وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کیرالہ کے مویشی پروری اور ڈیری کی ترقی کے وزیر نے آج ترواننت پورم میں جنوبی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےمویشی پروری اور ڈیری سیکٹر کے لیے علاقائی جائزہ میٹنگ کا افتتاح کیا


مویشی پروری اور ڈیری کے سکریٹری نے ایڈیشنل چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری، سکریٹری کے ساتھ جنوبی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کے متعلقہ ڈائریکٹروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

Posted On: 15 SEP 2023 8:30PM by PIB Delhi

جنوبی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے کے لیے علاقائی جائزہ میٹنگ آج ترواننت پورم، کیرالہ میں ہوئی۔ علاقائی جائزہ میٹنگ کا افتتاح کیرالہ ریاست کے لیے مویشی پروری اور ڈیری کی ترقی کی وزیر محترمہ جے چنچو رانی نے کیا۔ میٹنگ کی صدارت سکریٹری (اے ایچ ڈی) نے ایڈیشنل چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری، سکریٹری کے ساتھ ساتھ جنوبی ریاستوں کے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کے متعلقہ ڈائریکٹروں کی موجودگی میں کی تاکہ محکمہ کے پروگراموں/ اسکیموں کے نفاذ کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ جائزہ میٹنگ میں ایڈیشنل سکریٹری، کمشنرمویشی پروری، جوائنٹ سکریٹریز، چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹس، مشیر (اسٹیٹ) اور محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G39I.jpg

مویشی پروری اور ڈیری(اے ایچ ڈی)  کی ترقی کی سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے نے کہا کہ مویشیوں کا سیکٹر 15-2014 سے 22-2021 (مستقل قیمتوں پر) کے دوران 7.67 فیصد کی کمپاؤنڈ سالانہ شرح نمو (سی اے جی آر) سے مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس کا سہرا مویشی پروری کے شعبے کے پیرامیٹرز کو جاتا ہے جیسے ڈیری، بوائین، پولٹری، بکری پروری/ سور پروری وغیرہ۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کے سیکٹر کا 22-2022 کے دوران کل زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی جی وی اے (مستقل قیمتوں پر) میں تقریباً 30.19 فیصد کا حصہ رہاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JDHK.jpg

میٹنگ میں سکریٹری (اے ایچ ڈی) نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں حکومت ہند کی طرف سے لاگو کی جانے والی تمام مویشی پروری اور ڈیری اسکیموں کی فزیکل اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس موجود غیر خرچ شدہ بیلنس کو خرچ کرنے پر زور دیا۔ مرکزی سکریٹری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لگیسی ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے، بھارت کوش کے ذریعہ ادائیگی پر سود سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت  ہندرواں مالی سال کے دوران ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فنڈز جاری کرسکے۔ انہوں نے ایف ایم ڈی اور بروسیلا کی روک تھام کے لئے ویکسینیشن کی صورتحال، موبائل ویٹرنری یونٹس (ایم وی یوز) کے آپریشنلائزیشن، دودھ کی صورتحال، ملک بھر میں چارے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ ہر ریاست مزید کارروائیوں کے لیے مائیکرو پلان تیار کرے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036KHD.jpg

انہوں نے خوراک اور چارے کی دستیابی پر زور دیا اور ریاستوں سے کہا کہ وہ متوازن راشن کی آسانی سے دستیابی کو حل کرنے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے ذریعے مویشیوں کومحفوظ بنانا اوران کا تحفظ محکمہ کے لیے ایک اور اہم شعبہ ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ریاستوں کو ایف ایم ڈی، بروسیلا اور پی پی آر ویکسینیشن کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مویشی پالنے والے اور ڈیری کسانوں تک اسکیم کے فوائد کی بہتر رسائی کے لیے مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں اور ضلعی عہدیداروں کی فعال شرکت کے ساتھ ریاست بھر میں گرام پنچایت کی سطح پر بیداری مہم چلائی جانی چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004R2N4.jpg

************

ش ح۔ف ا۔ف ر

 (U: 9632)



(Release ID: 1958430) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi