صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے آگرہ کے جی آئی سی گراؤنڈ میں وزیر مملکت (صحت) پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور اترپردیش کے نائب وزیر اعلی جناب برجیش پاٹھک کی موجودگی میں اعضاء عطیہ کرنے کے عہد کی قیادت کی


ڈاکٹر منڈاویا نے 23 انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ لیبز اور 87 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹس کا سنگ بنیاد رکھا

سروجنی نائیڈو میڈیکل کالج، آگرہ میں سپر اسپیشلٹی بلاک کا بھِ افتتاح کیا نیز اعضاء عطیہ رجسٹری کی نقاب کشائی کی

8 افراد نے اعضاء عطیہ کرنے کا عہد کیا

’’زندہ رہنے پر خون کا عطیہ دیں اور مرنے کے بعد اعضاء عطیہ کریں‘‘

سیوا پکھواڑہ 17 ستمبر سے 2اکتوبر تک صحت کی خدمات کی کوریج کے لیے

Posted On: 16 SEP 2023 3:19PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے آج آگرہ کے جی آئی سی گراؤنڈ میں مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور اترپردیش کے نائب وزیر اعلی اور طبی تعلیم کے وزیر جناب برجیش پاٹھک کی موجودگی میں اعضاء عطیہ کرنے کے عہد کی قیادت کی۔ جناب یوگیندر اپادھیائے ، وزیر اعلی تعلیم ، اترپردیش اور محترمہ بے بی رانی موریہ ، وزیر برائے خواتین کی فلاح و بہبود ، بچوں کی ترقی اور غذائیت ، اترپردیش بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اس موقع پر آگرہ میں تقریبا 8 لوگوں نے اعضاء عطیہ کرنے کا عہد کیا۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویا نے کہا کہ انسانیت کی اس سے بڑی خدمت نہیں ہو سکتی کہ دوسری زندگی بچانے کے لیے اعضاء عطیہ کیے جائیں۔ انھوں نے ’’زندہ رہتے ہوئے خون کا عطیہ دینے اور مرنے کے بعد اعضاء عطیہ کرنے‘‘ کی اپیل کی۔

اعضاء کی پیوند کاری کے بعد باقاعدگی سے دواؤں اور چیک اپ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے اعضاء کی پیوند کاری کرانے والے تمام غریب لوگوں کو ہر ماہ 10,000 روپے کی مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کے باقاعدگی سے چیک اپ کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ 2024 کے آخر تک ملک کے تمام اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں اعضاء کے حصول کے انتظامات کیے جائیں گے۔

مرکزی وزیر صحت نے آگرہ کے سروجنی نائیڈو میڈیکل کالج میں ایک سپر اسپیشلٹی بلاک اور اعضاء عطیہ رجسٹری کا بھی افتتاح کیا۔ اعضاء عطیہ کرنے کے لیے اندراج کرانے کے لیے صرف آدھار نمبر اور آدھار سے منسلک موبائل نمبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ انھوں نے اسی دن آگرہ میں 23 انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ لیبز اور 87 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

ڈاکٹر منڈاویا نے بتایا کہ سروجنی نائیڈو میڈیکل کالج (ایس این ایم سی) میں سپر اسپیشلٹی بلاک200کروڑ روپے کی لاگت سے 7890مربع میٹر کے رقبے میں تعمیر کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایس این ایم سی میں یہ اسپتال نہ صرف آگرہ بلکہ ١١ اضلاع اور آس پاس کی دو ریاستوں کے تقریبا 3 کروڑ لوگوں کی ضرورت کو بھی پورا کرے گا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ایس این ایم سی میں سپر اسپیشلٹی بلاک میں نیورو سرجری ، نیورولوجی ، گیسٹرو اینٹرولوجی ، گیسٹرو سرجری ، یورولوجی ، نیفرولوجی ، کارڈیالوجی وغیرہ جیسی خدمات شامل ہوں گی۔

ڈاکٹر منڈاویا نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والی افرادی قوت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور توسیع دینے کے لیے کئی تاریخی اقدامات کیے ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ہمیشہ شہریوں کی صحت اور فلاح و بہبود کو انتہائی اہمیت دی ہے۔ اعضاء عطیہ کرنے کے عزم کو سراہتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک عضو عطیہ کرنے سے دوسرے شخص کو نئی زندگی مل سکتی ہے۔ انھوں نے حاضرین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا عہد کریں تاکہ یہ پیغام پورے ملک میں گونج سکے۔

پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اعضاء کے عطیہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ ملک میں صرف 2 فیصد افراد اعضاء کی پیوند کاری تک رسائی حاصل کرنے کے قابل ہیں ، انھوں نے کہا کہ انھوں نے اور ان کے اہل خانہ نے بھی اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا عہد کیا ہے اور ہر ایک پر زور دیا ہے کہ وہ ایسا کریں۔

اس کے بعد 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک ضروری صحت خدمات کی تکمیل کے لیے ’سیوا پکھواڑہ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ’آیوشمان بھوا‘ مہم جس کا افتتاح عزت مآب صدر محترمہ دروپدی مرمو نے 13 ستمبر، 2023 کو کیا تھا، جس کا مقصد ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کی رسائی اور شمولیت کو از سر نو ترتیب دینا ہے،’سیوا پکھواڑہ‘کے دوران نافذ کیا جائے گا، جس میں پورے ملک اور پورے معاشرے کے نقطہ نظر کو شامل کیا جائے گا۔ سیوا پکھواڑہ کا بنیادی مقصد جغرافیائی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ہر گاؤں اور قصبے میں صحت کی جامع کوریج فراہم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔

اس ہم آہنگی کے نقطہ نظر کا مقصد اپنے تین اجزاء آیوشمان – آپ کے دوار 3.0 ، صحت اور تندرستی مراکز (ایچ ڈبلیو سی) اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) اور ہر گاؤں اور پنچایت میں آیوشمان سبھا میں آیوشمان میلوں کے ذریعہ صحت خدمات کی کوریج کو مکمل کرنا ہے:

آیوشمان آپ کے دوار 3.0: اس پہل کا مقصد پی ایم جے اے وائی اسکیم کے تحت اندراج شدہ بقیہ اہل مستحقین کو آیوشمان کارڈ فراہم کرنا ہے ، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ضروری صحت خدمات تک رسائی حاصل ہو۔

ایچ ڈبلیو سی اور سی ایچ سی میں آیوشمان میلے: آیوشمان بھارت میں یہ میلے - ایچ ڈبلیو سی اور سی ایچ سی اے بی ایچ اے آئی ڈی (ہیلتھ آئی ڈی) بنانے اور آیوشمان بھارت کارڈ کے اجراء میں سہولت فراہم کریں گے۔ وہ ابتدائی تشخیص، جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات، ماہرین کے ساتھ ٹیلی مشاورت، اور مناسب حوالہ جات بھی پیش کریں گے.

آیوشمان سبھا: ہر گاؤں اور پنچایت میں یہ اجتماعات آیوشمان کارڈ تقسیم کرنے، آبھا آئی ڈی تیار کرنے، اور غیر متعدی بیماریوں، تپ دق (نکشے مترا)، سکل سیل بیماری، نیز خون کے عطیات اور اعضاء عطیہ کرنے کی مہم جیسے اہم صحت اسکیموں اور بیماریوں کے حالات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

آیوشمان بھاو مہم کا مقصد تمام صحت اسکیموں کی سیچوریشن کوریج کو یقینی بنانا ہے۔ یہ سرکاری شعبوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور برادریوں کو ایک مشترکہ مشن کے تحت متحد کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہر فرد کو بغیر کسی تفریق یا اخراج کے ضروری صحت کی خدمات حاصل ہوں۔

اس موقع پر ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اتل گوئل۔ جناب وشال چوہان، جوائنٹ سکریٹری، وزارت صحت۔ محترمہ انکتا مشرا بنڈلا، جوائنٹ سکریٹری، وزارت صحت۔ نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن (این او ٹی ٹی او) کے ڈائرکٹر ڈاکٹر انل کمار، ایمس نئی دہلی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایم سرینواس۔ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کے ایڈیشنل سی ای او ڈاکٹر بسنت گرگ اور مرکزی وزارت صحت اور اتر پردیش حکومت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9583


(Release ID: 1957999) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil