مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گاڑی کے ذریعہ کچرا جمع کرنا:‘ای پرکم تالیکا’منی ایم سی ایف کو متاثر کرتا ہے


پیرنتھلمنا ایم سی نے لاوارث بس کو‘ای پرکم تالیکا’  نام والی میٹریل اکٹھا کرنے کی چھوٹی سہولت میں تبدیل کر دیا

Posted On: 21 SEP 2023 5:36PM by PIB Delhi

کیرالا کے باشندوں نے کچرے کو فن میں تبدیل کرنے اور پائیداری کے اصولوں کو اپنانے کی ایک قابل ذکر مثال قائم کی ہے۔ سوچھتا پکھواڑے 2023 کے مطابق، ایک لاوارث بس کو خلاقانہ طور پر پیرینتھلمنا میونسپلٹی، ملاپورم ضلع، کیرالہ میں ایک پائیدار منی میٹریل اکٹھا کرنے کی سہولت میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

جو چیز اس منی بس کوممتاز بناتی ہے وہ اس کا دلکش عنوان ہے جو کہ مشہور ملیالم بلاک بسٹر ‘ای پرکم تالیکا’ سے متاثر ہے، جس میں تھامارکشن پلئی، ایک بس، اور اس کے نگراں اننی اور سندریسن کی کہانی پیش کی گئی ہے، جو فلم کے شائقین کی طرف سے پسند کیے گئے کردار ہیں۔ ان نمایاں عناصر کو پیرینتھلمنا میونسپلٹی کے متعارف کرائے گئے نئے منی بس ماڈل میں ضم کر دیا گیا ہے۔ بس کے ڈبوں کے اندر، کوئی بھی بسنتی سمیت دیگر کرداروں کی شاندار پینٹنگز دریافت کر سکتا ہے۔ بس کو نمایاں طور پر پیرینتھلمنا سٹی کونسل کے دفتر کے سامنے آویزاں کیا گیا ہے اور اب یہ کچرا جمع کرنے والی گاڑی کے طور پر کام کرتے ہوئے سٹی کونسل کے صفائی کے اقدامات میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ تبدیلی صرف سنیما سے پرانی قلبی وابستگی اوریادوں کی طرف اشارہ نہیں ہے بلکہ یہ ماحولیاتی تحفظ کا ثبوت ہے۔

اس کی تبدیلی سے پہلے، بس کو اسی جگہ پر ایک طویل مدت کے لیے بیکار کھڑا رکھا گیا تھا جبکہ دیگر گاڑیوں کو  دوسری جگہوں پرمنتقل کیا گیا تھا۔ بالآخر، یہ کارنامہ پیرینتھلمنا سٹی کونسل کے محکمہ صحت اور گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج، انگدی پورم کے این ایس ایس کے طلباء کی مشترکہ کوشش  کے نتیجے کے طور پر سامنے آیا، جنہوں نے اس کی پرانی خصوصیات کو محفوظ رکھتے ہوئے بس کا چارج سنبھالا۔ بس کی تبدیلی کے بعد، پیرینتھلمنا سٹی کونسل کے گرین کرما آرمی کے اراکین شہر میں کچرا اٹھانے کے لیے منی ایم سی ایف بس کا استعمال کریں گے۔ مزید برآں، تھمارکشن پلئی بس میں ایک منی میٹریل ریکوری کی سہولت شامل کی گئی ہے تاکہ کچرے کو الگ الگ کرنے میں آسانی ہو۔ جلد ہی، خوبصورت تھامارکشن پلائی بس سٹی کونسل کی صفائی ستھرائی کی کوششوں میں فعال طور پراپنا کردارادا کرے گی، ساتھ ہی کچرے کو فن میں تبدیل کرنے اور پائیداری کو فروغ دینے کے اپنے سفر کو جاری رکھے گی۔

ایک لاوارث بس کو کوڑاکرکٹ اکٹھا کرنے کی چھوٹی سہولت میں تبدیل کرنا کچرے کے اندر چھپی تبدیلی کی صلاحیت کا ایک طاقتور ثبوت ہے۔ یہ اختراعی پروجیکٹ، کیرالہ کے وسطی حصے سے جڑا ہوا ہے، فضلے کو فن کے طور پر استعمال کرنے اور پائیداری کو اپنانے کے گہرے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک نظر انداز ہوچکی گاڑی میں نئی روح پھونکنے کے بعدیہ شاندار کوشش اس خیال کو تقویت دیتے ہوئے کہ کچرا درحقیقت زیادہ پائیدار مستقبل کا کینوس بن سکتا ہے، ہمیں یاد دلاتی ہے کہ وژن اور عزم کے ساتھ، ہم چیلنجوں کو مواقع میں بدل سکتے ہیں۔

************

ش ح۔س ب۔ف ر

 (U: 9795)

 


(Release ID: 1959467) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Malayalam