مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ٹیلی مواصلات (براڈ کاسٹنگ اور کیبل)خدمات سے متعلق اِنٹر کنکشن کے (ایڈریسبل سسٹمز) (پانچویں ترمیم)ضابطے 2023 (2023 کا 4)
Posted On:
15 SEP 2023 6:08PM by PIB Delhi
بھارت کی ٹیلی کام ضابطہ کار اتھارٹی ٹرائی نے آج ٹیلی مواصلات (براڈکاسٹنگ اور کیبل)خدمات سے متعلق انٹر کنکشن کے (ایڈریسبل سسٹمز) (پانچویں ترمیم)کے ضابطے 2023(2023 کا 4)جاری کئے ہیں۔
ڈی آر ایم ڈیجیٹل میڈیا کے لئے جملہ حقوق کی حفاظت کا ایک منظم طریقہ کار ہے۔ ڈی آر ایم کا مقصد ، ڈیجیٹل میڈیا کی غیر مجاز دوبارہ تقسیم کی روک تھام کرنا اور ان طریقوں کی ممانعت کرنا ہے، جن سے صارفین اپنے خریدے ہوئے مواد کی نقل کرسکتے ہیں۔ڈی آر ایم مصنوعات کاروباری طورپر مارکیٹنگ کئے گئے اس مواد کی آن لائن نقل میں تیزی سے اضافے کو روکنے کے لئے تیار کی گئی تھیں، جو ایک شخص سے دوسرے شخص کے ہاتھوں پروگراموں کے لین دین کے ذریعے وسیع پیمانے پر استعمال کئے جانے سے پھیلا ہے۔خاص طور پر ڈی آر ایم پر عمل درآمد ایمبیڈنگ کوڈ کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس سے نقل کی روک تھام کی جاتی ہے اور اس کے لئے ایک مدت مقرر ہوتی ہے، جس میں اس مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے یا ا س سے ان آلات کی تعداد محدود ہوتی ہے، جو میڈیا میں نصب کئے جاسکتے ہیں۔
ٹرائی نے ٹیلی مواصلات (براڈکاسٹنگ اور کیبل)خدمات سے متعلق انٹر کنکشن کے (ایڈریسبل سسٹمز)کے ضابطے2017 کا اطلاع نامہ 3مارچ 2017 کو جاری کیا تھا( جسے یہاں آڈٹ مینوئل کہا جائے گا)
ٹیلی مواصلات (براڈکاسٹنگ اور کیبل)خدمات سے متعلق انٹر کنکشن کے (ایڈریسبل سسٹمز) آڈٹ مینوئل( جسے یہاں آڈٹ مینوئل کہا جائے گا)، تیار کرنے کےلئے کئے گئے صلاح ومشورے کے دوران کچھ آراء اور مشاہدات سے، انٹر کنکشن ضابطوں کی تیسری فہرست میں کچھ معاملات ظاہر ہوئے۔
اسی کے مطابق ٹیلی مواصلات (براڈکاسٹنگ اور کیبل)خدمات سے متعلق انٹر کنکشن کے (ایڈریسبل سسٹمز) (ترمیم)کے ضابطے 2019 کا مسودہ 27اگست 2019 کو جاری کیا گیا تھا، جس میں ڈیجیٹل حقوق مینجمنٹ نظام سے متعلق معاملات بھی شامل ہیں۔
انٹر کنکشن ضابطوں کی تیسری فہرست، ڈی آر ایم پر مبنی نظام کی ضررویات/ خصوصیات فراہم نہیں کرتی۔اتھارٹی نے ، آڈٹ مینوئل سے متعلق اپنے صلاح و مشورے کے دوران یہ رائے موصول کی کہ اپنے فوائد کی بنیاد پر ،آئی پی ٹی وی پر مبنی ڈی پی او، ڈی آر ایم ٹیکنالوجی اختیار کررہے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ آڈٹ نظام میں ، ڈی آر ایم پر مبنی نیٹ ورکس کو شامل کیا جائے اور اس طرح کے آپریٹروں کے لئے سہولیات مہیا کی جائیں۔ اسی کے مطابق ضابطوں کا مسودہ مورخہ 27اگست 2019، جسے اوپر بیان کیا گیا ہے اس کی، ڈی آر ایم کی خصوصیات تیسری فہرست میں شامل ہیں۔
صلاح ومشورے کے عمل کے دوران اتھارٹی کو اس معاملے پر مختلف فریقوں سے بہت سی رائے اور تجویزیں موصول ہوئیں، بہت سے متعلقہ فریقوں نے بہت سی ترامیم اور اضافوں کی تجویز پیش کیں۔لہٰذا اتھارٹی کی رائے یہ ہے کہ ڈی آر ایم کے لئے جو نظام درکار ہے، اس کے بارے میں تفصیلات صلاح مشورے کے دستاویز میں بیان کی جائیں گی۔(انٹر کنکشن (ترمیم) ضابطہ 2019 مورخہ 30 اکتوبر 2019کے لئے وضاحتی قرار داد کا 34واں پیراگراف دیکھئے)
************
ش ح۔ ا س۔ن ع
(U: 9685)
(Release ID: 1958777)
Visitor Counter : 92