ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
جناب دھرمیندر پردھان نے ہنر مندی کو فروغ دینے کے لیے این ایس ڈی سی اور انڈس لینڈ بینک کے ساتھ مل کر‘اسکلس آن وہیلس’ پہل کا آغاز کیا
یہ پہل دیہی نوجوانوں، خاص طور پر خواتین کو کلیدی ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرے گی اور انہیں ملازمت اور مستقبل کے لیے تیار کرے گی:جناب دھرمیندر پردھان
ایک مخصوص بس ‘اسکل انڈیا مشن’ کو فروغ دے گی جس سے 60,000 نوجوانوں کو پانچ سال کی مدت میں بااختیار بنایا جائے گا
Posted On:
17 SEP 2023 9:46PM by PIB Delhi
تعلیم و ہنرمندی کی ترقی اور کاروبارکے مرکزی وزیر، جناب دھرمیندر پردھان اور لوک سبھا کےاسپیکر جناب اوم برلا نے آج این ایس ڈی سی اور انڈس لینڈ بینک کے ساتھ ایک تقریب میں جھنڈی دکھا کر‘اسکلس آن وہیلس ’مہم کا آغاز کیا۔ اس شراکت داری کے تحت، 60,000 نوجوانوں کو پانچ سال کی مدت میں بااختیار بنایا جائے گا جس کا مقصد دیہی گھرانوں کی معاش کو بہتر بنانا ہے تاکہ اس کی نوجوان آبادی کو متعلقہ ہنر کی تربیت فراہم کی جاسکے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب پردھان نے کہا کہ ایک مخصوص بس جو تمام آلات سے مزئین ہوگی اور جسے اسکلس آن وہیلس، نام دیا گیا ہےوہ اسکل انڈیا مشن کو ہندوستان کے دور دراز علاقوں تک لے جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام دیہی نوجوانوں، خاص طور پر خواتین کو کلیدی ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرے گااور انہیں ملازمت اور مستقبل کے لیے تیار کرے گا۔
اس شراکت داری کے تحت تمام آلات سے لیس ایک مخصوص بس ‘اسکلس آن وہیلس’ کے ذریعے ‘اسکل انڈیا مشن’ پہل کو فروغ دے گی اور پورے خواہش مند اور پسماندہ اضلاع کا سفر کرےگی ۔ اس اقدام کا مقصد نچلی سطح پر مفت ہنر مندی کے تربیتی پروگراموں کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے جس سے نوجوانوں کو ہنر مندی کی مضبوط تربیت کے ذریعے اپنی زندگی کی رفتار کو گہرائی سے بدلنے کے قابل بنایا جائے۔ اس مشن کے ساتھ منسلک، انڈس لینڈ بینک کے ساتھ اس شراکت داری کا مقصد قوم کے نوجوانوں کو ‘اسکلس آن وہیلس’ پروجیکٹ کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔
اسکلس آن وہیلس کا مقصد نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو صنعت سے متعلقہ مہارت کی تربیت لینے کے اہل بنانا ہے جس سے ان کے نظریاتی اور عملی معلومات کو بہتر بنایا جائے گا اور ضروری ہم آہنگی، نگرانی اور موثر ہم آہنگی لا کر بہتر معاش کے حصول میں مدد ملے گی۔اس کا مقصد صنعت میں درکار ہنر مند افراد اور بے روزگار نوجوانوں کے درمیان فرق کو پُر کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسی خاص ملازمت کا شوق رکھنے والا صحیح امیدوار اپنے تعلیمی پس منظر، اہلیت اور مہارت کے سیٹ کے مطابق صحیح کورس کا انتخاب کرسکے۔
*************
ش ح۔ ج ق ۔م ش
(U-9643)
(Release ID: 1958455)
Visitor Counter : 118