نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ  کا کہنا ہے کہ جی20 کی ہندوستان کی صدارت جامع،اولو العزم اورعوام پر مرکوز رہی ہے


جی 20 سربراہی اجلاس کے نتائج تبدیلی لانے والے ہیں،اس سے  آنے والی دہائیوں میں عالمی نظام کو نئی شکل دینے میں مدد ملے گی:نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ اور چیئرمین راجیہ سبھا نے ریاستوں کی کونسل کے 261ویں اجلاس کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دی

Posted On: 18 SEP 2023 6:05PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج نئی دہلی میں جی 20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دی۔ سربراہی اجلاس کے نتائج کو ‘‘تبدیلی انگیز’’ قرار دیتے ہوئے، انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ نتائج آنے والی دہائیوں میں عالمی نظام کی تشکیل نو میں مدد کریں گے۔

راجیہ سبھا کے 261 ویں اجلاس کے آغاز پر ایوان سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے زور دیکر کہا کہ جی20 کی ہندوستان کی صدارت نے عالمی سطح پر ملک کے قد کو بلند کیا ہے۔اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ یہ صدارت ‘جامع، اولوالعزم اور عوام پر مرکوز’ تھی، انہوں نے قیادت کے اس وژن کی تعریف کی جس نے اسے حقیقی معنوں میں‘عوام کا جی20’ بنا دیا، جس کی رسائی ہندوستان کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک پھیلی ہوئی ہے۔

نئی دہلی جی 20 لیڈروں کے اعلامیہ کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، جسے متفقہ طور پر اور اتفاق رائے سے منظور کیا گیاہے، نائب صدر جمہوریہ نے ‘شمال-جنوب کی تقسیم کو ختم کرنے اور مضبوط مشرقی-مغربی پولرائزیشن پر قابو پانے’ میں ہندوستان کے کردار کے عالمی اعتراف کواجاگر کیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ اس طرح یہ اعلان تقسیم سے بھری دنیا میں امن اور اعتدال کی آواز کے طور پر ہندوستان کی پہچان ہے۔

سربراہی اجلاس کے دوران ہندوستان-مشرق وسطی- یورپ اقتصادی راہداری اور گلوبل نامیاتی ایندھن اتحاد کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے، نائب صدرجمہوریہ  نے بہت سے ایسے اقدامات کی طرف توجہ مبذول کرائی جنہوں نے ہندوستان کے لئے ایک اہم قائدانہ کردار کے ساتھ مزید مربوط مستقبل کی تخم ریزی کی ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح ہندوستان کی صدارت نے‘جی20 ڈسکورس کے مرکز میں گلوبل ساؤتھ کی آواز کولانے’ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ افریقی یونین کوجی20 کے مستقل رکن کے طور پر قبول کیا جانا بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کی گئی پہل کا نتیجہ ہے۔

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ جی20 کی توجہ محض اقتصادی مرکز سے زیادہ وسیع تر انسان مرکوز نقطہ نظر کی طرف منتقل ہو گئی ہے، نائب صدر جمہوریہ نے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے قیام، گرین ڈیولپمنٹ معاہدے کو فروغ دینے اور خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے دی گئی ترجیح کی تعریف کی۔ دیگر قابل ذکر اقدامات کے علاوہ خواتین کی قیادت میں  ترقی کی  حوصلہ افزائی بھی اس چوٹی اجلاس کا ماحصل رہا ۔ آنے والے پارلیمنٹ -20 فورم کے پیش نظر، انہوں نے ایوان کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا کو‘مادرجمہوریت’(مدر آف ڈیمو کریسی) میں خوش آمدید کہنے اور ‘وسودھیو کٹمبکم- ایک کرہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کے موضوع پر تعمیر کرنے میں حصہ لیں۔

 

*************

ش ح۔  ج ق ۔م ش

(U-9662)


(Release ID: 1958592) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam