بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
سترہ سے انیس ستمبر 2023 ء تک نئی دلّی میں دوارکا کے یشو بھومی میں پی ایم وشوکرما -تین روزہ نمائش کا انعقاد
Posted On:
17 SEP 2023 9:42PM by PIB Delhi
وشوکرما جینتی کے موقع پر، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 ستمبر ، 2023 ء کو نئی دلّی میں دوارکا کے یشو بھومی میں پی ایم وشوکرما اسکیم کا آغاز کرنے سے پہلے، پی ایم وشوکرما پر نمائش کا جائزہ لیا ۔ یہ تین روزہ نمائش 18 کاروباریوں (وشوکرما) کے روایتی دستکاروں اور کاریگروں کی ترقی کی داستان کے ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کو بیان کرتی ہے۔ گرو -شِشیہ پرمپرا کی پیروی کرتے ہوئے ، بھارت کے مختلف حصوں سے 54 کاریگر اور دست کار ، اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔ پی ایم وشوکرما کے مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے کاریگروں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کرتے ہوئے ، اپنی دستکاری کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نے نمائش میں حصہ لینے والے کاریگروں اور دستکاروں سے بات چیت کی اور شہریوں سے ، اس بات کے لیے زور دیا کہ وہ نمائش کو دیکھیں ۔
نمائش میں اعلیٰ درجے کے تکنیکی عناصر کے ساتھ ساتھ ایک سنٹر زون کو بھی دکھایا گیا ہے ، جس میں پی ایم وشوکرما کے مختلف اجزاء کو انٹرایکٹو ٹیکنالوجی کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
صدیوں پرانی روایات کا مظاہرہ کرتے ہوئے، نمائش میں پی ایم وشوکرما سے متعلق تجارت کے اوزاروں اور دست کاری کا ایک خصوصی قدیم میوزیم بنایا گیا ہے، جس میں وشوکرما کے تخلیق کردہ روایتی آلات کی نمائش اور ان کے سفر کا احاطہ کیا گیا ہے۔
صدیوں پرانی روایات کو جدید آلات سے منسلک کرنا پی ایم وشوکرما کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے، جس کی عکاسی اس نمائش میں بھی کی گئی ہے۔ اس نمائش میں ، وشوکرما کی انتھک محنت اور بھارت کی تعمیر میں ، ان کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے ایک منفرد آرٹ کو دکھانے کا ایک ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔
17-19 ستمبر ، 2023 ء تک منعقد ہونے والی یہ تین روزہ نمائش عوام کے لیے کھلی ہے اور اس نمائش میں داخلہ مفت ہے۔ نئے افتتاح کئے گئے میٹرو اسٹیشن "یشوبھومی دوارکا سیکٹر 25" کے ذریعہ نمائش کے مقام تک بہ آسانی رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔
************
ش ح۔ ش م ۔ ع ا
(U.No. 9631 )
(Release ID: 1958397)
Visitor Counter : 113