مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی نے کم طاقت والی مختصر دوری کی ایف ایم ریڈیو  براڈ کاسٹنگ  کو در پیش مسائل  کے بارے میں سفارشات جاری کیں

Posted On: 21 SEP 2023 5:51PM by PIB Delhi

بھارت کی ٹیلی  مواصلات کی ضابطہ کار اتھارٹی  ( ٹرائی ) نے آج  ’’ کم  طاقت  والے مختصر دوری کی ایف ایم ریڈیو براڈ کاسٹنگ  کو در پیش مسائل ‘‘کے بارے میں اپنی سفارشات جاری کی ہیں۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت ( ایم آئی بی ) نے 7 مارچ ، 2022 ء  کو اپنے حوالہ کے ذریعے، ٹرائی قانون - 1997 کے سیکشن 1 1(1)(a)(i) کے تحت  ڈرائیو اِن تھیٹر جیسی خدمات کے لیے نئے سروس پرووائیڈر کو متعارف کرانے کے لیے ضرورت اور  اوقات کے بارے میں  اتھارٹی سے سفارشات طلب کی ہیں۔

ڈرائیو اِن تھیٹر سیٹنگ کے اندر سامعین تک مووی آڈیو کی ترسیل کے لیے، کم طاقت والی  مختصر دوری  کی ایف ایم براڈکاسٹنگ کو ایک انتہائی موثر تکنیک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈرائیو اِن تھیئٹرز کے علاوہ، کم  طاقت والی مختصر دوری کی ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹنگ کے استعمال کے کئی دیگر معاملات ، جو مخصوص مقامات اور استقبالیہ کے علاقوں  تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ، جیسے اسپتال کی ریڈیو سروسز، تفریحی پارکس، کاروباری احاطے،  چھوٹی آبادیاں جیسے رہائشی کمپلیکس، چھوٹی رہائش گاہیں، مقامی تقریبات کے لیے کمنٹری جیسے ایئر شوز اور کھیلوں کے پروگرام شامل ہیں۔

اس سلسلے میں، 17 اپریل  ، 2023 ء کو ایک مشاورتی مقالہ جاری کیا گیا تھا  ، جس میں  کم طاقت والی مختصر دوری کی ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹنگ سے متعلق مسائل پر  متعلقہ فریقوں کی رائے طلب کی گئی تھی ۔ تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 مئی  ، 2023 ء تھی اور جوابی تبصرے 5 جون ، 2023 ء تھی۔ ٹرائی   کو  متعلقہ فریقوں سے 6 تبصرے اور 1 جوابی تبصرہ موصول ہوا۔ موصول ہونے والے تمام تبصرے  ٹرائی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد 19 جولائی  ، 2023 ء کو ویڈیو کانفرنسنگ موڈ کے ذریعے اوپن ہاؤس ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔

مشاورتی عمل کے دوران  متعلقہ فریقوں سے موصول ہونے والے تمام تبصروں/جوابی تبصروں اور مسائل کے مزید تجزیے پر غور کرنے کے بعد، اتھارٹی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دی ہے۔ سفارشات کی نمایاں خصوصیات ذیل میں دی گئی ہیں:

  1. کم طاقت والے مختصر دوری کے ایف ایم ریڈیو کی فراہمی کے لیے سروس  پرووائیڈر کے ایک نئے زمرے کا تعارف '  کم طاقت والی مختصر دوری کی ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹنگ'۔
  2.  لائسنس/رجسٹریشن/ اجازت ایک سادہ رجسٹریشن کے عمل کے ذریعے آن لائن ایپلی کیشن پورٹل کے ذریعے دی جائے گی۔
  3.  کم طاقت والی  مختصر دوری کی  ایف ایم براڈکاسٹنگ کے لیے آلات کی ترسیل کے لیے ٹیلی کام انجینئرنگ سینٹر  ( ٹی ای سی )  کی طرف سے منظوری۔
  4.  ' کم طاقت والی مختصر دوری  کی ایف ایم براڈکاسٹنگ' کے لیے لائسنس/رجسٹریشن/ اجازت لینے کے لیے اہل ادارے:
    1.  وہ افراد ، جو  بھارت کے شہری ہیں اور جن کی عمر اٹھارہ سال سے زیادہ ہے ،  درج ذیل لوگ ' کم طاقت والی مختصر دوری  کی ایف ایم براڈکاسٹنگ' کے لیے لائسنس/رجسٹریشن/ اجازت لینے کے اہل نہیں ہیں:
      1. وہ فرد  ،  جو ذہنی طور پر تندرست نہ ہو   اور  اسے ایک مجاز عدالت کی طرف سے  ، ایسا قرار دیا جا چکا ہو ۔
      2.  وہ   فرد  ، جو  دیوالیہ  ہو ۔
      3. وہ   فرد   ، جسے عدالت نے  مجرم  قرار دے دیا ہو ، خواہ وہ  اخلاقی پستی کا  مجرم ہو یا کسی اور طرح  کا ۔
    2. کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت رجسٹرڈ کمپنی ،جس میں ایل ایل پی اور پارٹنرشپ فرم شامل ہیں ،  درج ذیل لوگ ' لو پاور سمال رینج ایف ایم براڈکاسٹنگ' کے لیے لائسنس/رجسٹریشن/ اجازت لینے کے اہل نہیں ہیں:
      1. سیاسی جماعتیں اور ان سے وابستہ تنظیمیں؛ [ جس میں  طلباء، خواتین، ٹریڈ یونینز اور ان جماعتوں سے وابستہ اس طرح کے دیگر ونگز] شامل ہیں   ؛
      2.  سیاسی ادارے کے  کنٹرول  والی یا اس سے وابستہ کمپنی؛
      3.  مذہبی ادارے کے  کنٹرول  والی یا اس سے وابستہ کمپنی؛
      4.  ایسی کمپنی  ، جسے عدالت نے سزا سنائی ہو،  خواہ  وہ اخلاقی پستی میں شامل ہو یا کسی اور نوعیت کی ہو ۔
  5. ’لو پاور سمال رینج ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹنگ‘ سروس کے لیے اجازت کی مدت یہ ہونی چاہیے:
      1.  تیس دن تک .
      2.  پانچ سال تک۔
  6.  کوئی درخواست/داخلہ فیس نہیں عائد کی  جانی چاہیے۔
  7.  لائسنس/اجازت/تصدیق کی فیس 1000 روپئے  تیس دن  کی اجازت کے لیے اور 10000 روپئے سالانہ  پانچ سال کی اجازت کے لیے  ۔
  8. ڈبلیو پی سی  کو کم طاقت والی   مختصر دوری کی ایف ایم  براڈکاسٹنگ کی مخصوص ضروریات کے لیے  مکمل جائزہ اور ریزرو ایپرو پریئیٹ فریکوینسی اسپوٹ کا انعقاد کرانا چاہیئے ۔
  9.  درخواست جمع کرانے کے دو دن کے اندر آن لائن پورٹل کے ذریعے ڈبلیو پی سی  کی طرف سے کم طاقت والی  مختصر دوری کی ایف ایم  نشریات کے لیے فریکوئنسی انتظامی طور پر تفویض کی جانی چاہیے۔
  10.  کم طاقت والی  مختصر دوری کی ایف ایم  براڈکاسٹنگ کے لیے لائسنس/رجسٹریشن/اتھرائزیشن ہولڈرز کو کسی بھی قسم کی ٹرانسمیشن ٹیکنالوجیز (اینالاگ/ڈیجیٹل/کوئی دوسری) تعینات کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
  11. ’ کم طاقت والی  مختصر دوری کی ریڈیو براڈکاسٹنگ‘ کی زیادہ سے زیادہ قابل اجازت ٹرانسمیشن رینج 500 میٹر ہونی چاہیے۔
  12.  کم طاقت والی  مختصر دوری کی ایف ایم  کی صورت میں فریکوئنسی تفویض کے لائسنس یافتہ علاقے کو درست جغرافیائی نقاط کی بنیاد پر مخصوص مقام کے طور پر بیان کیا جائے ، جیسا کہ مطلوبہ خدمت کے مقام کے طول البلد اور عرض البلد (چاہے وہ عمارت، اسٹیڈیم، کنونشن سینٹر ہو) ایکسپو ایریا وغیرہ۔
  13.  کم طاقت والی  مختصر دوری کی ایف ایم  براڈکاسٹنگ کے لیے زیادہ سے زیادہ قابل اجازت ٹرانسمیشن پاور 1 واٹ ہونی چاہیے۔ سفارشات کا مکمل متن ٹرائی  کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔

کسی بھی وضاحت کے لیے معلومات، جناب انیل کمار بھاردواج، ڈائرکٹر جنرل سی ایس آر ٹرائی  اور مشیر ( بی اینڈ سی ایس )  سے ٹیلی فون  نمبر 23237922-11-91+ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔  

 

**********

 

 

(ش ح۔   ا س ۔ع ا  )

U.No. 9797



(Release ID: 1959475) Visitor Counter : 78


Read this release in: Tamil , English , Hindi