شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ڈی جی سی اے کی طرف سے پائلٹ لائسنس جاری کرنے سے متعلق مضمون کے بارے میں وضاحت


سال 2022 میں جاری کئے گئے کمرشیل پائلٹ لائسنس کی تعداد گذشتہ دہائی میں سب سے زیادہ رہی، یہ تعداد ستمبر 2023 میں ہی پار ہوچکی ہے

سی پی ایل جاری کرنے اور تبدیلی (کنورژن) سے متعلق درخواستوں میں سال 2023 کے دوران  حاصل اوسط مدت بالترتیب 22 اور 31 کام کے دن رہی ہے

سال 2023 میں اب تک اے ٹی سی او لائسنس سے متعلق کارروائی میں لگنے والا اوسط وقت 14.5 دن رہا ہے

ڈی جی سی اے نے پچھلے 6 مہینے کے دوران شیوموگا ہوائی اڈّے، راج کوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈّے اور اُتکیلا ہوائی اڈّے کو ایروڈرم (ہوائی اڈّہ) لائسنس جاری کیا ہے

Posted On: 20 SEP 2023 9:15PM by PIB Delhi

مختلف میڈیا میں کچھ مضمون شائع ہوئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ شہری ہوا بازی کا ڈائرکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) میں ملازمین کی کمی کے سبب پائلٹ لائسنس جاری کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ یہ خبر غلط معلومات سے بھری ہوئی ہے اور اس میں ایسے دعوے کئے گئے ہیں جو حقیقی معلومات پر مبنی نہیں ہیں۔

  1. تربیت یافتہ پائلٹوں کو لائسنس جاری کرنے کے بارے میں، یہ واضح کیا جاتا ہے کہ  جمع کی گئی درخواستوں سے متعلق کارروائی کا وقت پیش کی گئی درخواست کی پیچیدگی اور اس کے مکمل ہونے کی بنیاد پر الگ الگ ہوسکتا ہے۔ ڈی جی سی اے کی طرف سے کمرشیل پائلٹ لائسنس (سی پی ایل) جاری کرنے اور تبدیل کرنے کے لیے شائع اشارتی مدت بالترتیب 20 اور 30 کام کے دن ہے۔ درخواستوں کی تعداد میں اضافہ کے باوجود ڈی جی سی اے اشارتی مدت کی تعمیل کر رہا ہے۔ سی پی ایل  جاری کرنے اور اس کی تبدیلی کے لیے 2023 کے دوران درخواستوں میں لگی اوسط مدت 22 اور 31 کام کے دن ہیں۔

سال 2022 میں جاری کئے گئے کمرشیل پائلٹ لائسنس کی کل تعداد گذشتہ دہائی میں سب سے زیادہ رہی تھی اور اس تعداد کو ستمبر 2023 کے مہینے میں ہی پار کیا جاچکا ہے۔ 2023 میں جاری سی پی ایل کی تعداد اب تک سب سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ڈی جی سی اے موجودہ افرادی قوت کے ساتھ گذشتہ دو برسوں (2022 اور 2023) سے ریکارڈ تعداد میں  لائسنس اور ریٹنگ جاری کر رہا ہے۔ جاری کئے گئے لائسنس اور ریٹنگ کی تعداد میں سال 2022 کے مقابلے 31 اگست 2023 تک 45 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

  1. ڈی جی سی اے میں ملازمین کی تعداد کے معاملے میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ڈی جی سی اے میں آپریشنز کیڈر کی کل منظور شدہ تعداد 228 ہے۔ یہ228 عہدے ڈی جی سی اے میں مختلف ڈائرکٹوریٹ میں تقسیم کئے گئے ہیں جو فلائٹ کے عملہ کی لائسنسنگ اور امتحان، اے ٹی سی او لائسنسنگ وغیرہ جیسے مختلف کام کرتے ہیں۔ ان 228 میں سے ڈی جی سی اے ہیڈکوارٹر  میں فلائٹ کرو لائسنسنگ ڈائرکٹوریٹ میں تکنیکی افرادی قوت کی منظور شدہ تعداد 15 ہے، جس کے مقابلے میں فی الحال 12 اہلکار تعینات ہیں۔ عہدوں کی منظوری کے بعد ڈی جی سی اے میں درج ذیل عہدوں کو بھرنے کے لیے قدم اٹھانا شروع کردیئے ہیں:
  • اب تک آپریشن کیڈر میں 35 افسران کے پرموشن کے حکم جاری ہوچکے ہیں۔
  • اگست 2022 میں نئے عہدوں کی منظوری کے بعد سے ڈی جی سی اے کے مختلف کیڈرس میں 111 افسران کا پرموشن کیا گیا ہے۔
  • براہ راست تقرری کے لیے یو پی ایس سی کے ذریعے 3 آپریشن افسران کا انتخاب کیا گیا ہے اور 51 اے ڈی (آپریشن) کی تقرری کی تجویز زیر عمل ہے۔
  • ڈی ڈی جی پوسٹ پر تقرری سے متعلق ضابطوں میں ترمیم کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی جی ایک ایکس کیڈر عہدہ ہے اور ڈی ڈی جی کی کمی سے درخواستوں کی پروسیسنگ متاثر نہیں ہوتی ہے کیونکہ لائسنس کی منظوری کے لیے اہل افسر ڈائرکٹر ہیں۔
  1. ایئر ٹریفک کنٹرولر لائسنسنگ اور ایروڈرم لائسنسنگ پروسیسنگ کے مسئلے پر، درخواستوں کی منظوری میں لگنے والے وقت میں ڈی جی سی اے افسران کی طرف سے اٹھائی گئی کمیوں کا جواب دینے میں درخواست گذار کے ذریعے لگنے والا وقت بھی شامل ہے۔
  • اے ٹی سی او لائسنسنگ: ڈی جی سی اے کے ذریعے اے ٹی سی او لائسنس جاری کرنے کے لیے شائع اشارتی مدت 20 کام کے دن ہیں ۔ اس کے برخلاف 2023 میں اب تک کا اوسط وقت 14.5 دن ہے۔
  • ایروڈرم لائسنسنگ: جیسا کہ شہری ہوا بازی کی تقرری میں یہ طے کیا گیا ہے، پروسیسنگ کے لیے ضروری کم از کم مدت ڈی جی سی اے کو ہوائی اڈّہ مینول کے ساتھ مکمل درخواست موصول ہونے کی تاریخ سے تقریباً 3 مہینے ہوسکتی ہے۔ اگر درخواست گذار تبصروں/ مسائل کا اطمینان بخش طریقے سے حل کرنے میں کامیاب  نہیں ہے تو یہ مدت تین مہینے سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

ڈی جی سی اے نےپچھلے 6 مہینوں کے دوران شیوموگا ہوائی اڈّے، راج کوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈّے اور اتکیلا ہوائی اڈّے کو ایروڈرم (ہوائی اڈّہ) لائسنس جاری کیا ہے۔ ڈی جی سی اے اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہوائی اڈّوں کے فوری جائزے (تبصرے) جاری کئے جائیں اور ان کے ذریعے تمام متعینہ ضروریات کو پورا کرنے سے متعلق منظوری دے دی جائے۔ آج کی تاریخ میں تمام درخواستیں ضروریات کی تعمیل کے لیے آپریٹروں کے پاس ہیں اور ان پر کام جاری ہے۔

  1. ڈرون اڑانے کی ٹریننگ دینے والے اداروں کے لیے لائسنس کے بارے میں:
  • مخصوص شناختی نمبر (یو آئی ایم) درخواست گذار/ مینوفیکچرر کے ذریعے ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم کے توسط سے خود تیار کیا جاتا ہے اور ڈی جی سی اے کے ذریعے مجاز آر پی ٹی او کے ذریعے ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم کے توسط سے ریموٹ پائلٹ سرٹیفکیٹ جاری کئے جاتے ہیں۔ مضمون میں  دی گئی اس معاملے سے متعلق تفصیل پوری طرح سے غلط ہے۔
  • ضابطوں کے تحت کسی درخواست گذار کو ریموٹ پائلٹ ٹریننگ آرگنائزیشن (آر پی ٹی او) قائم کرنے کے لیے مجاز نامہ جاری کرنے کی مدت درخواست جمع کرنے کے 60 دنوں کے اندر طے کی گئی ہے۔
  • جیسے ہی درخواست گذاروں کے ذریعے فوری تعمیل کو یقینی بنایا جاتا ہے تو اُن درخواستوں کو تیزی سے منظوری دے دی جاتی ہے۔ وہیں جن معاملوں میں درخواست گذار متعینہ ضابطوں کی تعمیل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے ہیں تو ایسی کچھ درخواستوں میں زیادہ وقت لگتا ہے۔فی الحال 25 درخواستیں ڈی جی سی اے کے پاس مختلف پروسیسنگ سے گزر رہی ہیں۔ 7 درخواستیں 60 دنوں کی مدت پار کرچکی ہیں جن میں سے پانچ معاملوں میں درخواست گذاروں نے ابھی تک ڈی جی سی اے کے تبصروں کا جواب نہیں دیا ہے۔ بقیہ دو معاملوں میں مہینے کے آخر تک منظوری ملنے کی امید ہے بشرطیکہ تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے۔
  • بقیہ درخواستیں متعینہ مدت کے اندر ہیں اور پروسیسنگ کے عمل سے گذر رہی ہیں۔

******

ش ح۔ق ت۔ ر ا

U- 9779



(Release ID: 1959370) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Telugu