سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر سی آئی رجسٹرڈ پیشوں کے لیے ‘‘ این آئی ای پی ڈی انڈین ٹیسٹ آف انٹیلی جنس’’ پر سی آر ای تربیتی پروگرام کے پہلے بیچ کا افتتاح

Posted On: 17 SEP 2023 10:24PM by PIB Delhi

آر سی آئی رجسٹرڈ پیشوں کے لیے ‘‘ این آئی ای پی ڈی انڈین ٹسٹ  آف انٹیلی جنس’’ پر سی آر ای تربیتی پروگرام کے پہلے بیچ  کا افتتاح جناب راجیش اگروال، سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، ایم ایس جے اینڈ ای، حکومت ہند نے جناب راجیو شرما، جوائنٹ سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، ایم ایس جے اینڈ ای، حکومت ہند کی موجودگی میں کیا۔ جناب بی وی رام کمار، ڈائریکٹر، این آئی ای پی ا ٓئی ڈی نے تمام شرکا کا خیرمقدم کیا، جو مختصر نوٹس پر آٹھ ریاستوں سےاس میں شامل ہوئے۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کےسکریٹری نے دیسی ٹیسٹ تیار کرنے کے لیے این آئی ای پی آئی ڈی ٹیم کی تعریف کی جو کہ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ٹیسٹ کی منظوری ڈی جی ایچ  ایس نے دی ہے اور اسے معذوری کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے ایک اضافی ٹیسٹ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015EE0.jpg

انہوں نے بتایا کہ این آئی ای پی آئی ڈی انڈین ٹیسٹ آف انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے پہلا معذوری کا سرٹیفکیٹ اوریو ڈی آئی ڈی کارڈ اکتوبر 2023 کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔ میٹنگ میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ سارک ممالک کے شرکاء کے لیے این آئی ای پی آئی ڈی انڈین ٹیسٹ آف انٹیلی جنس اور انڈین اسکیل فار اسسمنٹ آف آٹزم (آئی ایس اے اے) پر نومبر اور دسمبرمیں دو بین الاقوامی تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

A screenshot of a video conferenceDescription automatically generated

اپنے خطاب کے دوران، جناب راجیو شرما، جوائنٹ سکریٹری اور چیئرپرسن ای سی نے بتایا کہ اس ٹیسٹ کا ہندی اور دیگر مقامی زبانوں میں بہت جلد ترجمہ کیا جائے گا۔ یہ بھی اعلان کیا گیا کہ ورکشاپس کی اگلی سیریز میں این آئیز ، ڈی ڈی آر سیز، سی ڈی ای آئی سیز اور ڈسٹرکٹ میڈیکل بورڈز کے عملے کی تربیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ آر سی آئی رجسٹرڈ بحالی/طبی ماہر نفسیات کو معذوری کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے اس ٹیسٹ کو استعمال کرنے کی تربیت دی جاسکے۔ یہ اعلان کیا گیا کہ این  آئی ای پی آئی ڈی انڈین ٹیسٹ آف انٹیلی جنس کو پیٹنٹ کیا جائے گا اور پیشہ ور افراد پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے اسے اوپن سورس کے طور پر رکھا جائے گا کیونکہ موجودہ بین الاقوامی آلات کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ محکمہ اڈاپٹیوبہیویئر اسسمنٹ اسکیل اور ایس ایل ڈی ٹول پر ایک پروجیکٹ بھی شروع کرنے جا رہا ہے جسے ہندوستانی آبادی کے مطابق تیار اور معیاری بنایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035PUT.jpg

ڈاکٹر سروج آریہ، پرنسپل پروجیکٹ ایڈوائزر برائے این آئی ای پی آئی ڈی انڈین ٹیسٹ آف انٹیلی جنس نے پیشہ ور افراد پر زور دیا ہے کہ وہ آئی کیو کی تشخیص میں اخلاقی طور طریقوں پر عمل کریں۔ جناب بی وی رام کمار، ڈائریکٹر، این آئی ای پی آئی ڈی نے یقین دلایا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پیشہ ور افراد تک پہنچنے کے لیے علاقائی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

میٹنگ کا اختتام ڈاکٹر آر شلپا منوگنا، آر اینڈ ڈی کوآرڈینیٹر، این آئی ای پی آئی ڈی کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

************

ش ح۔ف ا۔ف ر

 (U: 9629)



(Release ID: 1958394) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi