وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند اورمویشیوں کی صحت کے عالمی ادارے(ڈبلیو او اے ایچ) کے درمیان وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاری کے لیے، ایک صحت کے نقطہ نظر کو مضبوط بنانے کے لیے اشتراکی تعاون


مویشی پروری اور ڈیری کے محکمہ نے ڈبلیو او اے ایچ کے اشتراک سے، حیدرآباد میں 11 سے 12 ستمبر 2023 کو’’ہندوستان میں جنگلاتی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کے خطرے پر مبنی انتظام‘‘ کے موضوع پر ایک کثیر شعبہ جاتی ورکشاپ کا انعقاد کیا

ورکشاپ نے چار کلیدی مقاصد پر توجہ مرکوز کی جس میں جنگلاتی زندگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرے کے تجزیہ کے بارے میں متعلقہ فریقین کے علم میں اضافہ، ہندوستان کے خطرے کی تشخیص اور انتظام کے بارے میں موجود خلیج کا تجزیہ کرنا، بیماری کے پھیلاؤ کے منظرناموں کی نقل کرنا، اور متعلقہ فریقین کے درمیان مواصلات اور بیداری کو فروغ دینا شامل ہے

Posted On: 13 SEP 2023 7:23PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی مویشی پروری  اور ڈیری، ماہی پروری کی وزارت نے، مویشیوں کی صحت کے عالمی ادارے  (ڈبلیو او اے ایچ) کے ساتھ شراکت داری میں،11 سے 12 ستمبر 2023 کو ریڈیسن حیدرآباد ہائیٹیک سٹی، حیدرآباد میں،ایک کثیر شعبہ جاتی ورکشاپ کا کامیابی سے انعقاد کیا جس کا موضوع ہے’’خطرے پر مبنی انتظامات کے پھیلاؤ کے واقعات ،ہندوستان میں جنگلاتی زندگی‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S9GR.jpg

اس ورکشاپ کا افتتاح مویشی پروری کے کمشنر، ڈاکٹر ابھیجیت مترا اور ڈبلیو او اے ایچ کے علاقائی نمائندہ برائے ایشیا بحرالکاہل ڈاکٹر ہیروفومئی کُگیتا نے کیا، جس میں ڈبلیو او اے ایچ کے ممتاز ماہرین شامل تھے۔ ان میں ڈاکٹر پاولو تیزانی، ڈاکٹر لیزا تھامسن، ڈاکٹر جیکولین لوسات اور ڈاکٹر باسیلیو والڈیہوسا  بھی شامل تھے۔ اس تقریب میں جانوروں کی پرورش، انسانی صحت اور جنگلاتی زندگی  کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 25 شرکاء کو اکٹھا کیا گیا جو چھ بھارتی ریاستوں، یعنی کیرالہ، اتراکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اڈیشہ اور تلنگانہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کے علاوہ، آئی سی اے آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویٹرنری ایپیڈیمولوجی اینڈ ڈیزیز انفارمیٹکس (این آئی وی ای ڈی آئی) اور سنٹر فار وائلڈ لائف آئی وی آر آئی کے 13 ماہرین نے، ڈبلیو ایچ او، ایف اے او، یو ایس اے آئی ڈی رائز اورون ہیلتھ سپورٹ یونٹ (او ایچ ایس یو) کے مبصرین کے ساتھ شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022M4K.jpg

ورکشاپ میں چار کلیدی مقاصد پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں جنگلاتی زندگی  سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرے کے تجزیہ کے بارے میں متعلقہ فریقین کے علم کو بڑھانا، ہندوستان کے خطرے کی تشخیص اور انتظام کا مکمل تجزیہ کرنا، بیماری کے پھیلاؤ کے منظرناموں کی نقل کرنا، اور متعلقہ فریقین کے درمیان بات چیت اور بیداری کو فروغ دینا ہے۔ مزید برآں، ایک صحت کے نقطہ نظر، بین شعبہ جاتی تعاون، اور وبائی امراض کی تیاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ورکشاپ میں سات اجلاس شامل تھے، جن میں دو رسک انالیسس سمیلیشنز کے لیے وقف تھے (ایک بیماری ایکس کے لیے اور ایک ہندوستان کے لیے مخصوص)۔ دو روزہ ورکشاپ میں آگے بڑھنے کے راستے پر گہری بات چیت ہوئی، جس میں جنگلاتی زندگی، ماحولیاتی نظام، اور انسانی اور گھریلو جانوروں کی صحت کے لیے محفوظ اور زیادہ پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے بین شعبہ جاتی تعاون اور ایک صحت کے نقطہ نظر کو اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IOP8.jpg

کووڈ-19 وبا نے ممالک اور خطوں کو مستقبل کے وبائی امراض کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنی تیاریوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ڈبلیو او اے ایچ ،ان اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم (ایف اے او)، عالمی صحت کی تنظیم (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) سمیت چار فریقی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042EQH.jpg

ایک ایسی دنیا میں جہاں جنگلاتی زندگی، گھریلو جانوروں اور انسانوں کی صحت ایک دوسرے سے وابستہ ہیں، تعاون اور ہم آہنگی کا ’’ایک صحت‘‘ کانقطہ نظر ایک پائیدار مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ اس ورکشاپ میں ڈبلیو او اے ایچ اور حکومت ہند کی مشترکہ کوششیں، ایک محفوظ، صحت مند، اور زیادہ پائیدار دنیا کی تعمیر کے عزم کی مثال دیتی ہیں۔

*************************

ش ح۔ا ع۔ ر ا

U- 9499


(Release ID: 1957330) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu