زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب منوج آہوجا نے کاشتکاری کے طریقوں میں انقلاب لانے کے لیے اختراعی موبائل ایپلیکیشن اور جنرل کراپ اسٹیمیشن سروے (جی سی ای ایس) کے لیے ویب پورٹل کا آغاز کیا


محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود كے سكریٹری نے تمام ریاستوں سے جی سی ای ایس پورٹل اور ایپلیكیشن کو اپنانے کی درخواست کی تاکہ اعتبار کو یقینی بنایا جاسکے

Posted On: 21 SEP 2023 6:42PM by PIB Delhi

سماجی فائدے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا داءرہ وسیع كرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق جناب منوج آہوجا، سکریٹری، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود  نے آج یہاں جی سی ای ایس (جنرل کراپ اسٹیمیشن سروے) کے لیے موبائل ایپلیکیشن اور ویب پورٹل کا آغاز کیا۔ اس انقلابی پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن کو ملک بھر میں زرعی طریقوں کو انقلب آفریں بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔جناب آہوجا نے زراعت میں حقیقی وقت کے تخمینے اور ٹیکنالوجی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سچائی اور قابل اعتماد نتیجہ پیدا کرنے کے لیے اعداد و شمار کی درستگی ایک بہت اہم جز ہے اور ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ڈیٹا فراہم کرنے والوں پر بھی عائد ہوتی ہے۔ اس طرح انہوں نے تمام ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ اعتبار كو یقینی بنانے كے لیے جی سی ای ایس پورٹل اور ایپلیكیشن کو اپنائیں۔

WhatsApp Image 2023-09-21 at 12.30.43 PM(1).jpeg

WhatsApp Image 2023-09-21 at 12.30.43 PM.jpeg

جناب پرمود کمار مہردا ایڈیشنل سکریٹری، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے زراعت کے مختلف سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کی کامیاب موافقت كی اور ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ بہتر نتائج اور قابل اعتماد تخمینہ کے لیے جی سی ای ایس ویب پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن کو مکمل طور پر اپنا لیں۔

WhatsApp Image 2023-09-21 at 12.30.43 PM(2).jpeg

جناب ارون کمار، سینئر اقتصادی اور شماریاتی مشیر نے سکریٹری، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور سامعین کو اعداد و شمار کی درستگی کو بڑھانے اور زراعت میں ڈیجیٹل ڈیٹا گورننس کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود میں کیے جانے والے اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم اقدام سے فصلوں کی پیداوار کی زیادہ درست اور حقیقی وقت پر نگرانی فراہم ہو گی اور زرعی شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

WhatsApp Image 2023-09-21 at 12.30.40 PM.jpeg

محترمہ روچیکا گپتا، ایڈوائزر ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے پورٹل کی نمایاں خصوصیات اور جی سی ای ایس کی موبائل ایپلیکیشن کا اشتراک کیا۔ اسے محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے ترقی کے دوران حکومتی اقدامات کی رسائی، دائرہ کار اور نتائج کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کے لیے تیار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی سی ای ایس عمل کی آٹومیشن فصلوں کے اعدادوشمار کی بروقت رپورٹنگ اور ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بنائے گی۔ مشیر نے مختلف ریاستوں میں سی سی ای كی سرگرمی میں شامل ایجنسیوں کے بارے میں بھی بتایا۔ یہ محکمہ محصولات، محکمہ زراعت اور ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ شماریات ہیں۔

محترمہ سونیا شرما، ایڈیشنل شماریاتی ایڈوائزر ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے ویب پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے جی سی ای ایس کے نئے بنائے گئے عمل کے بہاؤ کو پیش کیا، جو فی الحال آزماءشی مرحلے پر ہیں۔ ان دونوں کی آزماءش کی منصوبہ بندی 12 ریاستوں میں کی گئی ہے اور اکتوبر 2023 کے تیسرے ہفتے تک اسے شروع کر دیا جائے گا۔

جی سی ای ایس ویب پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے حل کیے گئے کلیدی آزمائشیں:

1۔ رپورٹنگ میں تاخیر- آج تک ڈیٹا اکٹھا کرنا، مرتب کرنا اور پیداوار کا تخمینہ لگانا مکمل طور پر دستی عمل ہے جس کی وجہ سے ریاستوں کی رپورٹنگ میں تاخیر ہوتی ہے۔ نئے عمل میں، فیلڈ ڈیٹا کو جی پی ایس سے فعال موبائل ایپلیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے جمع کیا جائے گا اور سرور میں محفوظ کیا جائے گا جو فصل کے اعدادوشمار کی بروقت رپورٹنگ کو یقینی بناتا ہے۔

2۔شفافیت- جی ی ایس سے چلنے والے آلات ڈیٹا اکٹھا کرنے کے پوائنٹس کے لیے درست عرض البلد اور طول البلد کوآرڈینیشن فراہم کرتے ہیں۔ یہ معلومات اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ڈیٹا کو مخصوص جغرافیائی مقامات سے منسلک کیا گیا ہے جس سے ڈیٹا کو کہاں جمع کیا گیا تھا اس کے بارے میں ابہام یا ہیرا پھیری کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔

جی سی ای ایس ویب پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن کی اہم خصوصیات:

1۔جامع معلومات- پورٹل اور ایپ پیداوار کے تخمینے کا ایک جامع ذخیرہ فراہم کرتے ہیں جس میں گاؤں کے حساب سے جی سی ایی ایس پلان اور پلاٹ کی تفصیلات شامل ہیں جہاں فصل کاٹنے کے تجربات کیے جاتے ہیں۔

2۔جیو ریفرنسنگ- جیو ریفرینسنگ موبائل ایپلیکیشن کی ایک اہم خصوصیت ہے، جو بنیادی کارکن کو تجرباتی پلاٹ کی باؤنڈری کھینچنے اور اس کے ذریعے پلاٹ کے علاوہ فصلوں کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ فیچر ڈیٹا کی شفافیت اور درستگی کو بھی یقینی بنائے گا۔

******

 

U.No:9800

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1959492) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi