صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے گریٹر نوئیڈا میں پہلے اترپردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو کا افتتاح کیا
اترپردیش انٹر نیشنل ٹریڈ شو ریاست کے مینوفیکچرر اور صنعتکاروں کے لئے قومی اور بین الاقوامی منڈی تک رسائی کا ایک مضبوط ذریعہ بنے گا:صدر مرمو
صدر ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج اکیس ستمبر 2023 کو گریٹر نوئیڈا میں پہلے اترپردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو کا افتتاح کیا
Posted On:
21 SEP 2023 6:20PM by PIB Delhi
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ اترپردیش انٹر نیشنل ٹریڈشو اترپردیش کی مصنوعات کو ہندوستانی مارکیٹ میں اور بیرون وطن میں پہنچانے کے لئے ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیاکہ اس ٹریڈ شو میں دوہزار سے زیادہ مینوفیچکچرر اپنی مصنوعات پیش کررہے ہیں اور 66 ملکوں سے چار سو سے زیادہ خریدار اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ اس ٹریڈ شو سے اترپردیش مینوفیکچرر اور صنعتکاروں کو اپنا مال قومی اور بین الاقوامی منڈی تک پہنچانے کا ایک ہم ذریعہ حاصل ہوگا۔
صدر ہند نے کہا کہ اس ٹریڈ شو میں ایک ضلع ایک پیداوار سے مختلف مصنوعات پیش کی جارہی ہیں۔ انھوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ ہینڈی کرافٹ پر مبنی مصنوعات کے ساتھ ساتھ ریاست کے نوجوان صنعکار، خصوصا خواتین صنعتکار بھی اپنی مصنوعات پیش کررہی ہیں۔ محترمہ مرمو نے صنعتکاروں اور کارکنوں میں خواتین کی حصہ داری بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں اترپردیش کی حکومت نے اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب اترپردیش ملک میں ریاست گیر سطح پر تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں میں سے ایک ہے اوریہ سرمایہ کاری کے عمل میں آسانی لاکر ، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرکے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی لاکر ممکن بنایا گیاہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ریاستی سطح پر اقتصادی ترقی کی اتنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت والا ملک بنے گا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اترپردیش 96 لاکھ سے زیادہ ایم ایس ایم ای کے ساتھ تمام ریاستوں میں اول مقام پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ زمین سے گھری ریاست ہونے کے باوجود اترپردیش سے برآمدات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ انھوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ ریاست کی برآمدات جوکہ سال دوہزار سترہ اٹھارہ میں تقریبا 88 ہزار کروڑ روپے تھی وہ سال دوہزار بائیس تئیس میں بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار کروڑ روپے پہنچ گئی ۔ انھوں نے کہا کہ جی ٹوئنٹی نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلانئے میں لوکل ویلیو پیدا کرنے اور ایم ایس ایم ای کو درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کرنے اور ایم ایس ایم ای کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے کی بات شامل کی گئی ہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ اترپردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو ہماری قومی اور بین الاقوامی ترجیحات کو جی ٹوئنٹی کے مقاصد سے ہم آہنگ کرے گا۔
(صدر کی مکمل تقریر کے لئے یہاں کلک کریں۔)
******
U.No:9799
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1959491)
Visitor Counter : 116