وزارت دفاع

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی  ڈی ایس) کا 21 ستمبر 23 کو سینٹرل سروسنگ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (سی ایس ڈی او) کا دورہ

Posted On: 21 SEP 2023 6:26PM by PIB Delhi

جنرل انیل چوہان پی وی ایس ایم، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم، سی ڈی ایس نے 21 ستمبر 23 کو نئی دہلی میں سی ایس ڈی او کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال اے او ایم، ایئر مارشل سی آر موہن اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے کیا۔ سی ایس ڈی او ایک پریمیئر ادارہ ہے جسے آئی اے ایف کے رکھ رکھاؤ فلسفوں کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

دورے کے دوران، انہیں آئی اے ایف کے دو اہم انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) سافٹ ویئر یعنی خود کار انوینٹری مینجمنٹ کے لیے انٹی گریٹڈ میٹریل  مینجمنٹ آن لائن سسٹم (آئی ایم ایم او ایل ایس) اور دیکھ بھال کے انتظام کے لیے الیکٹرانک  مین ٹیننس مینجمنٹ سسٹم (ای – ایم ایم ایس) کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔

سی ڈی ایس نے دو ای آر پیز کے پھیلاؤ کی تعریف کی جن کا تصور ڈیجیٹل انڈیا کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے مربوط دیکھ بھال اور انوینٹری کے انتظام کے لیے تینوں افواج کے درمیان دونوں ای آر پیز کی توسیع کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

*************

ش ح۔ا ک۔ ر ب

U-9798



(Release ID: 1959478) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Tamil