مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

سی - ڈاٹ اور سی ایس آئی آر- نیشنل فیزیكل لیبا ریٹری نے ٹیلی کام سیکٹر کے لئے ‘این اے وی آئی سی پر مبنی آئی ایس ٹی ٹریس ایبل پرائمری ریفرنس ٹائم کلاک کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 20 SEP 2023 6:47PM by PIB Delhi

سنٹر فار ڈویلپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی - ڈاٹ( جو ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ )ڈی او ٹی( کے اہم  ٹیلی کام آر اینڈ ڈی سینٹر ہے اور سی ایس آئی آر- نیشنل فیزیكل لیبا ریٹری نے 'این اے وی آءی سی پر مبنی آئی ایس ٹی ٹریس ایبل پرائمری ریفرنس ٹائم کلاک)پی آر ٹی سی( برائے  ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔

ڈی او ٹی کی ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ (ٹی ٹی ڈی ایف( اسکیم کے تحت معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس كا مقصد ان گھریلو کمپنیوں اور اداروں کو فنڈنگ سپورٹ فراہم کرنا ہے جو ٹیکنالوجی کے ڈیزائن، ترقی، ٹیلی کمیونیکیشن مصنوعات کی کمرشلائزیشن اور دیہی اور دور دراز علاقوں میں سستی براڈ بینڈ اور موبائل خدمات کو فعال کرنے کے حل میں مصروف ہیں۔

پروجیکٹ ایک ایسے آلے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو تمام ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی پی ایس) اور انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (آئی ایس پیز)کو زائد از 20 كی تعداد میں براہ راست انڈین اسٹینڈرڈ ٹائم (آئی ایس ٹی) ٹریس ایبلٹی فراہم کرے گا۔ اس سے ہندوستان کو کئی طرح سے فائدہ ہوگا۔ جی پی ایس پر انحصار کو کم کرے گا۔ آئی آر این ایس ایس/این اے وی آئی سی میں منتقلی، لین دین کا ڈیجیٹل فرانزک تجزیہ اور سائبر محفوظ نیٹ ورکس كے علاوہ کال ڈراپس کو کم کرے گا اور تمام ٹیلی کام سروسز کو ایک حوالہ ٹائم سورس آءی ایس ٹی  کے ساتھ مزید ہم آہنگ کرے گ جو سی ایس آءی آر-این پی ایل کے ذریعہ تیار کردہ ہے۔

ٹیلی کام نیٹ ورکس کی ٹائم سنکرونائزیشن ایک مضبوط سائبر كے ذریعہ محفوظ ملک کی بنیاد ہوگی کیونکہ ہر بینک ٹرانزیکشن، اسٹاک مارکیٹ کا لین دین اور معلومات کا تبادلہ ٹی ایس پیز اور آئی ایس پیز کے ذریعے ہوتا ہے۔ این اے وی آئی سی پر مبنی آئی ایس ٹی ٹریس ایبل پرائمری ریفرنس ٹائم کلاک(پی آر ٹی سی) کی ترقی ایک ایسا اقدام ہے جس کا مقصد ‘‘ایک قوم ایک وقت’’کے مقصد کو حاصل کرنا ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے، سی ای او، سی - ڈاٹ نے ملک کی خوشحالی اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مستقبل کے اختراعی حل تیار کرنے میں ہندوستانی آر اینڈ ڈی کی زبردست صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے "آتم نر بھر بھارت" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس تقریب میں سینئر پرنسپل سائنسدانوں ڈاکٹر آشیش اگروال اور ڈاکٹر کے کے موریا کے ساتھ این پی ایل کے دیگر سینئر سائنسدانوں نے شرکت کی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران ڈاکٹر پنکج کمار دلیلا، محترمہ شیکھا سریواستو- سی - ڈاٹ کے ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

سی - ڈاٹ اور سی ایس آءی آر- این پی ایل دونوں نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور ایک شاندار کامیابی کے ساتھ اس مصروفیت کو مزید آگے لے جانے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1959184) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Marathi , Hindi