سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زمین کے مقناطیسی کرہ میں مختصر خلل کے وقفوں کے دوران توانائی بخش برق پاروں کے تغیرات کا مطالعہ خلائی موسم کی پیشن گوئی کی درستگی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے

Posted On: 20 SEP 2023 10:27AM by PIB Delhi

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ زمین کے مقناطیسی کرہ میں مختصر خلل اور اس کے نتیجے میں مقناطیسی فیلڈ کی مقناطیسیت میں کمی (مقامی مقناطیسی فیلڈ کی تنی ہوئی دم سے نیم دوہری قطبیت کی طرح کی تشکیل) اندرونی مقناطیسی کرہ میں بھاری برق پاروں کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے، جو مستقبل میں خلائی موسم کی پیشن گوئی میں تبدیلی کو سمجھنے اور بہتر بنانے کے لیے موقع فراہم کرے گا۔

مقناطیسی کرہ ارض میں خلل ایک مختصر مدت کا عمل ہے جو بین سیاراتی مقناطیسی فیلڈ (آئی ایم ایف) کی شدت اور سمت، شمسی ہوا کی رفتار، اور شمسی ہوا کے متحرک دباؤ پر منحصر ہے۔ آئی ایم ایف کی جنوب کی سمت مقناطیسی کردہ میں مختصر خلل کے وقوع پذیر ہونے کے لیے یہ ایک ضروری شرط ہے کیونکہ یہ دن کے وقت مقناطیسی کرہ میں دوبارہ مقناطیسی ربط کا سبب بنتا ہے۔ عام طور پر، مقناطیسی کرہ میں مختصر خلل کا اوسط دورانیہ تقریباً 4-2 گھنٹے ہوتا ہے۔ اس طرح کے عمل کے دوران، شمسی ہوا اور مقناطیسی کرہ کے درمیان تعامل سے توانائی کی ایک خاص مقدار (تقریباً 1015 جے)  نکالی جاتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ، یہ توانائی بالآخر اندرونی مقناطیسی کرہ میں جمع ہوتی ہے۔

ہیلیم، آکسیجن، پروٹون، اور الیکٹران (ایچ او پی ای) ماس اسپیکٹرومیٹر اور الیکٹرک اینڈ میگنیٹک فیلڈ انسٹرومنٹ سویٹ اور انٹیگریٹڈ سائنس (ای ایم ایف آئی ایس آئی ایس) کے آلے کا استعمال کرتے ہوئے ریڈی ایشن بیلٹ اسٹورم پروبس (آر بی ایس پی) خلائی جہاز پر، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ایک خودمختار ادارے ، ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ آف جیو میگنیٹزم (آئی آئی جی) کے سائنسدانوں نے 2018 کی مدت کے لیے 22 آبی طوفان کے واقعات کا شماریاتی مطالعہ کیا۔ انہوں نے مقناطیسی میدان میں قطبیت کی کمی کی اہم خصوصیات کی چھان بین کی، جیسے کہ اس کا ٹائم پیمانہ اور توانائی بخش O+ اور H+ میں اس سے منسلک برق پارہ کے بہاؤ میں اضافہ۔

ایڈوانسز اِن اسپیس ریسرچ (خلائی تحقیق میں ہونے والی پیش رفت) رسالہ میں شائع ہونے والی اس تحقیق نے سائنسدانوں کو طوفان کے دوران برق پاروں کی نقل و حمل اور سرعت میں پلازما شیٹ کے کردار کو سمجھنے میں مدد کی۔ برق پاروں کے تیز بہاؤ کی مختلف حالتوں پر اس طرح کے مطالعے سے بیرونی خلا (جیو اسپیس، وہ علاقہ جہاں جی پی ایس سیٹلائٹ اور جیو اسٹیشنری مدار والے  سیٹلائٹ اڑ رہے ہیں) میں پلازما کو زمین کے نسبتاً قریب سمجھنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ یہ عام طور پر H+ برق پاروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ تاہم، بعض اوقات O+ برق پاروں کا تناسب اچانک بڑھ جاتا ہے۔ ان O+ برق پاروں کی موجودگی جیو اسپیس کی پلازما حرکیات کو بدل دیتی ہے۔

اس طرح کے مطالعے سے برق پاروں کی ساخت میں تبدیلی کی وجہ اور علاقے کا پتہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے تاکہ رجحان کو درست طریقے سے سمجھا جا سکے اور مستقبل میں خلائی موسم کی پیشن گوئی کی درستگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

اشاعت کا لنک:  https://doi.org/10.1016/j.asr.2023.07.011

تصویر: 19 اگست 2018 کو 22:16-22:46 UT کے دوران آر بی ایس پی-اے ڈیٹا۔ اوپر سے نیچے تک دکھائی گئی چیزیں اس طرح سے ہیں: (a) H+ برق پاروں کے لیے انرجی ٹائم اسپیکٹرو گرام، (b) O+ برق پاروں کے لیے انرجی ٹائم اسپیکٹرو گرام، (cO+/H+ کے بہاؤ کا تناسب، (d) DBx, ، (e) DBz اور (f) Wp انڈیکس۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مقناطیسی کرہ میں مختصر خلل کے آغاز کے بعد (عمودی بلیک لائن)، O+ برق پاروں کے بہاؤ کو پینل (d) اور پینل (e) میں مقناطیسی میدان کے اتار چڑھاؤ اور پینل (f) میں Wp انڈیکس میں اضافے کے ساتھ ساتھ بڑھایا جاتا ہے۔

**********

(ش ح۔  ق ت۔ع آ)

U-9723


(Release ID: 1958976) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Tamil