مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی مواصلاتی محكمے نے صفائی كی 21  مہمات کے ذریعہ خصوصی سوچھتا مہم کے تحت 3630 مربع فٹ جگہ خالی کرائی


ٹیلی مواصلاتی محکمہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک تیسری خصوصی مہم میں حصہ لے گا تاکہ سوچھتا کو فروغ دیا جائے اور زیر التواء حوالوں کو نمٹایا جا سکے

Posted On: 15 SEP 2023 4:41PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی طرف سے اپنے سرکاری دفاتر میں شروع کی گئی سوچھتا مہم نے دسمبر 2022 سے اگست 2023 تک صفائی کو فروغ دینے پر خاصا زور دیا ہے۔اس خصوصی مہم کے فریم ورک کے اندر، وسیع ترسرگرمیوں کو انجام دیا گیا ہے۔ ان سرگرمیوں میں صفائی کے اقدامات، قواعد و ضوابط کی ایک جامع جانچ اور آسانیاں، ریکارڈ مینجمنٹ سسٹمز کا مکمل جائزہ، ورک اسپیس کا موثر استعمال اور كچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا شامل ہیں۔ ان كاموں کا مقصد کام کی مجموعی جگہ بڑھانے كا تجربہ كرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230915-WA00079J3W.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230915-WA0009725W.jpg

قابل ذکر مقداری مقاصد حاصل كرنے کے علاوہ، وزارتِ مواصلات کے تحت ٹیلی مواصلاتی محکمے نے سنچار بھون کمپلیکس کے اندر مخصوص 'بہترین طریقوں' کو لاگو کیا اور ان طریقوں سے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ذیل كی مشقیں شاملِ عمل رہیں:

 

  • سنچار بھون کمپلیکس میں پلاسٹک کے پینے کے پانی کی بوتلوں کا سنگل استعمال روکنا۔
  • سنچار بھون کمپلیکس میں پلاسٹک کے فولڈرز کو ماحول دوست ری سائیکل شدہ کاغذی فولڈرز سے بدلنا۔
  • ہر کام کے دن دوپہر کو ایک کنٹریکٹ لیڈی ڈاکٹر کی مشاورتی خدمات۔ سنچار بھون کمپلیکس میں تعینات 900 ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین کی صحت اور صفائی کے لیے یہ ایک اعزاز ہے۔
  • دفتر کے احاطے کی خصوصی صفائی کے لیے ہر جمعہ کی دوپہر کو مقررہ وقت مختص کرنا۔
  • تہہ خانے میں جمع اسکریپ کی صفائی اور اسے تفریحی کلب میں تبدیل کرنا۔
  • پارکنگ سے متصل جگہ کو جدید کینٹین میں تبدیل کرنا۔
  • پلاسٹک کے قلموں کو ماحول دوست ری سائیکل کرنے کے قابل قلموں سے بدلنا۔
  • خواتین کے واش رومز میں سینیٹری نیپکن پیڈ ڈسپنسر کی فراہمی۔
  • آفس چیمبرز میں تمام لائٹس/دیگر برقی آلات کو 'سوئچ آن' اور 'سوئچ آف' کرنے کے لیے موشن سینسر ڈیٹیکٹر فراہم کرنا۔

خصوصی مہم کی پیش رفت

 

نمٹائے گئے معاملات کی پیش رفت، فائلوں کا جائزہ لینے، فائلوں کو ختم کرنے، محصولات اور خالی جگہیں سامنے لانے كی پوزیشن درج ذیل ہیں۔

 

  • پینتیس ہزار 271 (35271)، عوامی شکایات کا ازالہ
  • صفائی مہم21:
  • جگہ خالی کرائی گئی: 3,630 مربع۔ فٹ
  • اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے آمدنی:  6,47,443 روپے
  • فائلز ویڈڈ: 453
  • صحت مند ملازمین خوش ملازمین: سنچار بھون کے تہہ خانے میں ایک اسٹوریج ڈمپ كو سنچار بھون میں کام کرنے والے تقریباً 900 ملازمین کے لیے کمپیکٹ جمنازیم میں تبدیل كیا گیا۔ جم میں ٹریڈملز، کراس ٹرینر، سائیکلنگ، روئنگ مشینیں اور ڈمبلز/وزن وغیرہ دستیاب ہیں۔ ایک ٹرینر بھی ركھا گیا ہے۔
  • آؤٹ سورس ملازمین کے لیے چہرے کی شناخت: تمام آؤٹ سورس ملازمین کے لیے سنچار بھون میں چہرے کی شناخت کا ایک نظام نصب کیا گیا ہے اور اسے فعال بنایا گیا ہے۔ یہ کنٹیکٹ لیس ہے اور چونکہ ڈیٹا اندرون خانہ محفوظ ہے اور انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہے اس لیے ڈیٹا کی رازداری اور حفاظت کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔
  • ڈیجیٹل نوٹس بورڈ کی تنصیب: سنچار بھون واقع نئی دہلی کی مختلف منزلوں پر چھ ڈیجیٹل نوٹس بورڈ/اسکرین نصب کیے گئے ہیں جو محکمہ کے اہم واقعات اور مختلف سیكشن/ ڈویژنوں، اسکیموں کے اہم نوٹس/ سرکلر اور محكمے كی کامیابی کی کہانیوں وغیرہ کو بھی دکھاتے ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1957796) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi , Telugu