زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پروفیسر رمیش چند نے آج زرعی اعدادوشمار کے لیے متحد پورٹل  www.upag.gov.in  کا آغاز کیا


زرعی اعداد و شمار کے لیے متحد پورٹل ہندوستانی زراعت کے ڈیٹا مینجمنٹ میں انقلاب لانے کی طرف ایک قدم ہے

پروفیسر رمیش چند کہتے ہیں کہ پورٹل متعلقہ فریقوں کو حقیقی وقت، قابل بھروسہ، اور معیاری معلومات کے ساتھ بااختیار بناتا ہےاور زیادہ جوابدہ اور موثر زرعی پالیسیوں کے لیے راہ ہموار کرتا ہے

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری،جناب  منوج آہوجا کا کہنا ہے کہ صارفین کو تلاش کے اخراجات میں کمی اور فریکشنز اور قابل اعتماد،دقیق اور معروضی ڈیٹا تک رسائی سے فائدہ ہوگا

Posted On: 15 SEP 2023 5:52PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ کے رکن پروفیسر رمیش چند نے آج باضابطہ طور پر یونیفائیڈ پورٹل فار ایگریکلچرل اسٹیٹسٹکس (یو پی اے جی پورٹل- www.upag.gov.in) کا آغاز کیا۔ ہندوستان کے زرعی شعبے کو درپیش پیچیدہ طرز حکمرانی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے۔ یہ اختراعی پلیٹ فارم، جو کہ زرعی ڈومین میں ڈیٹا مینجمنٹ کو ہموار کرنے اور بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، زیادہ موثر اور جوابدہ زرعی پالیسی کے فریم ورک کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SIUL.jpg

اپنے خطاب میں، پروفیسر رمیش چند نے اس طرح کے اقدام کے لیے ٹیم کی تعریف کی اور اسے زرعی ڈیٹا مینجمنٹ کے دائرے میں ایک سرمایہ کاری اور ایک "بڑا قدم" قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس طرح کی پہل طویل عرصے سے زیر التواء تھی اور اس میں ایک "چھوٹے بچے" سے "عظیم ہاتھی" بننے کی بڑی صلاحیت ہے۔ انہوں نے سامعین پر زور دیا کہ وہ سنگ میل والی تبدیلی لانے کے لیے زراعت میں ذہنی منتقلی والی تبدیلی کو متعارف کرائیں۔ پروفیسر چند نے کہا کہ پورٹل  متعلقہ فریقوں کو حقیقی وقت، قابل اعتماد اور معیاری معلومات کے ساتھ بااختیار بناتا ہے، جس سے زیادہ جوابدہ اور موثر زرعی پالیسیوں کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنی زیادہ معلومات کی معروضیت ہوگی اتنا ہی کم پالیسی سازی میں فیصلے کا دائرہ کم ہوگا،  جس کا  عملی جامہ مستحکم، شفاف اور باخبر فیصلوں میں وقوع پذیر ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیٹا میں 1 ڈالر  کی سرمایہ کاری سے  32 ڈالر کا اثر ہوا ہے۔ پروفیسر چند نے مشورہ دیا کہ پورٹل کو ڈیٹا کے اعتبارات کو یقینی بنانا چاہیے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب منوج آہوجا نے اس وقت ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کی طرف سے کرشی فیصلہ سپورٹ سسٹم، کسان رجسٹری، فصل سروے جیسے انجام دیئے جانے والے دیگر اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے جی پورٹل کا تصور عوامی بھلائی کے طور پر کیا جا رہا ہے جس میں صارفین کو تلاش کے اخراجات میں کمی اور  فریکشنز اور قابل اعتماد، دقیق  اور معروضی ڈیٹا تک رسائی سے فائدہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IDWY.jpg

سینئر اقتصادی اور شماریاتی مشیر، جناب  ارون کمار نے سامعین کو اعداد و شمار کی درستگی کو بڑھانے اور زراعت میں ڈیجیٹل ڈیٹا گورننس کو بہتر بنانے کے لیے ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو میں کیے جانے والے رواں اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔ ایڈوائزر ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو ، محترمہ روچیکا گپتا نے یو پی اے جی پورٹل کی نمایاں خصوصیات کا اشتراک کیا۔ اسے محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے زراعت میں ڈیٹا سے متعلق گورننس کے چیلنجوں جیسے کہ معیاری اور تصدیق شدہ ڈیٹا کی کمی سے نمٹنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس سے پالیسی سازوں، محققین اور متعلقہ فریقوں کے لیے باخبر فیصلے کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یو پی اے جی پورٹل ڈیٹا کے انضمام اور تجزیہ کے لیے اپنے جامع نقطہ نظر کے ساتھ اس منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔

یو پی اے جی پورٹل کے ذریعے حل کیے گئے کلیدی چیلنجز:

1. معیاری ڈیٹا کی کمی: فی الحال، زرعی ڈیٹا مختلف ذرائع میں بکھرا ہوا ہے اور اکثر مختلف فارمیٹس اور اکائیوں میں پیش کیا جاتا ہے۔ یو پی اے جی پورٹل کا مقصد اس ڈیٹا کو ایک معیاری شکل میں مضبوط کرنا ہے، جس سے یہ صارفین کے لیے آسانی سے قابل رسائی اور قابل فہم ہے۔

2. تصدیق شدہ ڈیٹا کی کمی: درست پالیسی فیصلوں کے لیے قابل اعتماد ڈیٹا بہت ضروری ہے۔  یو پی اے جی پورٹل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ایگمارکنیٹ جیسے ذرائع سے ڈیٹا کی جانچ پڑتال اور بروقت اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، جو پالیسی سازوں کو زرعی قیمتوں کے بارے میں درست معلومات فراہم کرتا ہے۔

3. منتشر ڈیٹا: کسی بھی فصل کا ایک جامع نقطہ نظر بنانے کے لیے، پیداوار، تجارت اور قیمتوں سمیت متعدد متغیرات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ یو پی اے جی پورٹل مختلف ذرائع سے ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے، جس سے زرعی اجناس کا جامع اندازہ ہوتا ہے۔

4. مختلف فری کوینسی متغیرات: ڈیٹا مختلف اوقات میں اپ ڈیٹ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے تاخیر اور عدم اہلیت ہوتی ہیں۔ یو پی اے جی پورٹل ڈیٹا کے ذرائع کے ساتھ ریئل ٹائم کنیکٹیویٹی پیش کرتا ہے، نگرانی اور تجزیہ کے لیے درکار وقت اور محنت کو کم کرتا ہے۔

یو پی اے جی پورٹل کی اہم خصوصیات:

1. ڈیٹا کی معیار سازی: پورٹل قیمتوں، پیداوار، رقبہ، پیداوار، اور تجارت کے ڈیٹا کو معیاری بناتا ہے، اسے ایک جگہ پر قابل رسائی بناتا ہے، متعدد ذرائع سے ڈیٹا کو مرتب کرنے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔

2. ڈیٹا کا تجزیہ: یو پی اے جی پورٹل جدید تجزیات کرے گا، جو پیداواری رجحانات، تجارتی ارتباط، اور کھپت کے نمونوں جیسی بصیرتیں پیش کرے گا اور  باخبر فیصلے کرنے میں پالیسی سازوں کی مدد کرے گا۔

3. دقیق پیداوار کا تخمینہ: پورٹل بڑھتی ہوئی فریکوینسی  کے ساتھ دقیق پیداواری تخمینے تیار کرے گا، جس سے زرعی بحرانوں کا تیزی سے جواب دینے کی حکومت کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

4. کموڈٹی پروفائل رپورٹس: کموڈٹی پروفائل رپورٹس الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے ، معروضیت کو کم کرتے ہوئے اور صارفین کو جامع بصیرت فراہم کرتے ہوئے پیش کی جائے گی۔

5. پلگ اینڈ پلے: صارفین کو ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو فروغ دیتے ہوئے، اپنی رپورٹس تیار کرنے کے لیے پورٹل کے ڈیٹا کو استعمال کرنے کی لچک ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00310ME.jpg

یو پی اے جی پورٹل ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر برائے زراعت کا ایک اہم جزو ہے، جس کا مقصد زراعت کے شعبے کے تنوع کو بروئے کار لانا اور ڈیٹا کو ترقی کے لیے ایک محرک کے طور پر استعمال کرنا ہے۔ زراعت کے شعبے میں ڈیٹا مینجمنٹ کو ہموار کرنے کے لیے یہ محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کا ایک اہم پہل ہے۔ اس کا مقصد زرعی اجناس پر حقیقی وقت، معیاری اور تصدیق شدہ ڈیٹا فراہم کرنا ہے، پالیسی سازوں، محققین اور متعلقہ فریوں کے لیے ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ پہل ای-گورننس کے اصولوں سے ہم آہنگ ہے، جس سے ہندوستان کے زراعت کے شعبے میں ہوشیاری، شفافیت اور چستی آتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LZ5A.jpg

 

*************

ش ح۔ ا ک  ۔ ت ح

U- 9567



(Release ID: 1957824) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi , Telugu