وزارت خزانہ
دلی کسٹمز پریوینٹیو زون نے 396.5 کروڑ روپے مالیت کے 147 کلو گرام غیر قانونی نشہ آور اشیاء کو تباہ کیا
Posted On:
15 SEP 2023 3:59PM by PIB Delhi
منشیات ڈرگس اور سائیکو ٹروپک اشیاء (این ڈی پی ایس) کے خلاف لڑائی میں ایک اہم قدم میں، دلی کسٹمز پریوینٹیو زون نے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے ذریعہ مجاز ویسٹ مینجمنٹ کی سہولت میں 396.5 کروڑ روپے کی مالیت کے 147 کلو گرام غیر قانونی نشہ آور اشیاء کو تباہ کیا۔
اس سہولت پر، 60.3628 کلو گرام غیر قانونی منشیات، بشمول 56.346 کلوگرام ہیروئن، 2.150 کلوگرام ایم ڈی ایم اے ہائیڈروکلورائیڈ، 0.2193 کلوگرام چرس، اور 1.6475 کلو گرام گانجہ کے ساتھ ساتھ 10,894 این ڈی پی ایس، ٹی آئی ڈی آئی جی ای ایس آئی سی (ٹائیڈی جسٹک )کیپسول جس کا وزن 87 کلو گرام ہے، جلا کر تباہ کر دیے گئے۔
تباہ کیے گئے ڈھیر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، نئی دہلی کے ذریعے ضبط کی گئی ممنوعہ اشیاء تھیں، اور تباہی کے پورے عمل کی نگرانی ایک اعلیٰ سطحی ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی نے انجام دی۔
ممنوعہ اشیاء کو خطرناک اور دیگر فضلہ (ایم اینڈ ٹی ایم) قواعد، 2016 کے تحت ہدایات کے مطابق جلایا گیا۔
*************
ش ح۔ ا ک ۔ ت ح
U- 9555
(Release ID: 1957763)
Visitor Counter : 102