وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے ساحلی ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں میں بین الاقوامی ساحلی صفائی دن - 2023 کا انعقاد کیا

Posted On: 17 SEP 2023 7:45PM by PIB Delhi

ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے 16 ستمبر 2023 کو تمام ساحلی ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں میں بین الاقوامی ساحلی صفائی دن - 2023 (ائی سی سی-2023) کا انعقاد کیا۔ بین الاقوامی ساحلی صفائی کا دن دنیا بھر میں ہر سال ستمبر کے تیسرے ہفتے کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) اور جنوبی ایشیائی خطے میں جنوبی ایشیا کوآپریٹو انوائرمنٹ پروگرام (ایس اے سی ای پی) کے زیر اہتمام منایا جاتا ہے۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ 2006 سے ہندوستان میں اس سرگرمی کو مربوط کر رہا ہے۔

یہ مہم ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کے لیے حکومت کی جاری کوششوں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’سوچھتا ہی سیوا‘ کے ذریعے بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی اور صفائی مہم کے لیے کی گئی واضح مطالبات کے لیے بھی وقف تھی۔

اس سال مہاراشٹر میں 11,425 رضاکاروں کی سب سے زیادہ شرکت دیکھنے میں آئی جس کے بعد تمل ناڈو میں 5,166 رضاکار شامل تھے۔ ملک بھر میں، کل 25,245 رضاکاروں نے آئی سی سی-2023 مہم میں حصہ لیا۔

مختلف سول ایجنسیوں، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی تنظیموں، میونسپل کارپوریشنوں، این جی او، فشریز ایسوسی ایشن، بندرگاہوں، تیل کی ایجنسیوں اور دیگر نجی اداروں نے اس مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ پرجوش این سی سی کیڈٹس، این ایس ایس، اسکول اور کالج کے طلبا کی بڑی شرکت نے نوجوان نسل میں بیداری کی سطح اور صاف ساحلوں کے لیے ان کے عزم کو اجاگر کیا۔

************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9621


(Release ID: 1958321) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi