وزارت دفاع
آئی این ایس شاردا نے ماریشس کا دورہ کیا
Posted On:
16 SEP 2023 6:30PM by PIB Delhi
آئی این ایس شاردا، ہندوستانی بحریہ کے آف شور گشتی جہاز نے 13 - 15 ستمبر 23 کو پورٹ لوئس، ماریشس کا دورہ کیا۔ پورٹ لوئس میں داخل ہونے سے پہلے جہاز نے ماریشس نیشنل کوسٹ گارڈ (ایم این سی جی) کے ساتھ مشترکہ ای ای زیڈ نگرانی انجام دی۔ پہنچنے پر، ماریشس کوسٹ گارڈ ڈورنیئر اور ماریشین پولیس فورس بینڈ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران، جہاز نے کئی پیشہ ورانہ تعاملات اور کراس ٹریننگ دورے کیے۔ ایم این سی جی کے اہلکاروں کو جہاز کا گائیڈڈ ٹور فراہم کیا گیا جو جہاز کے کردار اور صلاحیتوں سے واقف ہوئے۔
جہاز کے قیام کے دوران، ہندوستانی بحریہ اور ایم این سی جی کے اہلکار پیشہ ورانہ اور تربیتی تعاملات اور ڈیک وزٹ میں مصروف ہوئے۔ جہاز نے آگ بجھانے، نقصان پر قابو پانے اور چھوٹے ہتھیاروں سے نمٹنے کے مختلف پہلوؤں پر لیکچر اور ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا۔ ایم این سی جی کے اہلکاروں کے ساتھ جہاز پر ایک مشترکہ یوگا کا اہتمام کیا گیا۔
کمانڈنگ آفیسر، آئی این ایس شاردا، سی ڈی آر نوین رینج نے ماریشس میں ہندوستان کی ہائی کمشنر محترمہ کے نندنی سنگلا سے ملاقات کی اور ماریشس پولیس فورس کے کمشنر سے خیر سگالی ملاقات کی۔
روانگی کے وقت، 15 ستمبر کو، آئی این ایس شاردا نے دونوں ممالک کے درمیان سمندری تعاون کو بڑھاتے ہوئے ماریشس نیشنل کوسٹ گارڈ (ایم این سی جی) یونٹوں کے ساتھ مشترکہ ای ای زیڈ نگرانی کا کام انجام دیا ۔
موجودہ دورہ ،ہندوستانی بحریہ کے وزیر اعظم کے 'خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی' (ساگر) کے وژن کے تئیں عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.9644
(Release ID: 1958458)
Visitor Counter : 98