وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم اورخواندگی کے ذریعہ زیرالتومعاملوں کو نمٹانے کے لئے خصوصی مہم کا اہتمام
یہ مہم 482جگہوں پرچلائی گئی
خصوصی مہم 3.0کااہتمام اکتوبر2023میں کیاجائے گا
Posted On:
19 SEP 2023 7:00PM by PIB Delhi
زیرالتوامعاملوں کے نمٹارے کے لئے خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم )کے حصے کے طورپر وزارت تعلیم کامحکمہ اسکولی تعلیم اورخواندگی دسمبر 2022سے اگست 2023تک کئی زیرالتوامعاملوں کو نمٹانے میں کامیاب رہا، جس کی تفصیل درج ذیل ہے :
- عوامی شکایات کی موصولی اورنمٹارہ :97.91فیصد(77021میں سے 75410) عوامی شکایات کا نمٹارہ کیاگیا؛
- ممبران پارلیمنٹ کے حوالہ سے :ممبران پارلیمنٹ کے حوالے سے موصول ہونے والی 88.67فیصد شکایات (2313میں 2051) کانمٹارہ کیاجاچکاہے ؛
- پارلیمانی یقین دہانی :89.86فیصد (148میں 133)پارلیمانی یقین دہانیوں کا نمٹارہ کیاجاچکاہے ؛
- پی جی اپیل :عوامی شکایات سے متعلق 99.9فیصد اپیلوں (21812میں سے 21810)کانمٹارہ کیاجاچکاہے ؛
- ہٹائی گئی کل فائلیں :جن فائلوں کی نشاندہی تلف کرنے کے لئے کی گئی تھی ان میں سے 100فیصد (7152میں سے 7152)فائلیں تلف کردی گئی ہیں ؛اور
- یہ صفائی مہم 482جگہوں پرچلائی گئی ۔
محکمہ زیرالتواء معاملوں کو کم کرنے اوراپنے احاطوں اورخودمختاراداروں میں تسلسل کی بنیاد پرسووچھتا کو یقینی بنانے کے لئے پابندعہد ہے ۔اب وہ 2اکتوبر سے 31اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0چلانے کے لئے تیارکررہاہے تاکہ مزید زیرالتواء معاملوں کو کم کیاجاسکے ، سووچھتا کو ادارہ جاتی بنایاجاسکے ، اندرونی نگرانی کے طریقہ کارکو مضبو ط کیاجاسکے اور ریکارڈز کے بندوبست کو بہترکیاجاسکے ۔اس سال خصوصی مہم 3.0کے تحت صفائی کاکام کم از کم 3000مقامات پرکیاجائےگا ، جبکہ خصوصی مہم 2.0کے تحت صفائی کاکام صرف 1257جگہوں پرکیاگیاتھا۔
**********
(ش ح۔ ق ت۔ع آ)
U-9722
(Release ID: 1958952)
Visitor Counter : 103