اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عوامی شکایات کے التوا کو کم کرنے میں اسٹیل کی وزارت کی طرف سے قابل ذکر پیش رفت


اسٹیل کی وزارت اور اس کےزیر انتظام تمام پی ایس یوز نے  ‘سوچھتا پکھواڑے’  کا مشاہدہ کیا

Posted On: 15 SEP 2023 4:26PM by PIB Delhi

وزارت اسٹیل نے نومبر 2022 سے اگست 2023 کے دوران عوامی شکایات کے زیر التواء کو کم کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ اس نے 854 عوامی شکایات، 126 عوامی شکایات کی اپیلیں، ارکان پارلیمنٹ کے 118 حوالہ جات، 3 پارلیمانی یقین دہانیاں، 33 عوامی شکایات،حکومتی حوالہ جات اور 4 پی ایم او حوالہ جات کا ازالہ کیا ہے ۔ اس مدت کے دوران، اسٹیل کی وزارت نے ای-آفس 7.0 کو بھی اپنایا، جو سرکاری دفاتر کے لیے کام کی جگہ کا ایک مکمل ڈیجیٹل حل ہے، جس کا مقصد سرکاری لین دین میں زیادہ شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی لانا ہے، جس سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

سوچھتا پکھواڑا’ (16-31 مارچ، 2023): بہترین عمل

اسٹیل کی وزارت اور اس کےزیر انتظام تمام پی ایس یوز  یعنی ایس اے آئی ایل , این ایم ڈی سی , آرآئی این ایل, کے آئی او سی ایل , ایم او آئی ایل, ایم ای سی او این , ایم ایس ٹی سی  اور ایف ایس این ایل  نے 16 سے 31 مارچ 2023 تک ‘سوچھتا پکھواڑا’ منایا۔ سوچھتا پکھواڑے کے دوران وزارت کے تحت پی ایس یوز نے مختلف سرگرمیاں انجام دیں جیسے سوچھتا عہد پر عمل درآمد، ، بستیوں کی صفائی ستھرائی ، فیکٹریوں، قریبی گاؤں/ کچی آبادیوں کی صفائی ستھرائی، سوچھ ودیالیہ کے تحت چلائے جانے والے/ ان کے ذریعے گود لیے گئے اسکولوں کی صفائی ستھرائی ، سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کے بارے میں بیداری پروگرام وغیرہ۔

*************

 

ش ح۔ ا م ۔

U. No.9557


(Release ID: 1957773) Visitor Counter : 102
Read this release in: English , Hindi