عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، آئی آئی پی اے گورننس میں سائبر سلامتی اور ڈیٹا کی رازداری، خاص طور پر غیر ریاستی اور ریاستی عاملوں کے ذریعہ ڈیٹا کے ممکنہ سائبر خطرات کے مطالعہ پر توجہ مرکوز کرے گا


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انسٹی ٹیوٹ سے ایک محفوظ اور مؤثر سائبر اسپیس بنانے اور حکومت میں ڈیجیٹل اثاثوں کی حفاظت کے لیے خود کو وقف کرنے کا مطالبہ کیا

آئی آئی پی اے کا اگلا تعلیمی سیشن ای گورننس اور جامع خدمات کی فراہمی، موسمیاتی تبدیلی کی کمی اور پائیدار ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرے گا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی آئی پی اے کی 323ویں ایگزیکٹو کونسل میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 15 SEP 2023 5:03PM by PIB Delhi

با وقار انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے)، جو ڈی او پی ٹی کے تحت پبلک ایڈمنسٹریشن کے اخلاقیات سے متعلق تربیت، تحقیق اور معلومات کی ترسیل کے لیے قومی سطح پر ایک خود مختار تعلیمی ادارہ ہے، گورننس میں سائبر سلامتی اور ڈیٹا کی رازداری، خاص طور پر غیر ریاستی اور ریاستی عاملوں کے ذریعہ ڈیٹا کے ممکنہ سائبر خطرات کے مطالعہ پر توجہ مرکوز کرے گا۔

یہ بات آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی آئی پی اے کی ایگزیکٹو کونسل کے 323ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جو آئی آئی پی اے کے چیئرمین بھی ہیں۔

انھوں نے انسٹی ٹیوٹ سے ایک محفوظ اور مؤثر سائبر اسپیس بنانے اور حکومت میں ڈیجیٹل اثاثوں کی حفاظت کے لیے خود کو وقف کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس سال مئی کے شروع میں، ملک کا معروف طبی ادارہ اور ہسپتال، AIIMS، نئی دہلی، سائبر بدمعاشوں کی طرف سے کیے جانے والے سلسلے وار سائبر حملوں کا شکار ہو گیا تھا۔ سائبرسیکیوریٹی فرم CloudSEK کی ایک رپورٹ کے مطابق، 2022 میں ہندوستانی سرکاری ایجنسیوں پر سائبر حملوں میں دوگنا اضافہ ہوا۔ سرکاری ایجنسیوں پر کل سائبر حملوں میں ہندوستان کا حصہ 2021 میں 6.3 فیصد سے بڑھ کر 2022 میں 13.7 فیصد ہو گیا۔

آئی آئی پی اے کی ایگزیکٹو کونسل نے، جس کے چیئرمین ڈاکٹر جتیندر سنگھ میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے، اس دوران یہ منظوری دی کہ سال 2024 کے لیے آئی آئی پی اے کا اگلا تعلیمی سیشن موسمیاتی تبدیلیوں کی تخفیف میں ہندوستان کے کردار کے علاوہ ای گورننس کے اقدامات اور جامع خدمات کی فراہمی پر بھی توجہ مرکوز کرے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کا ذکر کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، پچھلے نو سالوں میں، ٹیکنالوجی، سوچھتا (صفائی مہم)، جوابدہی اور حکومتی کام کاج میں شفافیت میں ایک مثالی تبدیلی آئی ہے۔ وزیر اعظم مودی کی صدارت میں جی 20 سربراہی اجلاس نئی دہلی اعلامیہ نے ’جی 20 فریم ورک فار سسٹمز آف ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر‘ کی حمایت کی، خدمات کی فراہمی میں ڈی پی آئی کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے ہنر مند استعمال پر زور دیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آئی آئی پی اے کے پاس نئے علم کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ہے۔ انہوں نے ممبر سکریٹری اور آئی آئی پی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایس این ترپاٹھی سے مطالبہ کیا کہ وہ آئی آئی پی اے کی ویب سائٹ https://www.iipa.org.in/ پر تیار کردہ موضوع سے متعلق مخصوص لیکچر سیریز کی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعے وسیع پیمانے پر تشہیر کریں تاکہ یو پی ایس سی سول سروسز اور دیگر امتحانات میں شرکت کرنے والے نوجوان اس سے خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکیں۔

مختلف سرکاری صلاحیت سازی کے پروگراموں کے انضمام کا مطالبہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی آئی پی اے سے دس کامیابی کی کہانیوں کی نشاندہی کرنے اور اسے مختصر ویڈیوز کی شکل میں پیش کرکے سوشل میڈیا پر ن کی موجودگی درج کرنے کا بھی کہا۔

انہوں نے کہا کہ آئی آئی پی اے اپنے پروگراموں کو صلاحیت سازی کمیشن کے ساتھ مربوط کرکے نئے علم کے مرکز کے طور پر ابھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پچھلے سال میں، آئی آئی پی اے نے بہار، مہاراشٹر، حکومت این سی ٹی دہلی، الہ آباد ہائی کورٹ، جے اینڈ کے اربن لوکل باڈی وغیرہ کے ریاستی انتظامی تربیتی اداروں (اے ٹی آئی) کے ساتھ ریاستی حکومت کے اہلکاروں کی تربیت شروع کی۔ ریاستی حکومتوں کے لیے کل 32 تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9563


(Release ID: 1957826) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi