کوئلے کی وزارت

کوئلہ پی ایس یوز نے مشن موڈ میں بھرتی مہم چلائی


سی آئی ایل نے تقرریوں میں 83فیصد سے زیادہ متاثر کن اضافہ درج کیا ہے

Posted On: 21 SEP 2023 3:31PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے وزیر اعظم کے مسلسل عزم کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم قدم آگے بڑھاتے ہوئے، کول انڈیا لمیٹڈ اور این ایل سی آئی ایل نے، وزارت کوئلہ کے زیراہتمام، جولائی 2022 سے مشن موڈ  میں بھرتی مہم کو کامیابی سے آگے بڑھا یا ہے۔ 21 اگست 2023 تک مشن موڈ بھرتی کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ اور این ایل سی  آئی ایل کے ذریعہ جاری کردہ تقرری خطوط اور اہداف  کی حیثیت قابل ذکر پیشرفت کو ظاہر کرتی ہے۔

کول انڈیا لمیٹڈ نے اپنے مشن کے انتھک تعاقب میں، سات قسطوں میں بھرتی مہم چلائی ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے کل 7,268 تقرری خطوط جاری کیے ہیں، جو 3,969 کے ہدف کو عبور کرتے ہوئے، 83.11 فیصد کی متاثر کن ترقی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اگست 2023 میں، ہدف 465 تھا، اور کل 574 تقرری خطوط جاری کیے گئے۔

این ایل سی انڈیا لمیٹڈ (این ایل سی آئی ایل) نے 19 ستمبر 2023 تک 480 کے مقررہ ہدف کو عبور کرتے ہوئے 528 تقرری خطوط جاری کر کے غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا ہے، جو کہ 10 فیصد کی قابل ذکر ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ جولائی 2023 میں، این ایل سی آئی ایل کے پاس 75 کا ہدف تھا اور انہوں نے 149 تقرری خطوط جاری کر کے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ کامیابی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے اور ملک کی تعمیر میں کول پی ایس یوزکی لگن کو ظاہر کرتی ہے۔ بھرتی مہم روزگار پیدا کرنے میں ایک محرک کے طور پر کام کرتی ہے اور نوجوانوں کو ان کے روشن مستقبل کی تشکیل کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

 

*************

ش ح۔ا ک۔ ر ب

U-9780



(Release ID: 1959383) Visitor Counter : 83