جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آر ای ڈی اے نے شراکت داروں کے ساتھ باہمی بات چیت کا 14 واں اجلاس منعقد کیا

Posted On: 16 SEP 2023 7:28PM by PIB Delhi

ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کی ترقی کی ایجنسی (آئی آر ای ڈی اے)، جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت حکومت ہند کی ایک منی رتن(زمرہ – I) انٹرپرائز ہے۔ ایجنسی نے تعمیری بات چیت کی سہولت فراہم کرتے ہوئے آج 16 ستمبر 2023 کوشراکت داروں کے باہمی بات چیت کے لیے 14ویں اجلاس کا انعقاد کیا تاکہ قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی اور معزز کاروباری شراکت داروں سے قیمتی آراء حاصل کی جاسکیں ۔ میٹنگ کی صدارت آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) جناب پردیپ کمار داس نے کی اور یہ اجلاس ایک ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعہ وسیع پیمانے پر شرکت اور مصروفیت کو یقینی بناتے ہوئے منعقد ہوا۔

سیشن کا آغاز ایک جامع پریزنٹیشن کے ساتھ ہوا جس میں آئی آر ای ڈی اے کی  جانب سے کئے گئے حالیہ کاروباری اقدامات اور قابل ذکر کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ پریزنٹیشن میں آئی آر ای ڈی اے کی جانب سے اس کی موجودہ قرض کی مصنوعات میں کی گئی حالیہ ترامیم کو بھی شامل کیا گیا اورگزشتہ میٹنگ کے دوران شراکت داروں سے موصول ہونے والی اہم تجاویز پر ایک ایکشن ٹیکن رپورٹ فراہم کی گئی ۔

اپنے خطاب میں، سی ایم ڈی نے کمپنی کی تاریخی ترقی اور کامیابیوں میں ان کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے آئی آر ای ڈی اے کے کاروباری شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ شراکت داروں سے بات چیت نے آئی آر ای ڈی اے کی تیز رفتار ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

A person in a suitDescription automatically generated

جناب داس نے ابھرتی ہوئی قابل تجدید ٹکنالوجیوں کی حمایت  ، یہاں تک کہ بڑے مالیاتی ضروریات کے لیے اور توسیعی تعمیراتی ٹائم لائن جیسے کہ گرین ہائیڈروجن اور آف شور ونڈ کے منصوبوں میں بھی آئی آر ای ڈی اے کے عزم پر زور دیا ۔ انہوں نے ان منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے آئی آر ای ڈی اے کی تیاری اور ایک اہم مشترکہ قرض دہندہ کے طور پر اس کی پوزیشن پر روشنی ڈالی۔ اس عزم کو آئی آر ای ڈی اے اور مختلف پبلک سیکٹر بینکوں اور مالیاتی اداروں کے درمیان مفاہمتی  یادداشت ایم او یو) پر دستخط سے مزید تقویت ملتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TQQG.jpg

بحث کے دوران، کاروباری شراکت داروں نے پروجیکٹ کی ترقی کے دوران آئی آر ای ڈی اے کی  ٹیم کی جانب سے فراہم کردہ فوری رد عمل اور تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی کے شعبے کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کردہ اختراعی مالیاتی مصنوعات کے لیے آئی آر ای ڈی اے کی بھی ستائش کی۔

شراکت داروں کے ساتھ باہمی بات چیت کے لیے 14 ویں اجلاس نے آئی آر ای ڈی اے اور اس کے معزز شراکت داروں کو نتیجہ خیزبات چیت ، تعاون کے فروغ، اور قیمتی آراء کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کیا۔

A group of people sitting at a tableDescription automatically generated

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9597




(Release ID: 1958080) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi