کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان کے مسالحے پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں اوریہ ہماری معروف تجارتی اہلیت کے ساتھ ساتھ مالا مال ثقافتی ورثے کی بھی عکاسی کرتے ہیں: جناب پیوش گوئل
ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری پرانے اسپائیس روٹ کے وقار کو واپس لے کرآنے کا ایک بہترین موقع ہے
ہندوستانی مسالحہ جات کی کہانی پوری دنیا میں کہی اور لکھی جانی چاہئے
مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت، پیوش گوئل نے ورلڈ اسپائس کانگریس 2023 سے خطاب کیا، انہوں نےمسالحہ جات کی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز اور شراکت داروں سے اپیل ہے کہ وہ 2030 تک مسالحہ جات کی برآمدات کے 10 بلین ڈالر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کریں
Posted On:
16 SEP 2023 5:35PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت ک، صارفین امور اورعوامی تقسیم نظام اورٹیکسٹائل کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ‘‘ مسالحے ہندوستان کو متحد کرتے ہیں’’۔ مرکزی وزیر ہن15 سے17 ستمبر 2023 تک نوی ممبئی میں منعقد ورلڈ اسپائس کانگریس میں آج اپنا کلیدی خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسالحے پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں اوریہ ہماری معروف تجارتی اہلیت کے ساتھ بھرپور روایتی ثقافت اور ورثے کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔ جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ہمیں ایک بار پھر سے پرانی کشش کو واپس لانا ہوگا جو ہندوستانی مسالحوں نے پوری دنیا میں حاصل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب اپنے دوسرے اعلیٰ ترین مقام سے مطمئن نہیں ہے اور ہمیں اسپائس انڈسٹری میں عالمی سطح پر سر فہرست آنا ہے۔جناب پیوش گوئل نے اس تقریب کے دوران2020-2019 اور2021 سے2020 کے لیے اسپائسز ایکسپورٹ ایکسیلنس ایوارڈز بھی پیش کیے۔
اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے برآمدات میں قدر میں اضافے کے ذریعے مسالحہ صنعت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مسالحہ صنعت کے اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ 2030 تک برآمدات کے لیے وہ موجودہ 4 ارب ڈالر بلین سے 10 بلین ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہر کسی کو اپنی توجہ مرکوز توانائیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ موجودہ منڈیوں کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ قدر میں اضافے کے ذریعے نئی منڈیوں پر قبضہ کیا جا سکے۔ جناب گوئل نے یہ بھی مشورہ دیا کہ دنیا بھر میں مقیم ہندوستانی نژاد 35 ملین لوگوں کو برانڈ ایمبیسیڈر بنایا جائے تاکہ دنیا بھر میں مسالحہ جات کی بڑھتی ہوئی کھپت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
جناب پیوش گوئل نے اسپائس انڈسٹری کے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ شمولیت کے لیے کوشش کریں اور کسانوں کو مناسب پیداوار کے لیے تعاون کو یقینی بنائے۔ جناب گوئل نے ہندوستانی مسالحہ جات کے لیے ایک مصدقہ برانڈ ویلیو بنانے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔
کامرس و صنعت ، صارفین امور ، غذا اور عوام تقسیم نظام اور ٹیکسٹائل کے وزیر نے دنیابھر کے دیگر حصوں سے آنے والے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ وہ ان کی شرکت سے بہت خوش ہیں اور ان سے اپیل کی کہ وہ ہندوستانی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں اور ساتھ ہی کامیاب کاروباری تعاون کو بھی انجام دیں۔
جناب گوئل نے ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی شاندار کارکردگی اوراعلیٰ معیار کو جاری رکھیں گے اور مستقبل میں بھی اعلیٰ معیار قائم کریں گے تاکہ ہندوستان کو پوری دنیا میں پہچان حاصل ہو۔
وزیرموصوف نے 7 سال کے وقفے کے بعد اسپائس کانگریس کے انعقاد پر مسالحہ بورڈ کو مبارکباد پیش کی اور اس سے سال 2024 میں دہلی میں مسالحہ صنعت کی عالمی معیار کی نمائش، سمپوزیم اور کانفرنس منعقد کرنے کی بھی درخواست کی۔انہوں نے بورڈ سے سب کو مدعو کرنے کی گزارش کی اور کہا کہ اس انعقاد کے توسط سے صنعتی دنیا کےلیڈروں اور دنیا کو ہندوستان کی اہلیت کو پرکھنے کا موقع ملے گا۔
جناب گوئل نےاپنے خطاب کےاختتام پر کہا کہ اس کانگریس کے انعقاد کے لیے جی 20 کی ہندوستانی صدارت کے موقع سے بہتر اور کوئی وقت نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان - مشرق وسطی - یورپ اقتصادی راہداری کا آغاز ماضی کے اسپائس روٹ سے ملتا جلتا ہے۔ لہذا ہمیں درحقیقت اس نئی پہل کی طرف دیکھنا چاہیے جو وزیر اعظم نریندر مودی نے دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ مل کر شروع کی ہے۔ یہ ہمارے لیے پرانے اسپائس روٹ کی شان کو واپس لانے کا ایک مناسب موقع ہے۔یہ ہندوستان کے ذائقوں اور اس ملک کی پیش کش کی استعداد کا جشن منانے کا ایک موقع ہے۔جناب گوئل نے زور دیکر کہا کہ آئیے عالمی منڈیوں پر قبضہ کرنے چلیں۔جس طرح جشن کے بغیر زندگی ادھوری ہے اسی طرح کھانا مسالحے کے بغیر ادھورا ہوگا۔ ہمیں اسے پوری دنیا میں ایک لازمی جزو بنانا چاہیے۔ ہندوستانی مسالحوں کی کہانی کے بارے میں پوری دنیا میں بات ہونی چاہئے اور اس کے بارے میں لکھا جانا چاہئے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ہماری دادی – نانی کے نسخے دنیاکے لئے کیسے علاج بن سکتے ہیں۔ آئیے ہندوستان کو مسالحوں کا پسندیدہ ذریعہ بنائیں اور باقی دنیا کی توجہ اپنی طرف متوجہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب مل کر ایک ٹیم کے طور پر کام کریں تو ہم تجارت اور برآمدات کی دنیا کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔ جناب گوئل نے اس موقع پر موجود لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم مسالحوں کے جادو سے دنیا کومسحور کریں اور آنے والی نسلوں کے لیے اس جادو کو محفوظ رکھیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل سکریٹری، حکومت ہند اور چیئرمین اسپائسز بورڈ جناب امردیپ سنگھ بھاٹیہ، ایڈیشنل سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل فارن ٹریڈ، حکومت ہند جناب سنتوش کمار سارنگی، سکریٹری، مصالحہ بورڈ جناب ڈی ساتھیان، ڈائریکٹر (مارکیٹنگ)، اسپائس بورڈ جناب بسیتھ نارائن جھا،دنیا بھر سے آئے صنعت کے پیشہ ور، پروڈیوسر، تاجر، پروسیسرز، برآمد کنندگان اور ریگولیٹرز بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب کے بعد پروڈکٹ کے اجراء، کاروباری مباحثوں اورتکنیکی گفتگو کے ساتھ ‘ اسپائس ریوولوشن - پروموٹنگ ویلیو ایڈیشن ان گلوبل اسپائسز ٹریڈ’ کے نام سے ایک کتاب کی رونمائی کی گئی۔ انہوں نے کمپنیوں کو مسالحہ کی صنعت سے متعلق اختراعی مصنوعات، برانڈز اور خدمات کو نمایاں کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ ایونٹ کے دوسرے دن کا اختتام کوکری شو کے ساتھ ہوا، جو دیکھنے والوں کے لیے ایک دلچسپ تجربہ تھا۔اس طرح کا 14 واں کانگریس ایڈیشن متنوع شرکاء بشمول پالیسی ساز، ریگولیٹری باڈیز، مصالحے کی تجارت کی تنظیمیں، حکومتی نمائندے، اور مختلف ممالک کے تکنیکی ماہرین کوایک ساتھ لے کر آیا۔ اس تقریب میں ہندوستان اور دنیا بھر سے 1000 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی۔ وہ دنیا بھر میں مسالوں کی تجارت کے مسائل اور مواقع پر بات چیت کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
ورلڈ اسپائس کانگریس 2023 نے ایک تجربہ زون بھی تیار کیا ہے۔ نمائشوں میں وفود اور شرکاء کے لیے یہ ایک اختراعی اقدام ہے جس سے وہ مسالحہ جات کا ایک مکمل احساس حاصل کر سکتے ہیں جو ذائقہ،خوشبو اور بصری حواس سے متعلق ہیں۔ یہ زون، جو ورلڈ اسپائس کانگریس میں ایک اہم مقام پر واقع ہے، مسالحے کی دنیا میں آنے والوں کو ایک تجربہ فراہم کرتا ہے۔
ورلڈ اسپائس کانگریس کے بارے میں:
ورلڈ اسپائس کانگریس (ڈبلیو ایس سی)، جو عالمی مسالحوں کی صنعت کا مجموعہ ہے، اپنی تین دہائیوں کی طویل موجودگی کے دوران اس شعبے کے خدشات اور تحفظات پر غور کرنے کا سب سے موزوں پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ اسپائسز بورڈ، وزارت تجارت اور صنعت، حکومت ہند کی قیادت میں مختلف تجارتی اور برآمدی فورموں کے تعاون سے منظم، ورلڈ اسپائس کانگریس اس شعبے کو بہتر طریقے سے جاننے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ تجارت، پائیداری، کوالٹی اور فوڈ سیفٹی کے اقدامات، حالیہ پیش رفت، خدشات اور مستقبل کے امکانات پر صنعت کے اہم کھلاڑیوں - دنیا بھر کے پروڈیوسر، تاجر، پروسیسرز، برآمد کنندگان اور ریگولیٹرز کے ذریعے تفصیل سے تبادلہ خیال اور غور و خوض کیا جاتا ہے۔
اسپائس بورڈ انڈیا کے بارے میں:
مصالحہ بورڈ (وزارت تجارت اور صنعت، حکومت ہندکے تحت)ہندوستانی مصالحوں کی دنیا بھر میں ترقی اور فروغ کے لیے ایک اہم ادارہ ہے۔ بورڈ ہندوستانی برآمد کنندگان اور بیرون ملک درآمد کنندگان کے درمیان ایک بین الاقوامی رابطہ ہے۔ بورڈ ہندوستانی مسالحوں کی عمدہ کارکردگی کے لیے سرگرمیوں کی قیادت کر رہا ہے، جس میں صنعت کے ہر طبقے کو شامل کیا گیا ہے۔ بورڈ نے اپنی ترقی اور پروموشنل حکمت عملیوں کے لیے معیار اور حفظان صحت کو بنیادی اہمیت کا حامل بنایا ہے۔
*************
ش ح۔ ج ق ۔م ش
(U-9650)
(Release ID: 1958499)
Visitor Counter : 129