خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گجرات کے گاندھی نگر میں جی 20 امپاور سربراہ کانفرنس کا افتتاح


جی20  امپاور سربراہ کانفرنس میں خواتین کی قیادت میں ترقی کو رفتار دینے والے اہم نتائج کاجشن منایا گیا

مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے کہا کہ اگر آپ شراکت داری اور مساوات کے ساتھ ترقی چاہتے ہیں تو خواتین کو ترجیح دیں؛ اگرمضبوط مستقبل چاہتے ہیں تو خواتین کو ترجیح دیں

Posted On: 01 AUG 2023 5:52PM by PIB Delhi

جی20 امپاور سربراہ کانفرنس کا افتتاح  آج گجرات کے گاندھی نگر میں ہوا۔ اس سے پہلے 11 اور 12 فروری 2023 کو آگرہ، اترپردیش میں ابتدائی میٹنگ اور 5 اور 6 اپریل 2023 کو ترواننت پورم، کیرالہ میں دوسری میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔ ہندوستان کی جی 20 صدارت میں خواتین کی قیادت و الی ترقی زندگی، سلسلہ کے نقطہ نظر کی بنیاد پر ایک اہم فوکس شعبے کے طور پر ابھر کر سا منے آیا ہے جو خواتین کو با اختیار بنانےسے ہونے والی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1nb0LBV.jpg

 

اس سربراہ کانفرنس میں 300 سے زیادہ شرکاء (263 گھریلو شرکا اور 70 بین الاقوامی مندوبین ) نے حصہ لیا ۔ بین الاقوامی مندوبین میں 13 جی 20 ملکوں سے، 4 مہمان ملکوں سے اور 8 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شامل ہوئے ۔ ان میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، فرانس، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، کوریا، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، برطانیہ، امریکہ، بنگلہ دیش، نیدرلینڈس، اسپین، متحدہ عرب امارات، ڈبلیو ٹی او ، آئی ایس اے ، یو این وومن، یو این ، یونیسیف، آئی ایل او ، عالمی بینک اور اے ڈی بی کے نمائندے شامل ہیں ۔

امپاورسربراہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس  سے خواتین و اطفال کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی، گجرات کے وزیراعلی جناب بھوپیندر پٹیل، خواتین واطفال کی ترقی کے وزیر مملکت  ڈاکٹر منجپارا مہیندربھائی ، نتی آیوگ کے  سی ای او جناب بی وی آر سبرامنیم، خواتین و اطفا ل کی ترقی کے سکریٹری جناب اندیورپانڈے، جی 20 امپاور کی چیئرمین ڈاکٹر سنگیتا ریڈی، چیف آف اسٹاف ، ایگزکٹیوڈائریکٹر دفتر، یو این وومن جناب محمد نصیری اور فکی کے صدر جناب شبرکانت پانڈا نے خطاب کیا ۔

سربراہ کانفرنس میں ہندوستان کی صدارت کے تحت جی 20 امپاور کے سبھی تین موضوعات -تعلیم:خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے ایک گیم چینجنگ راہ ،  خواتین کی انترپرینیورشپ: مساوات اور معیشت کے لئے ایک فائدے کاسودا، اورزمینی سطح سمیت سبھی سطحوں پر خواتین کی قیادت کو فروغ دینے کے لئے شراکت داری تیار کرنے کی عہدبستگیوں اور سفارشوں کی شناخت کرنے کے ساتھ ساتھ ٹھوس نتائج والی حصولیابیوں کی نشاندہی کی گئی ۔ ان تینوں کے حصول کے لئے ڈیجیٹل شمولیت ایک ضروری حل تصور کی جاتی ہے ۔ اس سال جی 20 امپاور نے موجودہ وقت میں جاری کئی پہل قدمیوں کو فروغ دیا جبکہ نیا مضبوط آؤٹ پٹ بھی  فروغ دیا۔

چیف آف اسٹاف ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے دفتر،  یو این وومن ، جناب محمد نصیری نے خواتین کی قیادت میں ترقی کے نظریہ کو اپنانے کے لئے ہندوستان کی تعریف کی ۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ خواتین کی ترقی کو خواتین کی قیادت والی ترقی میں  تبدیل کرنے سے ا یک غیر معمولی تبدیلی ا ٓتی ہے ، جو خواتین کو مستفیدین سے تعاون دینے والوں میں تبدیل کرتی ہے ۔  جی 20 کے لئے ہندوستان کے ذریعہ اعلان کردہ   موضوع‘ ایک کردہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل ’ میں انہوں نے ‘ ایک موقع’ بھی شامل کیا ، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسے مستقبل کی طرف لوٹنے کا ایک  اورموقع ہے جو دائمی ہے  اوراس کے لئے صنفی مساوات بہت ضروری ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2nb6QSQ.jpg

 

خواتین و اطفال کے وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارا مہیندربھائی نے کہا کہ اقتصادی ترقی میں خواتین کے تعاون کو زیادہ موثر اور مضبوط بنانے کے لئے ڈیجیٹل صنفی تقسیم میں کمی لانا انتہائی ضروری ہے اوراس کے لئے ہمیں بنیادی اورجدید ڈیجیٹل وسائل ، تعلیم ، انترپرینیورشپ کے مواقع اور خواتین کو لڑکیوں کو قیادت والے رول تک رسائی فراہم کرنے میں   اصلاح کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل صنفی تفاوت کی فعالیت کو سمجھنے کے لئے صنفی تقسیم کے ڈیٹا کو  جمع کرنے کی بھی فوری ضرورت ہے ۔

خواتین و اطفال کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت سربراہ کانفرنس میں   وضع اور شروع کئےگئے ڈیجیٹل شمولیت پلیٹ فارم ‘ٹیک اکویٹی’  تعلیم کے شعبے میں دنیا بھر کی خواتین کے لئے اہم اور کارآمد ثابت ہوگا ، خاص طور سے ایس ٹی ا ی ایم میں ۔اس پلیٹ فارم کو پوری دنیا کی خواتین کے لئے تربیتی پروگراموں  اور وسائل کے توسط سے ڈیجیٹل خواندگی ،  مالی  خواندگی اور تکنیکی شعبوں پر خود کوہنرمند بنانے اور ترقی کرنے کااہل بنانے کےلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ جی 20 ممبران اور مہمان ملکوں کے ذریعہ پیش کئے جارہے کورسیز کے ساتھ ساتھ یہ بھی تصور کیا گیا ہے کہ یہ کورس 120 بین الاقوامی اور ہندوستانی زبانوں میں دستیاب ہوں گے۔ یہ پلیٹ فارم بین الاقوامی سطح پر 10 لاکھ یوزرس تک اپنی رسائی کا تصور کرتا ہے ۔

جی20  امپاور ، صنعتوں اور کاروبار میں بصیرت اور بہترین طور طریقوں سے سیکھنے اور سرکاری و پرائیویٹ شعبوں میں معلومات کو مشترک کرنے کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے ۔ اس سمت ہندوستان کی صدارت میں جی 20 امپاور بیسٹ پریکٹسیز پلے بک کو کافی حد تک آگے بڑھا یا گیا ہے ۔ وسیع آؤٹ ریچ ا ور سروے کے ساتھ جی 20 کے 19 ممالک سے  149 بہترین طور طریقوں کو اس پلے بک میں جوڑا گیا ہے ۔ پلے بک کو آسان اور سہل بنانے کے لئےاسے ڈیجیٹائز کیا گیا ہے ۔ ہندوستان کی صدارت میں مقامی سطح پر خاتون کاروباریوں اور کمیونٹی کے لیڈروں کو ایک اہم موضوع کے طو رپر دیکھا گیا ہے ، اس لئے مقامی یا زمینی سطح کی خواتین کے لئے پہل کو آگے بڑھانے کے لئے پرائیویٹ سیکٹرکو ترغیب دینے کےلئے پلے بک  ایک چوتھا نیا فوکس شعبہ بھی جوڑا گیا ہے ۔

خواتین و اطفال کی ترقی اور اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے جی 20 امپاور ٹیم کو اس کی مختلف حصولیابیوں کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہندستان کی صدارت میں  ہندوستان کے ایس ایچ جی  انقلاب پر کافی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور زمینی سطح پر خواتین کو آواز فراہم کی ہے ۔ اسی کی وجہ سے 8 ملین اپنی مدد آپ گروپوں میں شامل 80 ملین خواتین 34 بلین ڈالرکے بقدر مالیت کا بندوبست کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پلے بک اب زمینی سطح پر خواتین کی زندگی اورحصولیابیوں کی ایک جھلک فراہم کرے گی  ورنہ ایسی کہانیاں انسنی رہ جاتی ہیں ۔ یہ پہلی بار ہے جب کے پی آئی  ڈیش بورڈ پر چھوٹی اور درمیانہ درجےکی صنعتوں میں شامل خواتین کا رول نظر آئے گا ۔ جی 20 امپاور کی صدر ڈاکٹر سنگیتا ریڈی نے کہا کہ خواتین کو حقیقت میں با اختیار بنانے کے لئے سماج کی سبھی سطحوں پر قیادت اور فیصلہ سازی میں ان کے رول کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

امپاور کے تحت آنےوالے ورکنگ گروپوں نے اہم موضوعات پر تین پیپر تیار کئے ہیں –کارپوریٹ وومن امپاورمنٹ، ایس ٹی ای ایم اور مالی شمولیت ۔

خواتین کی شراکت داری اور ترقی کو فروغ دینےکے لئے جی 20 امپاور نے اپنی کمپنیوں، شعبوں، نیٹ ورک اورملکوں میں جی 20 امپاور کے پیغامات کو بڑھاوا دینے کے لئے سی  ای او اور ادارو ں کے سربراہان کے درمیان سے حمایت کرنے وا لوں کا انتخاب کیا ہے ۔ ہندوستان کی صدارت میں  حمایت کرنے والوں کی تعداد 380 سے بڑھ کر 544  ہوگئی ہے جس میں  100 سے زیادہ ہندوستانی ہیں ۔

جی 20  امپاور کی صدر  ڈاکٹر سنگیتا ریڈی نے یہ بھی کہا کہ امپاور کے ذریعہ تجویز کردہ تدابیر خواتین  انترپرینیور کو  معیشت کااہل مضبوط ستون بنانے کے لئے ہے ۔ امپاور پرائیویٹ سیکٹر کو نہ صرف مالی مدد اورمال خریدنے  والے کے طور پر بلکہ ترقی کے سرپرست اور قابل عمل بنانے کے طور پر   بھی آگے بڑھنے  کےلئے ترغیب دیتا ہے ۔ امپاور اتحاد کے نتیجے میں  منٹرس اورمنٹیز کو ایک ساتھ لانے کے لئے  ایک منٹر شپ پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے ۔

ہندوستان کی صدار ت میں پہلی بار، 9 ملکوں کی 73حوصلہ افزا کہانیوں کو جی 20  امپاور ویب سائٹ پر ڈالا گیاہے جس سے جی 20 ملکوں کی خواتین کی کامیابی کا کہانیوں کو نمایاں کیا جاسکےاوران ملکوں کی اگلی نسل کی لڑکیوں اورخواتین کو تحریک دی جاسکے ۔

ہندوستان نے اپنی پالیسی کے عمل میں شہریوں کی شراکت داری پر زور دیا ہے ۔ جی 20 کو حقیقت میں  عام لوگوں کو بنانے والے ہدف کے ساتھ ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں تک خواتین کو با اختیار بنانے اور ا س سے متعلق کام کی تشہیر کے لئے امپاور کے تحت 51 جن بھاگیداری یا  سٹیزنس انگیجمنٹ ایوینٹس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

خواتین و اطفال کی ترقی کے سکریٹری جناب اندیور پانڈے نے کہا کہ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک ایسے نئے ہندوستان کا تصور کیا ہے جہاں خواتین مضبوط، پائیدار اور شمولیت پر مبنی ترقی کو آگے بڑھانے میں یکساں اور اہم رول ادا کریں۔ ہندوستان کی صدارت میں عالمی ترقی کے عزم کو مسلسل جاری رکھنے  کے لئے ایک مضبوط ، پختہ ارادہ دیکھا گیا ہے جس میں خواتین کو لوگوں، کرہ ارض اور خوشحالی کے باہمی تعلق کے ستونوں میں کامیابی کے حصول کی بنیاد مانا گیا ہے ۔

گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل نے خواتین کوبا اختیار بنانے  کی سمت گجرات حکومت کے ذریعہ نافذ کی جارہی مختلف اسکیموں اور پہل قدمیوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے شمولیت اور پائیدار ترقی کے حصول کی سمت خواتین کو با اختیار بنانے کی مرکزیت پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے صنفی ڈیجیٹل تقسیم کے خلا کو پر کرنےاورنئی ٹکنالوجیز سے  پیدا روزگار بازار میں کامیاب ہونے کے لئے خواتین کو ضروری ڈیجیٹل ہنرمندی کے ساتھ با اختیار بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

کئی عہد بستگیوں اورپہل قدمیوں کے ذریعہ جی 20 امپاور نتائج، عہدبستگی اور سفارش کے ساتھ ایک ایسی دنیا کی تعمیر میں تیزی لائے گا ، جہاں خواتین کے پاس ضروری ہنرمندی، وسائل تک رسائی ، مددگار بنیادی ڈھانچہ اور ماحول ہوگا ، ساتھ ہی خواتین کی قیادت والی ترقی کی سمت یکسر تبدیلی کے لئے رہنمائی بھی ہوگی ۔

خواتین و اطفال کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے  افتتاحی اجلاس کا اختتام اپنے باعث تحریک الفاظ کے ساتھ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘اگر آپ حصہ داری اور مساوات کے ساتھ ترقی چاہتے ہیں تو خواتین کو ترجیح دیں ، اگر مضبوط مستقبل چاہتے ہیں تو خواتین کو ترجیح دیں ۔’’

 

************

 

 

ش ح۔ف ا۔ف ر

 (U: 9727)

 


(Release ID: 1959001) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi