وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

رائے پور چھتیس گڑھ میں 18 سے 19 ستمبر 2023 تک جی-20 فریم ورک ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ کی میزبانی کرے گا


رائے پور ورکنگ گروپ کی میٹنگ 2023 میں ایف ڈبلیو جی میں ہونے والی بات چیت کا جائزہ لے گی اور کام کے مستقبل کے شعبوں کو تلاش کرے گی

جی-20 کے رکن اور مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 65 سے زائد مندوبین رائے پور ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے

Posted On: 17 SEP 2023 7:33PM by PIB Delhi

ہندوستانی جی-20 صدارت کے تحت جی-20 فریم ورک ورکنگ گروپ (ایف ڈبلیو جی) کی چوتھی اور آخری میٹنگ 18 سے 19 ستمبر 2023 کو رائے پور، چھتیس گڑھ میں ہونے والی ہے۔ اس میٹنگ کی صدارت محترمہ چاندنی رینا، مشیر، وزارت خزانہ، حکومت ہند، اور محترمہ سیم بیکٹ، چیف اکنامک ایڈوائزر، ایچ ایم ٹریژری، یو کے کریں گی۔ اجلاس میں جی-20 ممبران اور مدعو ممالک کے 65 سے زائد مندوبین اور مختلف بین الاقوامی اور علاقائی تنظیمیں شرکت کریں گی۔

ایف ڈبلیو جی تازہ ترین عالمی اقتصادی نقطہ نظر اور کلیدی میکرو اکنامک مسائل پر پالیسی رہنمائی پر بات چیت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ 2023 کی ہندوستانی صدارت کے تحت اس ورکنگ گروپ کی طرف سے ڈیلیور ایبل کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں اور ان کا حوالہ نئی دہلی رہنماؤں کے اعلامیہ میں دیا گیا ہے۔ آنے والی میٹنگ 2023 میں ایف ڈبلیو جی میں ہونے والی بات چیت کا جائزہ لے گی اور کام کے مستقبل کے شعبوں کو تلاش کرے گی۔

میٹنگ کے موقع پر، ریزرو بینک آف انڈیا سلسلے وار جن بھاگیداری پروگراموں کی میزبانی کرے گا، جس میں ڈیجیٹل بینکنگ اور مالی شمولیت، مالیاتی خواندگی کے پروگرام، ایک جی-20 بیداری پروگرام، ایک پینٹنگ مقابلہ اور نعرہ لکھنے کا مقابلہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ، نندنواں زولوجیکل گارڈن کے دورے طے کیے گئے ہیں جس میں ایک جنگل سفاری، ایک زولوجیکل پارک، اور ایک خصوصی ریسکیو اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر ہوگا۔ مندوبین کی ’راتری بھوج پر سمواد‘ (رات کے کھانے پر بات چیت) اور ایک ثقافتی تقریب کی بھی میزبانی کی جائے گی جس سے مندوبین کو چھتیس گڑھ کے منفرد کھانوں اور ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9620


(Release ID: 1958293) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Punjabi