقوق کے اعلانیہ  کے بارے میں آگاہی، پوری دنیا میں صلاحیتوں کو بڑھانا، ‘‘ہمارے بغیر کچھ نہیں’’ کے نعرے کو سمجھنا، سماعت سے محروم  لوگوں کو ایجنڈے میں شامل کرنا، تمام کے لیے اشاروں کی زبان کے حقوق کا حصول اور جامع سمعت سے محروم  کمیونٹی کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہیں۔  مزید یہ کہ آئی ایس ایل کے دن یعنی 23 ستمبر 2023 کو محکمہ آئی ایس ایل کے دن  پرایک ایسی دنیا جہاں سماعت سے محروم لوگ ہرجگہ کہیں بھی اشاروں کا استعمال کرسکتے ہیں ، کے موضوع کے تحت  مختلف پروگرام شروع کرے گا۔ان فلیگ شپ پروگراموں میں ویڈیو ریلے سروسز، مالیاتی اور بینکنگ شرائط پر اشاروں والے  ویڈیوز، بولنے اور سماعت سے محروم افراد کے لیے خصوصی اسکولوں میں آئی ایس ایل کورس اور یہاں تک کہ خود سیکھنے کے موڈ پر مبنی آئی ایس ایل  کورس شامل ہیں ، جس کا مقصد سماعت سے محروم  لوگوں کو خود انحصار بنانااور ان کے خاندان کے افراد کے لئے رابطہ   کی ہنرمندی   کو فروغ دینا ہے۔

محکمہ کے اندر آئی ایس ایل کی تفہیم کو مزید تقویت دینے کے لیے، محکمے کے سبھی افسران کے لئے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری ، جناب راجیش اگروال کی صدارت میں  21ستمبر2023 کو 2 گھنٹے کی آئی ایس ایل  لرننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ روزمرہ کے رابطے کے مختلف اشارے سیکھے گئے اور ساتھ ہی انگریزی حروف تہجی کے تمام اشارے بھی سمجھے گئے۔ اس سلسلے میں، سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی دور اندیشی اور ہمدردانہ رہنمائی کے تحت محکمہ سماعت سے محروم لوگوں اور ان کے آس پاس کی بڑی برادریوں کو بااختیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

***********

)ش ح۔  ف ا۔ ع آ(

U. No.9810


(Release ID: 1959578) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi