سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کھلی دنیا میں عالمی تبدیلی کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کے لئے ایک کھلی سائنس پالیسی کی ضرورت ہے: سائنس انجینئرنگ ریسرچ بورڈ سکریٹری
Posted On:
15 SEP 2023 4:34PM by PIB Delhi
سائنس انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی) كے سكریٹری اورڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)ڈی ایس ٹی( كے سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر اکھلیش گپتا نے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی پالیسی )ایس ٹی آئی( کے ذریعے ایک متحرک منظر نامے کی تشکیل کے ذریعے نافذ العمل ایک کھلی سائنس پالیسی کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ عمل سی ایس آئی آر این آءی ایس سی پی آر میں بند سے کھلی دنیا کی طرف عالمی تبدیلی کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ڈاکٹر گپتا نے تمام متعلقہ اور ایس ٹی آئی ماحولیاتی نظام سے پیدا کیا كردہ قسم کے ڈیٹا کے مرکزی ذخیرے کے طور پر نیشنل ایس ٹی آئی آبزرویٹری کی ترقی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی جیسا کہ ایس ٹی آئی پالیسی نیز انڈیا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرکائیو میں تجویز کیا گیا ہے۔ وہ سی ایس آئی آر این آئی ایس سی پی آر کے ون ویک ون لیب پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے ایس ٹی آئی پالیسی کے مسودے میں سائنسدانوں اور محققین کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹیک ہولڈروں کی ایک وسیع رینج کو عملاً شامل کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تاکہ اسے جامع بنایا جا سکے۔
تقریب کے دوران نیشنل نالج ریسورس کنسورشیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ڈی ایس ٹی اور سی ایس آءی آر این آءی ایس سی پی آر کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ تقریب كے دوران این کے آر سی کے 21 سال پر محیط ایک رپورٹ اور دو خصوصی جرائد - انڈین جرنل آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو فزکس اور انڈین جرنل آف انجینئرنگ اینڈ میٹریل سائنسز کے اولین شماروں كی رونماءی كی گئی۔
سی ایس آءی آر این آئی ایس سی پی آر كی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال اور سی ایس آءی آر سی جی سی آر آئی سی ایس آئی آر این آءی ایس سی پی آر كی ڈائریکٹر ڈاکٹر سمن کماری مشرا کے ساتھ ڈی ایس ٹی اور سی ایس آءی آر کے عہدیداروں نے ون ویک ون لیب پروگرام )او ڈبلیو او ایل) میں حصہ لیا۔ اس تقریب میں مختلف پبلشرز کی نمائش کے ساتھ ایک علمی نمائش بھی پیش کی گئی۔
او ڈبلیو او ایل کے پیچھے كار فرما نظریہ سائنسی برادری کے اندر انضمام کو فروغ دینا اور بڑے معاشرے کے ساتھ خلا کو ختم کرنا ہے۔ او ڈبلیو او ایل ریسرچ لیبز کو معاشرے کے ساتھ جڑنے اور یہ ظاہر کرنے کے قابل بناتا ہے کہ ان کا کام عوامی بھلائی کی سرگرمی ہے۔

****
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1957823)
Visitor Counter : 123