امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے تاجروں/تھوک فروشوں، خوردہ فروشوں، بڑے چین رٹیلرز، پروسیسرز کے ذریعہ ہفتہ وار چینی کے ذخیرہ کا انکشاف کرنا لازمی قرار دیا


جمع خوری سے بچنے کے لیے حکومت چینی کے ذخیرے اور تجارت پر کڑی نظر رکھے ہوئی ہے

بین الاقوامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باوجود ملک میں چینی کی خوردہ قیمت مستحکم ہے

ضرورت کو پورا کرنے کے لیے چینی کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے

Posted On: 21 SEP 2023 4:44PM by PIB Delhi

حکومت ہند کامیابی کے ساتھ ملک میں چینی کی مستحکم خوردہ قیمت کو برقرار رکھتی ہے۔ جمع خوری کا مقابلہ کرنے اور چینی کے بازار میں بے بنیاد قیاس آرائیوں کو روکنے کے لیے ایک فعال اقدام کے طور پر حکومت نے پورٹل پر تاجروں/تھوک فروش، خوردہ فروش، بڑے چین رٹیلرز، چینی کے پروسیسرز کے لیے ہر پیر کو محکمہ خوراک اور پی ڈی کے پورٹل (https://esugar.nic.in) پر چینی کے ذخیرہ کے انکشاف کو لازمی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ان اداروں کے لیے ہفتہ وار اسٹاک کا یہ لازمی انکشاف ایک متوازن اور منصفانہ چینی کے بازار کو برقرار رکھنے کی حکومت ہند کی کوششوں میں ایک اور فعال قدم ہے۔ جمع خوری اور قیاس آرائیوں کو روک کر، حکومت ہند کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ چینی تمام صارفین کو سستی قیمتوں پر ملتی رہے۔ یہ فعال قدم ریگولیٹری حکام کو بااختیار بناتا ہے کہ وہ ذخیرہ کی سطح کی قریب سے نگرانی کریں اور بازار میں کسی بھی ممکنہ ہیرا پھیری کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

یہ مکمل طور پر ڈیجیٹل قدم کسی بھی قیاس آرائی پر مبنی لین دین سے اجناس کے جمع خوروں کو روکنے کے ساتھ ہموار چینی بازار میں سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، یہ چینی کے ذخیرے کے بارے میں حقیقی وقت کا ڈیٹا بھی فراہم کرے گا اور ضرورت پڑنے پر، صارفین اور صنعت پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت کو پالیسی سے متعلق مزید فیصلے کرنے میں مدد کرے گا۔

مزید یہ کہ حکومت چینی ملوں اور تاجروں سے متعلقہ قوانین اور ماہانہ گھریلو کوٹہ کے اصولوں پر عمل کرنے کے لیے تعاون کی توقع کر رہی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والی ملوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اگست 2023 کے آخر میں 83 ایل ایم ٹی اور اکتوبر 2023 میں گنے کی پیرائی کے متوقع آغاز کے ساتھ، ہندوستان کے پاس گھریلو استعمال کے لیے چینی کا کافی ذخیرہ موجود ہے اور تہواروں کے لیے بالکل کوئی کمی نہیں ہے۔ درحقیقت، حکومت نے 13 ایل ایم ٹی کے گھریلو فروخت کوٹہ کی پہلی قسط بھی جاری کی ہے جسے چینی ملیں فوری اثر سے فروخت کرنا شروع کر سکتی ہیں۔ بازار کے حالات کے پیش نظر مقررہ وقت پر مزید کوٹہ جاری کیا جائے گا۔

اس طرح حکومت سال بھر گھریلو صارفین کے لیے مناسب قیمت پر چینی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔

***********

ش ح۔ق ت۔ ر ا

U- 9790


(Release ID: 1959425) Visitor Counter : 143