بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر نے چندریان- 3 مشن کے کامیاب آغاز میں انسٹرومنٹیشن لمیٹڈ، ایف سی آر آئی، بی ایچ ای ایل اور ایچ ایم ٹی کی ان کے تعاون کے لیے عزت افزائی کی
مرکز ،ملک کی ترقی کے لیےسی پی ایس ایز کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ ’میک اِن انڈیا‘ پروگرام کی صنعت کو ترغیب دینے میں بڑی کامیابی رہی ہے تاکہ ملک میں ہی اشیا ءتیار کی جا سکیں: ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے
Posted On:
16 SEP 2023 6:48PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نےآج فلوئیڈ کنٹرول ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(ایف سی آر آئی) پلکاڈ، کیرالہ میں منعقدہ ایک تقریب میں اسرو کے چندریان-3 مشن کے کامیاب آغاز میں شاندار تعاون کے لیے بی ایچ ای ایل کے تریچی اور رانی پیٹ یونٹس اورایچ ایم ٹی کے انسٹرو منٹیشن لمیٹڈ،ایف سی آر آئی کو مبارکباد دی اور عزت افزائی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پانڈے نے بھاری صنعتوں کی وزارت کے تحت 4 سی پی ایس ای کے تعاون کی ستائش کی جس نے مختلف مصنوعات کی فراہمی کے لیے چندریان -3 مشن کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر پانڈے نے انسٹرومنٹیشن لمیٹڈ، ایف سی آر آئی، بی ایچ ای ایل اور ایچ ایم ٹی کو مومنٹو اور تعریفی اسناد عطا کیے ۔ آئی ایل نے ایل وی ایم-3 کے مختلف اجزاء بشمول کرائیوجینک انجنوں کی اسرو کی جانچ کی سہولیات کے لیے کنٹرول والوز تیار کیے ہیں۔ ایف سی آر آئی نے کنٹرول والوز کے سی وی کی خصوصی جانچ کے لیے جانچ کی سہولیات فراہم کیں۔ بی ایچ ای ایل نے ایل ایم وی-3 نے راکٹ کے کرائیوجینک مرحلے کے لیے دو دھاتی اڈاپٹر، ٹائٹینیم الائے پروپیلنٹ ٹینک اور لینڈر کے لیے لیتھیم آئن بیٹریاں فراہم کیں۔ ایچ ایم ٹی نے چندریان-3 لانچ وہیکل کی سالڈ راکٹ موٹرز کی مشیننگ کے لیے مشینیں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اعلان کیا ہے، ڈاکٹر پانڈے نے اس بات پر زور دیا کہ چندریان- 3 کی فتح اور چاند پر وکرم لینڈر کی نرم لینڈنگ کی یاد میں ہر سال 23 اگست کو خلائی دن کے طور پر منایا جائے گا۔ ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ چندریان -3 کی کامیابی عالمی خلائی برادری میں ہندوستان کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی اور نوجوان نسل کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں تحقیق کرنے کی ترغیب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صنعت کو ملک کے لیے درکار تمام اشیا ءمقامی طور پر تیار کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ ’میک اِن انڈیا‘ پروگرام صنعت کی ترغیب دینے میں ایک بڑی کامیابی رہا ہے تاکہ ملک میں ہی اشیا ءکو تیار کیا جاسکے۔ وزیرموصوف نے اپنی ٹیکنالوجی کے ساتھ والوز بنانے اور "آتم نربھر بھارت" میں تعاون کرنے میں انسٹرو منٹیشن لمیٹڈ کے کردار کی تعریف کی۔
مرکزی حکومت کی یہ پالیسی رہی ہے کہ سی پی ایس ایز کی کارکردگی کو اس سطح تک بڑھایا جائے کہ وہ اپنے کاروباری میدان میں رہنما بنیں اور جدید ترین ٹکنالوجی، اچھی کارپوریٹ گورننس اور شیئر ہولڈرز کی زیادہ سے زیادہ قیمت کے ساتھ عالمی سطح پر مسابقتی بنیں۔
ڈاکٹر پانڈے نے کہا، "حکومت ہند کی خواہش ہے کہ تمام سی پی ایس ایز خود انحصاری کے ساتھ اپنی پیداوار کو جاری رکھیں"۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزارت اپنے تمام سی پی ایس ایز کو اجرت پر نظرثانی کرنے کے لیے پرعزم ہے اس شرط کے ساتھ کہ سی پی ایس ایز حکومت کی طرف سے کسی مالی مدد کے بغیر عمل درآمد کرنے کے قابل ہوں۔ ڈاکٹر پانڈے نے انسٹرومنٹیشن لمیٹڈ کے ملازمین کو مزید یقین دلایا کہ اگر کمپنی محکمہ پبلک انٹرپرائزز کے رہنما خطوط کے مطابق معیار پر پورا اترتی ہے تو 2017 کے پے اسکیلز کو نافذ کیا جائے گا۔
ڈاکٹر رام موہن ڈائریکٹر ایف سی آر آئی نے وزیر محترم اور دیگر معززین کا خیرمقدم کیا۔ شکریہ کا ووٹ جناب ٹی روی، سی ایم ڈی آئی ایل نے دیا۔
اس سے پہلے انسٹرومنٹیشن لمیٹڈ میں سہولیات کا دورہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر پانڈے نے لائبریری کا افتتاح کیا اورآئی ایل میں آئی ٹی سہولیات کو اپ گریڈ کیا۔ انہیں آئی ایل کی طرف سے خاص طور پراین پی سی آئی ایل اوراسرو کے لیے تیار کیے جانے والے پروڈکٹس کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اسمبلی اور ٹیسٹنگ ایریا جہاں خصوصی کنٹرول والوز تیار اور جانچے گئے وزیر موصوف کو دکھائے گئے ۔
بھاری صنعتوں کی وزارت ، انسٹرومنٹیشن لمیٹڈ، ایف سی آر آئی، بی ایچ ای ایل اور ایچ ایم ٹی کے افسران اور اہلکاروں نے تقریب میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ،ایم ایچ آئی کے دیگر افسران،سی ایم ڈیز اورایم ایچ آئی کے تحت 16سی پی ایس ایز کے دیگر افسران نے بھی وی سی اور یوٹیوب چینل پر لائیوا سٹریمنگ کے ذریعے حصہ لیا۔
*************
ش ح۔ ش ت ۔ ج ا
U-9645
(Release ID: 1958461)
Visitor Counter : 102