زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب کیلاش چودھری نے آج پی ایم کسان اسکیم کےلیے چیٹ بوٹ کا آغاز کیا
مرکزی حکومت کی کسی اہم اور بڑی اسکیم کے ساتھ جوڑے جانے والا یہ پہلا اے آئی ٹی چیٹ بوٹ ہے
اے آئی چیٹ بوٹ کا آغاز پی ایم کسان اسکیم میں کارکردگی کو بہتر بنانے اور اس کی رسائی کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے
اے آئی چیٹ بوٹ سے کسانوں کو ان کے سوالوں کا واضح اور درست جواب فورا ملے گا
اس اقدام کے ذریعہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کا مقصد ملک بھر کے کسانوں کو بہترین مدد اور تعاون فراہم کرنا ہے
Posted On:
21 SEP 2023 6:07PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی زراعت نے آج نئی دہلی میں پردھان منتری کسان سمان ندھی(پی ایم ۔ کسان) اسکیم کے لئے اے آئی چیٹ بوٹ کا آغاز کیا۔ اے آئی چیٹ بوٹ کا آغاز پی ایم کسان اسکیم میں کرکردگی کو بہتر بنانے اور اسکی رسائی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کسانوں کو ان کے سوالوں کا واضح اور درست جواب بروقت مل سکے گا۔
اے آئی چیٹ بوٹ کے آغاز کے موقع پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب کیلاش چودھری نے کہا کہ یہ اقدام وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ویژن کے عین مطابق ہے کہ کسانوں کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائی جائیں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے گورننس کو بہتر بنایا جائے۔
ورچوئل طریقے سے ہوئے اس پروگرام کے دوران مرکزی حکومت اور ریاستی سرکار سے تعلق رکھنے والے اکابرین زراعت کے میدان میں ہونے والے اس اہم سنگ میل کا جشن منانے کے لئے اکٹھا ہوئے تھے۔
زراعت اور خاندانی بہبود محکمے میں سکریٹری جناب منوج آہوجہ نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں وزارت کی دیگر اہم اسکیموں میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ لاگو کیا جائے گا۔
اے آئی چیٹ بوٹ مستفدین کے لئے ایک جامع گائڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اور اسکیم سے متعلق ان کے سوالوں کا واضح اور بروقت جواب دیا جاتا ہے۔ فی الحال چیٹ بوٹ انگریزی ، ہندی ، بنگالی ، اڈیہ اور تمل زبانوں میں دستیاب ہے۔ جلد ہی یہ ملک کی تمام 22 زبانوں میں دستیاب کرایا جائے گا۔
****
U.No:9801
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1959514)
Visitor Counter : 138