مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
'اوور دی ٹاپ ( او ٹی ٹی ) مواصلاتی خدمات کے لیے انضباطی طریقۂ کار اور او ٹی ٹی خدمات کی سلیکٹیو پابندی' پر ٹرائی کے مشاورتی پیپر پر جوابی تبصرے حاصل کرنے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع
Posted On:
15 SEP 2023 6:08PM by PIB Delhi
بھارت کی ٹیلی کام سے متعلق انضباطی اتھارٹی ( ٹرائی ) نے 7 جولائی ، 2023ء کو 'اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی ) مواصلاتی خدمات کے لیے انضباطی طریقۂ کار اور او ٹی ٹی خدمات کی سلیکٹیو پابندی' پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ہے ۔ متعلقہ فریقوں سے حاصل کئے گئے صلاح و مشورے سے متعلق دستاویزات میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 4 اگست ، 2023 ء ، جب کہ جوابی تبصرے حاسل کرنے کے لیے 18 اگست ، 2023 ء تک کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
متعلقہ فریقوں کی جانب سے تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت کی توسیع کی درخواست پر تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 اگست ، 2023 ء اور یکم ستمبر ، 2023 ء تک اور اس کے بعد بالترتیب یکم ستمبر ، 2023 ء اور 15 ستمبر ، 2023 ء تک بڑھا دی گئی ہے ۔
جوابی تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کے لیے صنعتوں سے متعلق انجمن کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے، جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 ستمبر ، 2023 ء تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جوابی تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں advmn@trai.gov.in پر جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، سپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی کو بھیجے جا سکتے ہیں ۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، سپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی سے ، اس ٹیلی فون نمبر 23210481-11-91+ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
************
ش ح۔ ش م ۔ ع ا
(U.No. 9640 )
(Release ID: 1958439)
Visitor Counter : 112