سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

پردھان منتری پی وی ٹی جی ڈیولپمنٹ مشن


مشن کا مقصد مخصوص قبائلی گروپ ’سی ‘ کی سماجی واقتصادی حالت کو بہترکرناہے

Posted On: 02 AUG 2023 4:44PM by PIB Delhi

سماجی اوراقتصادی طورپر پسماندہ درج فہرست قبائل کی ہدف شدہ اسکیموں کے نفاذ کے لئے حکومت نے بجٹ 24-2023میں پردھان منتری پی وی ٹی جی ڈیولپمنٹ مشن کااعلان کیاہے ۔ اس مشن کا مقصد خاص طورپر کمزورقبائلی گروپوں (پی وی ٹی جی )کی سماجی واقتصادی حالت کو بہترکرنا اورانھیں محفوظ گھر، صاف پینے کا پانی اور بیت الخلاء جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم ، صحت اورغذائیت ، سڑک اورمواصلاتی رابطہ اور پائیدار ذریعہ معاش جیسے مواقع  تک رسائی فراہم کرناہے ۔ اس مشن کے لئے درج فہرست قبائل کے ترقیاتی ایکشن پلان سے 15ہزار کروڑروپے دستیاب کرائے گئے ہیں ، جس کی مدد سے اس مشن کے تحت اگلے تین برسوں میں مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی ۔

یہ معلومات سماجی انصاف اورتفویض اختیارکے وزیرمملکت جناب اے نرائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ۔

**********

(ش ح۔  ق ت۔ع آ)

U-9725



(Release ID: 1958979) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Tamil