ریلوے کی وزارت
مالی سال 2023-24 میں سگنلنگ کے کاموں کے لیے4198 کروڑ روپئےمختص کیے گئے
प्रविष्टि तिथि:
02 AUG 2023 5:01PM by PIB Delhi
ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی کہ ہندوستانی ریلوے کے سگنلنگ سسٹم کو جدید بنانا ایک مسلسل عمل ہے اور یہ ٹرینوں کی آمد ورفت کے دوران حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ سگنلنگ سسٹم کو جدید بنانے کے لیے ہندوستانی ریلوے کی طرف سے اٹھائے گئے کچھ اقدامات یہ ہیں:
- تمام تنصیبات پر مستقبل میں الیکٹرانک انٹر لاکنگ (ای آئی) فراہم کرنے کا ایک اصولی فیصلہ۔ ٹرینوں کی آمد ورفت کے عمل میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے فوائد حاصل کرنے اور حفاظت کو بڑھانے کے لیے ای آئی کو بڑے پیمانے پر اپنایا جا رہا ہے۔ اب تک، 31.05.2023 تک 3108 اسٹیشنوں کوای آئی فراہم کیا گیا ہے۔
مزید برآں، ہندوستانی ریلوے پر 6427 (کل اسٹیشنوں کا 98.8 فیصد) اسٹیشنوں کو 31.05.2023 تک الیکٹریکل/الیکٹرانک سگنلنگ انٹر لاکنگ سسٹم سے لیس کیا گیا ہے جو پرانے مکینیکل سگنلنگ کی جگہ لے رہے ہیں۔
- بلاک سیکشن کے آٹومیٹک کلیئرنس کے لیے ایکسل کاؤنٹر(ایکسل کاؤنٹر کے ذریعہ بلاک پروونگ۔بی پی اے سی) فراہم کیے گئے ہیں تاکہ اگلی ٹرین کو موصول کرنے کے لیے لائن کلیئر دینے سے پہلے انسان کے ذریعہ کسی اقدام کے بغیر ٹرین کی مکمل آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ سسٹم 31.05.2023 تک 6397 بلاک سیکشنز پر فراہم کیے گئے ہیں۔
- لیول کراسنگ (ایل سی) گیٹس پر حفاظت کو بڑھانے کے لیے، 31.05.2023 تک 11093 لیول کراسنگ پر سگنل کے ساتھ لیول کراسنگ گیٹس کی انٹر لاکنگ فراہم کی گئی ہے۔
- کوَچ مقامی طور پر تیار کردہ ٹرین کی حفاظت کاخود کارنظام آٹومیٹک ٹرین پروٹیکشن (اے ٹی پی) نظام ہے جسے ہندوستانی ریلوے نے اپنایا ہے۔ کوچ انجن کے ڈرائیور کی مخصوص رفتار کی حد کے اندر چلنے والی ٹرین میں بریکوں کے خود کار طریقے سے استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے اس صورت میں کہ ٹرین کا ڈرائیور ایسا کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے اور خراب موسم میں ٹرین کو محفوظ طریقے سے چلانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ کوَچ کو اب تک جنوبی وسطی ریلوے پر 1465 کلومیٹر روٹ اور 121 ریل گاڑیوں (بشمول الیکٹرک ملٹیپل یونٹ ریک) پر تعینات کیا گیا ہے۔
- ای آئی سسٹم کے لیے معیاری عام سرکٹس کا مسئلہ (2019 میں ورژن-1 اور 2022 میں ورژن-2): معیاری عام سرکٹس کو اپنانے سے ہندوستانی ریلوے پر ای آئی کے ایپلیکیشن لاجک سرکٹس کو معیاری بنانے میں مدد ملتی ہے۔
- سگنل ڈیزائن میں آٹومیشن ٹول کا استعمال۔
- الیکٹرانک انٹر لاکنگ میں براہ راست ڈرائیونگ کی خصوصیت کی ترقی۔
a مالی سال 2023-24 میں سگنلنگ کے کاموں کے لیے 4198 کروڑ روپئے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
b فنڈز کی تقسیم اور استعمال کی سال اور زون کے لحاظ سے تفصیلات
(کروڑ روپئے میں)
|
زونل ریلوے
|
2018-19 کے لئے فنڈز
|
2019-20 کے لئے فنڈز
|
2020-21 کےلئے فنڈز
|
2021-2022 کے لئے فنڈز
|
2022-23 کے لئے فنڈز
|
2023-24 کے لئے فنڈز
|
|
مختص رقم
|
استعمال
|
مختص رقم
|
استعمال
|
مختص رقم
|
استعمال
|
مختص رقم
|
استعمال
|
مختص رقم
|
استعمال
|
مختص رقم
|
|
سینٹرل
|
104
|
113
|
116
|
153
|
115
|
127
|
130
|
131
|
168
|
171
|
238
|
|
ایسٹرن
|
80
|
97
|
62
|
80
|
66
|
64
|
101
|
73
|
78
|
117
|
141
|
|
ناردرن
|
146
|
130
|
128
|
133
|
271
|
267
|
303
|
282
|
258
|
308
|
401
|
|
نارتھ ایسٹرن
|
49
|
50
|
45
|
43
|
53
|
54
|
46
|
51
|
99
|
76
|
131
|
|
نارتھ ایسٹ فرنٹیئر
|
48
|
50
|
36
|
44
|
52
|
37
|
52
|
54
|
56
|
55
|
176
|
|
ساؤدرن
|
111
|
96
|
82
|
105
|
156
|
219
|
266
|
279
|
307
|
368
|
382
|
|
ساؤتھ سینٹرل
|
120
|
116
|
80
|
85
|
187
|
138
|
174
|
161
|
134
|
130
|
174
|
|
ساؤتھ ایسٹرن
|
135
|
144
|
118
|
131
|
125
|
117
|
131
|
133
|
101
|
105
|
335
|
|
ویسٹرن
|
121
|
122
|
144
|
169
|
146
|
150
|
236
|
179
|
159
|
177
|
235
|
|
ایسٹ سینٹرل
|
152
|
198
|
152
|
168
|
125
|
136
|
161
|
140
|
174
|
174
|
207
|
|
ایسٹ کوسٹ
|
31
|
35
|
48
|
48
|
63
|
44
|
101
|
78
|
164
|
56
|
358
|
|
نارتھ سینٹرل
|
171
|
162
|
187
|
227
|
266
|
321
|
319
|
318
|
268
|
284
|
500
|
|
نارتھ ویسٹرن
|
56
|
53
|
51
|
63
|
62
|
70
|
87
|
87
|
163
|
155
|
464
|
|
ساؤتھ ایسٹ سینٹرل
|
64
|
58
|
61
|
66
|
60
|
56
|
53
|
45
|
110
|
97
|
158
|
|
ساؤتھ ویسٹرن
|
40
|
42
|
30
|
39
|
28
|
28
|
58
|
45
|
40
|
48
|
83
|
|
ویسٹ سینٹرل
|
76
|
70
|
58
|
68
|
72
|
79
|
107
|
82
|
145
|
129
|
207
|
|
میٹرو
|
2
|
2
|
3
|
1
|
11
|
2
|
7
|
6
|
6
|
6
|
8
|
|
مجموعی
|
1505
|
1538
|
1401
|
1623
|
1858
|
1909
|
2332
|
2145
|
2428
|
2456
|
4198
|
ہندوستانی ریلوے کے ای پروکیورمنٹ سسٹم (آئی آر ای پی ایس) کے مطابق، ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک پر 2023-24 کے دوران سگنلنگ کے کاموں کے لیے 339 ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔
************
ش ح۔س ب۔ف ر
(U: 9789)
(रिलीज़ आईडी: 1959424)
आगंतुक पटल : 96