ریلوے کی وزارت

ریلوے کی وزارت کی جانب سے‘ سوچھتا پکھواڑا -2023’  کا آغاز


سوچھتا پکھواڑا 16؍ستمبر سے 2؍اکتوبر 2023 تک منایا جا رہا ہے

سوچھتا پکھواڑا -2022ایوارڈز بہترین کارکردگی والی  تین زونل ریلویز کو دئے گئے

Posted On: 15 SEP 2023 6:36PM by PIB Delhi

ریلوے کی وزارت نے آج سوچھتا پکھواڑا-2023 کا آغاز کیا۔ سوچھتا پکھواڑا -2023 کا افتتاح ریلوے بورڈ کی چیئرپرسن  اور سی ای او محترمہ  جیہ ورما سنہا نے 15؍ستمبر 2023 کو ریل بھون  میں سوچھتا عہد دلا کر کیا۔      سوچھتا عہد پورے ریلوے کنبے کو دلایا گیا، جن میں ریلوے کے ملازمین بشمول  ریلوے زونس اور ڈویژنوں کے سینئر افسران شامل تھے۔  یہ لوگ  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پروگرام سے جڑے تھے۔

DSC_1661.JPG

تمام ریلوے فیملی نے سوچھتا عہد لیا، جس میں انہوں نے صفائی ستھرائی کے لئے عزم کیا اور  ہر سال       100گھنٹے صفائی ستھرائی کرنے اور سوچھتا بھارت ابھیان  کا پیغام    عام کرنے کے لئے وقف کرنے کا عہد کیا۔   

DSC_1672 (3).JPG

ریلوے کی وزارت 16؍ستمبر 2023 سے 30 ستمبر 2023 تک سوچھتا پکھواڑا منا رہی ہے۔ ریلوے کی وزارت نے اسے 2؍اکتوبر تک توسیع دے دی ہے اور مہاتما گاندھی کی جینتی پر اس کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور جل شکتی  وزارت کی    سوچھتا ہی سیوا نام کی مشترکہ مہم (15؍ستمبر 2023 سے 2؍اکتوبر 2023) بھی منائی جا رہی ہے۔ ایس ایچ ایس    کی سرگرمیوں کو انڈین ریلوے کے سوچھتا پکھواڑا پروگرام     کے ساتھ  مربوط    کر دیا گیا ہے۔

سوچھتا پکھواڑا – 2023 کے لیے سوچھ ریل گاڑی، سوچھ اسٹیشن، سوچھ آہار، سوچھ ٹریک وغیرہ جیسی سرگرمیوں کے لیے مخصوص دن مقرر کیے گئے ہیں۔پی اے سسٹمز کے ذریعے ڈیجیٹل میڈیا اورعوامی اعلان کے ذریعے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان سب كا مقصد لوگوں کو بائیو ٹوائلٹ کے استعمال، سنگل یوز پلاسٹک سے پرہیز اور صفائی کی عادات کے بارے میں آگاہ كرنا ہے

زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے اور پندرہ دن کے زیادہ موثر نتائج کو یقینی بنانے کے لیے جل شکتی کی وزارت (نوڈل منسٹری) نے

سوچھتا پکھواڑا ایوارڈز ہر وزارت کو  فیلڈ فنکشنز/ منسلک دفاتر/ ماتحت تنظیموں کو پکھواڑا مدت کے دوران مثالی کارکردگی کے لیے دینے کی خاطر فراہم کیے ہیں۔پچھلے سال كے سوچھتا پکھواڑہ – 2022 کے ایوارڈز درج ذیل زونل ریلوے کو دیئے گئے ہیں:

پہلی پوزیشن: جنوبی مغربی ریلوے؛

دوسری پوزیشن: مغربی ریلوے؛

تیسری پوزیشن: شمال مشرقی ریلوے۔

ہندوستانی ریلوے بڑے پیمانے پر نقل و حمل کا ایک ماحول دوست ذریعہ ہے اور یہ صاف اور سازگار ماحول کو فروغ دینے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ اس نے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کے اندر اور اس کے آس پاس صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جیسے کہ صاف پٹریوں کی طرف جانے والے کوچوں پر بائیو ٹوائلٹ، بائیو ڈیگریڈیبل/نان بائیو ڈیگریڈیبل ویسٹ کو الگ کرنا، ٹھوس فضلے كا نظم كرنا، سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی كرنا وغیرہ۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1957857) Visitor Counter : 104


Read this release in: Tamil , English , Hindi