سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر – معدنیات اور مٹیرئیلس ٹکنالوجی کے ادارے، واقع بھوونیشور میں سائنس اور تکنالوجی کی وزارت کے تحت سائنٹفک اور صنعتی تحقیق کے محکمے کے تعاون سے’’سی آر ٹی ڈی ایچ ایمپاورنگ ایم ایس ایم ایز‘‘ کے موضوع پر منعقدہ یک روزہ چنتن شِوِر اختتام پذیر ہوا

Posted On: 16 SEP 2023 11:28AM by PIB Delhi

سائنس اور تکنالوجی کی وزارت کے ماتحت سائنٹفک اور صنعتی تحقیق کے محکمے کے سی آر ٹی ڈی ایچ پروگرام کے تحت ، چنتن شِوِر کے ایک سلسلے کے طور پر ’’سی آر ٹی ڈی ایچ ایمپاورنگ ایم ایس ایم ایز‘‘ کے موضوع پر، سی ایس آئی آر انسٹی ٹیوٹ آف منرلس اینڈ مٹیرئیلس ٹکنالوجی  واقع بھوونیشور میں منعقدہ چوتھا چنتن شِوِر اختتام پذیر ہوا۔

یہ چنتن شِوِر ترجمہی تحقیق کو تقویت بہم پہنچانے اور صنعتی و تحقیقی  اداروں کے درمیان اشتراک پیدا کرنے میں آسانی فراہم کرنے، سائنٹفک علم، خیالات اور اختراع کے درمیان فاصلوں کو پر کرنے کے لیے سازگار ماحول تیار کرنے اور قابل فروخت مصنوعات  و خدمات کی شکل میں ان کی عمل آوری کو یقینی بنانے  کے مقصد سے منعقد کیا گیا۔ سی آر ٹی ڈی ایچ جدید ترین سہولتیں پیداکرکے اور ایم ایس ایم ای شعبے کو تقویت بہم پہنچاکرایک اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور اس طرح ملک کی تکنیکی ترقی اور اقتصادی نمو میں تعاون فراہم کر رہا ہے۔

اس چنتن شِوِر کا افتتاح سائنٹسٹ-جی اینڈ ہیڈ – سی آر ٹی ڈی ایچ، ڈی ایس آئی آر ڈاکٹر سجاتا چکلانوبس، سی ایس آئی آر- آئی ایم ایم ٹی، بھوونشیور کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رامانج نرائن اور اے سی ایس آئی آر کے ڈائرکٹر جناب منوج کے دھار کے ذریعہ کیا گیا۔ اپنے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں ڈی ایس آئی آر اور ڈی جی ، سی ایس آئی آر کی سکریٹری ڈاکٹر این کلاسیلوی نے صنعت کاری کو فروغ دینے، مقامی تحقیق اور اختراع کی نمائش، مختلف شعبوں میں ہنرمندی ترقیات کو بڑھاوا دینے پر زور دینے کے علاوہ مختلف موضوعات پر بات کی۔

اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر سجاتا چکلانوبس نے کہا کہ چنتن شِوِر ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ پہل قدمی کا حصہ ہیں  اور یہ ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے تحت اسٹارٹ اپ انڈیا، میک ان انڈیا، اور اسکل انڈیا کے موضوع پر محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی پہل قدمیوں کو پورا کرنے کی سمت میں کئی گئیں شروعاتی کوششیں ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ان پہل قدمیوں کا مقصد اقتصادی نمو، روزگار کے مواقع بہم پہنچانا، اور مطلع عالم پر بھارتی صلاحیتوں کی نمائش ہے۔ ڈاکٹر سجاتا چکلانوبس نے اختراع کی ضرورت کو اجاگر کیا اور کہا کہ ایم ایس ایم ای ادارے جو کہ اختراعی ایکو نظام کا ستون ہیں، وہ بھارت کو عالمی تحقیق و ترقی اور اشیاء سازی کا مرکز بنانے میں حیرت انگیز کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔ سی ایس آئی آر – آئی ایم ایم ٹی بھوونیشور کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رامانج نرائن نے ایم ایس ایم ای ، اسٹارٹ اپ اداروں اور انفرادی اختراع کاروں کی تحقیق و ترقی کی کوششوں کے لیے سی آر ٹی ڈی ایچ سہولت کو تعاون فراہم کرنے میں ڈی ایس آئی آر کی خدمات کا اعتراف کیا اور ستائش کی۔ ڈاکٹر نرائن نے خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برسوں میں، سی آر ٹی ڈی ایچ بھارتی معیشت میں غیر معمولی تعاون پیش کرے گا، روزگار کے مواقع بہم پہنچائے گا اور اختراع کو فروغ دے گا۔ سی ایس آئی آر-آئی ایم ایم ٹی ، بھوونیشور میں سی آر ٹی ڈی ایچ کے پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر یتندر چودھری  نے سی ایس آئی آر- آئی ایم ایم ٹی، بھوونیشور میں سی آر ٹی ڈی ایچ کا جائزہ پیش کرتے ہوئے موضوعاتی سیشن کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس کے وسیع تر مقاصد، دستیاب بنیادی ڈھانچہ سہولت، تیار اور منتقل/ لائسنس شدہ تکنالوجیوں، ایم ایس ایم ای سے رابطے کے آغاز، ایم ایس ایم ای کے حل کیے گئے مسائل، ایم ایس ایم ای اکائیوں کے لیے پیش کیے گئے اور دستیاب مواقع اور خدمات کے بارے میں بھی بات کی۔ ایم ایس ایم اکائیوں/ اسٹارٹ اپ اداروں/ اختراع کاروں کو درپیش چنوتیوں اور ان کے ممکنہ حل کے بارے میں مزید تبادلہ خیال کی غرض سے، ایم ایس ایم ای رابطے کے جزو کے طور پر، سائنٹسٹ- ایف، ڈی ایس آئی آر ڈاکٹر وپن سی شکلا اور سی ایس آئی آر – آئی ایم ایم ٹی میں سی آر ٹی ڈی ایچ کے پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر کے ذریعہ ’’سمواد‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ ’سمواد‘ کا اختتام اس تجویز کے ساتھ ہوا کہ 5 بڑی چنوتیوں کی نشاندہی کی جائے گی اور سی ایس آئی آر – آئی ایم ایم ٹی کے ذریعہ مناسب طریقے سے ان کے حل نکالے جائیں گے۔

تقریب کے دوران موجود ڈی ایس آئی آر کے دیگر افسران میں ڈاکٹر رنجیت بیروا اور ڈاکٹر سمن مزومدار بھی شامل تھے۔ سی ایس آئی آر- آئی ایم ایم ٹی، بھوونیشور کی سی آر ٹی ڈی ایچ ٹیم، چیمبر آف کامرس، انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے مندوبین اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں (ایم ایس ایم ای) کے نمائندگان ، اسٹارٹ اپ ادارے، انفرادی اختراع کار، سیلف ہیلپ گروپس بھی اس تقریب کے دوران موجود تھے۔

اس چنتن شِوِر کے دوران اجتماعی حکمت، علم اور افسران و متعلقہ فریقوں کی مہارت کو بروئے کار لایا گیا۔ اس چنتن شِوِر نے سی ایس آئی آر-آئی آئی ایم ٹی، بھوونیشور میں سی آر ٹی ڈی ایچ میں ایم ایس ایم ای اکائیوں/ اسٹارٹ اپ اداروں/ اختراع کاروں کے لیے ممکنہ مواقع کے لیے جامع تبادلہ خیال اور تنقیدی فکر کا موقع فراہم کیا۔

اس تقریب کا اختتام سی ایس آئی آر- آئی آئی ایم ٹی، بھوونیشور کے چیف سائنس داں ڈاکٹر آر شکتی ول کے ذریعہ معززین، منتظمین، تمام تر فریقوں، پریس اور میڈیا شخصیات کو ووٹ آف تھینکس دیے جانے کے ساتھ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001POFA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026EWY.jpg

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9574



(Release ID: 1957954) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Tamil