وزارت دفاع
محکمہ برائے دفاعی مصنوعات(ڈی ڈی پی ) نے پورے ملک میں اپنے دفاتر میں سوچھتا کو ادارہ جاتی بنایا
Posted On:
15 SEP 2023 5:06PM by PIB Delhi
ملک بھر میں اپنے دفاتر میں سوچھتا کو ادارہ جاتی بناتے ہوئے، محکمہ برائے دفاعی مصنوعات (ڈی ڈی پی) نے اکتوبر 2022 میں خصوصی مہم 2.0 کے اختتام کے بعد بھی صفائی مہم کو جاری رکھا ہے۔ مہم میں کی جانے والی سرگرمیاں ڈی ڈی پی کی سیکریٹریٹ اور اس کے منسلک/ ذیلی دفاتر میں نومبر 2022 سے اگست 2023 تک میں جاری رکھی گئیں۔ اس مدت کے دوران، محکمہ نے ملک بھر میں 624 مقامات پر صفائی مہم کا انعقاد کیا اور 1734 زیر التوا عوامی شکایات، 451 عوامی استحقاق کی اپیلوں کو نمٹا یا۔ 4581 حقیقی فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 3996 حقیقی فائلوں کو بند کر دیا گیا کیونکہ یہ برقرار رکھنے کی مدت پوری کر چکی تھیں۔ اسکریپ کی فروخت سے اب تک 46,43,637 روپے کی آمدنی ہوئی ہے اور 5517 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی ہے۔
خصوصی مہم 2.0 کے دوران، محکمہ نے ملک بھر میں 585 مقامات پر صفائی مہم کا انعقاد کیا اور 317 زیر التوا عوامی شکایات اور 51 عوامی شکایات کی اپیلوں کو بھی نمٹا دیا۔ اس کے علاوہ، 1983 حقیقی فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 576 حقیقی فائلوں کو بند کیا گیا کیونکہ یہ برقرار رکھنے کی مدت پوری کر چکی تھیں۔ اسکریپ کی فروخت سے 13,06,61,431 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی اور 1,98,048 مربع فٹ جگہ کو آزاد کیا گیا۔
*************
ش ح۔ ا ک ۔ ت ح
U- 9562
(Release ID: 1957795)
Visitor Counter : 118