وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 وزارت  دفاع گورنمنٹ ای-مارکٹ پلیس (جی ای ایم) پر خریداری میں سر فہرست ،  جو سامان کی مجموعی مالیت کا 16 فیصد ہے


رواں مالی سال 24-2023 میں جی ای ایم کے ذریعے سرکاری خرید کی مجموعی رقم 18790 کروڑ روپے ہے

Posted On: 14 SEP 2023 6:18PM by PIB Delhi

وزارت دفاع گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پر 26 وزارتوں ؍ محکموں میں سرفہرست ہے، جنہوں نے جی ای ایم پر حصہ لیا ہے۔ وزارت دفاع    آرڈر کی  ویلیو اور مقدار دونوں کے اعتبار سے اول مقام پر ہے۔ ا س کے قیام کے بعد سے ہی وزارت جی ای ایم پر مجموعی سامان کی قدر (جی ای ایم)میں خاطر خواہ ساجھیدار رہی ہے اور 12؍ستمبر 2023 تک 73225.30 کروڑ روپے کی خطیر رقم تک پہنچ گئی ہے۔

 

رواں مالی سال میں جی ای ایم کے ذریعے خریداری 12 ستمبر 2023 تک 18790.60 کروڑ روپے ہوئی ہے۔ مالی سال 23-2022 میں وزارت کی آرڈر ویلیو 28732.90 کروڑ روپے تھے، جبکہ مالی سال 22-2021 میں یہ رقم 15091.30کروڑ روپے تھی۔ دفاعی خریداری کے محکمے تحت ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس (ڈی پی ایس یوز) نے مال سال 23-2022 کے دوران جی ای ایم پر 2642.66کروڑ روپے کی اشیاء اور خدمات   فروخت کی تھیں۔

 

اٹھارہ ہزار (18000) کروڑ روپے کی مالیت کی اشیاء اور خدمات کی خریداری کا اہم سنگ میل رواں مالی سال میں روزانہ نمایاں 109 کروڑ روپے کی خریداری کا اشارہ دیتا ہے۔ ملک بھر سے 19800 سے زیادہ   خریداروں نے کُل ملا 3 لاکھ آرڈر دیئے۔

 

وزارت دفاع کا جی ای ایم پر مجموعی جی ایم وی لگاتار مستحکم رہا ہے، جو کہ اس کے وجود میں آنے کے بعد سے 15 فیصد  کے قریب رہا اور رواں مالی سال میں بڑھ کر 16 فیصد ہو گیا۔ اس کے قیام کے بعد سے جی ای ایم پر کئے گئے 17026945 آرڈرز میں وزارت دفاع نے ایک اہم کردار ادا کیا اور   مجموعی  آرڈرز کا تقریباً  28 فیصد حاصل کیا۔

 

جی ای ایم کا آغاز اگست 2016 میں پرانے ٹینڈر کے طریقے میں نئی جان ڈالنے کے لئے  اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے سرکاری خریداری میں جوابدہی اور شفافیت لانے کے لئے کہا گیا تھا۔ اس کے قیام کے بعد گزشتہ 7 برسوں میں وزارت دفاع ڈیجیٹل مہم کی جانب عہد بند رہی ہے۔

 

وزارت دفاع کے ذریعے جی ای ایم پر بھاری خریداری سے اس پلیٹ فارم کی عمدہ کارکردگی، مؤثریت اور شفافیت کا اشارہ ملتا ہے۔ مختلف      دفاعی اداروں کے ذریعے جی ای ایم کے بڑھتے استعمال سے سرکاری خریداری کے منظرنامے کو آسان بنانے کی جانب  اس کی کامیابی کا پتہ چلتا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 9515


(Release ID: 1957480)
Read this release in: English , Hindi , Tamil