وزارات ثقافت
نائب صدر جمہوریہ ہند نے پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں 84 فنکاروں کو سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈز سے سرفراز كیا
جناب دھنکھڑ نے ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور باصلاحیت فنکاروں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا
سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈز ہمارے ممتاز فنکاروں کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز اور پہچان ہیں - جناب ارجن رام میگھوال
ہمارے بزرگ فنکار ہماری صدیوں پرانی اُس تہذیب کے مشعل بردار ہیں جو ثقافتی اقدار سے مالامال ہے۔ محترمہ میناکشی لیکھی
Posted On:
16 SEP 2023 8:27PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھر نے آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر ہندوستان کے پرفارمنگ آرٹس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 75 سال سے زیادہ عمر کے 84 فنکاروں کو سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈوں سے نوازا۔ ان لوگوں كو اپنے کیریئر میں اب تک کسی قومی اعزاز سے سرفراز نہیں كیا گیا تھا۔
نائب صدر جمہوریہ ہند نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں وزیر قانون و انصاف (آزادانہ چارج) اور ثقافت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی اور سنگیت ناٹک اکادمی کی چیئرمین ڈاکٹر سندھیا پوریچا کی موجودگی میں ایک خصوصی تقریب میں سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈز عطا کئے۔۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر نے 5000 برسوں پر محیط ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ ہمارے ثقافتی ورثے کو پہچانیں اور اسی كے ساتھ اپنے فنکاروں کی حفاظت، حمایت اور منظم انداز میں پرورش کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے ان انفرادی لوگوں کو اعزاز دینے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا جن کی خدمات سے ثقافتی ورثے اور قومی افتخار کو سر برقرار رکھا گیا ہے۔
75 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کی دل كی گہراءیوں سے تعریف کرتے ہوئے جن کو آج ایوارڈ دیا گیا جناب دھنکھر نے تجربہ کار فنکاروں کو ملك كے ثقافتی ورثے کا معمار اور حقیقی محافظ قرار دیا۔ جناب دھنکھر نے کہا کہ ان کی انمول شراکت کو بہت پہلے تسلیم کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے جی-20 چوٹی کانفرنس کے دوران عالمی سطح پر ہندوستانی ثقافت کی شاندار نمائش کی بھی ستاءش کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صحیح قیادت کے ساتھ ہندوستان 2047 میں عالمی سطح پر اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون و انصاف (آزادانہ چارج) اور ثقافت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ آج ہم ان عظیم لوگوں کو اعزاز دے رہے ہیں جو موسیقی، رقص اور تھیٹر کے میدان میں انتھک محنت کرتے آءے ہیں۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈ پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں ہمارے ممتاز ماسٹرز کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز اور پہچان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فنکار ہمارے ثقافتی ورثے کے حقیقی ہیرو ہیں۔
اس موقع پر ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جس كے تنوع میں اتحاد ہے اور مختلف رقص، موسیقی اور تھیٹر کی شکلیں صدیوں سے موجود ہیں۔ ہمارے بزرگ فنکار ہماری صدیوں پرانی تہذیب کے مشعل بردار ہیں جو ثقافتی اقدار سے مالا مال ہے۔
سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈ ایک قومی اعزاز ہے جو فنکاروں کے ساتھ ساتھ پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں اساتذہ اور اسکالروں کو دیا جاتا ہے۔ وصول کنندگان کا انتخاب اکادمی کی جنرل کونسل کرتا ہے۔ اس میں ممتاز موسیقار، رقاص، تھیٹر کے فنکار اور متعلقہ شعبوں کے اسکالر اور حکومت ہند، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نامزد افراد شامل ہوتے ہیں۔ اس اعزاز میں 1,00,000 (ایک لاکھ )روپے کے علاوہ ایک تمراپترا اور انگواسترم شامل ہیں۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ہندوستانی آواز کے لیے رگھوبیر ملک اور دینا ناتھ مشرا، کرناٹکی آواز کے لیے گوری کپسوامی اور انسویا کلکرنی، بھرتناٹیم کے لیے للیتا سری نواسن اور ولاسنی دیوی کرشنا پلی اور بالترتیب کچھی پوڈی اور اوڈیشی کے لیے سمیتا شاستری اور کمکم لال شامل ہیں ۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں لوک رقص و سنگیت سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں جیسے موسیقی کے لیے جھارکھنڈ کے مہابیر نائک، تھیٹر کے لیے مہاراشٹر کے ہریش چندر پربھاکر بورکر اور رقص کے لیے آسام کے دھرمیشور ناتھ۔
ایوارڈ کی تقریب کے بعد 16 تا 20 ستمبر 2023 روزانہ شام 6 بجے سنگیت ناٹک اکادمی كے میگھدوت کمپلیکس واقع 35، فیروز شاہ روڈ، نئی دہلی میں امرت ایوارڈز کے وصول کنندگان پرفارمنگ آرٹس کا میلہ منعقد ہوگا۔
سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی تفصیلات کے لیے لنک ذیل میں دیا گیا ہے:
امرت ایوارڈ حوالہ 2023 (1) پی ڈی ایف
امرت ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی ریاست وار فہرست (3) پی ڈی ایف
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1958163)
Visitor Counter : 115