دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 سووچھتا مہم کے لئے خصوصی مہم کا اہتمام زمینی  وسائل کے محکمے میں  کیا جارہا ہے

Posted On: 14 SEP 2023 11:59AM by PIB Delhi

زمینی وسائل  کا محکمہ نومبر 2022 سے اگست 2023 تک سووچھتا مہم اور  زیرالتوا معاملات کو نمٹانے کے لئے خصوصی مہم سرگرمی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ خصوصی مہم کی حصولیابیاں  حسب ذیل ہیں:

  • این بی او عمارت ،  سی جی او کمپلیکس اور شواجی اسٹیڈیم کے  تمام تینوں  دفاتر میں   انجام دی گئی صفائی ستھرائی کی مہم
  • 2926 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا
  • عوامی شکایات سے متعلق 77 درخواستیں نمٹائی گئیں
  • 1497 فزیکل فائلز اور 3092 ای – فائلز  کا جائزہ لیا گیا
  • تمام زیر التوا این  پی  /ریاستی حوالگیوں کا ازالہ کیا گیا

خصوصی مہم  2.0 کے دوران  زمینی وسائل کے  محکمے کی جانب سے چار بہترین  طور طریقے  اپنائے گئے جو حسب ذیل ہیں:

  1. مائی پلانٹ مائی لائف مہم کے تحت  محکمے نے افسروں اور عملے کے ارکان میں احساس دلانے کے لئے ایک پہل شروع کی ہے تاکہ کام کی جگہوں پر پاٹڈ اِن ڈور پلانٹس رکھنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرکے دفاتر میں آب وہوا کے موافق  انفرادی کارروائی کو فروغ دیا جاسکے ۔  انہیں روزانہ کی بنیاد پر سمت عطا کی جاتی ہے اور پروان چڑھائی جاتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GAX6.jpg

  1. لائف کے لئے توانائی بچت مہم کے تحت محکمے کے تمام افسران میں لنچ ٹائم کے دوران  دفتر کے کمرے کے اندر   کی لائٹیں  بند کرنے  جیسی   آسان سی کارروائی  کرکے  آب وہوا کے موافق  مثبت انفرادی کارروائی کو فروغ دینے کے لئے احساس  پیدا کیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LKYY.jpg

  1. زمینی وسائل  کے محکمے نے 2021 میں  اپنے شواجی اسٹیڈیم  انیکسی  آفس  حدود میں  ریجو وے  سینٹر  قائم کیا تھا۔اس تندرستی کے سینٹر کو ملازمین کے ذریعہ استعمال کیا جاتا ہے ،جس سے وہ  صحت سے متعلق ایکسرسائز کرکے تناؤ کو کم کرنے کے حصے کے طورپر یوگا اور دھیان لگاسکیں  ۔ خصوصی مہم  2.0  کے  تیاری مرحلے کے حصے کے طورپر   اس سہولت کو  ڈی ڈی نیوز کی ٹیم کے ذریعہ دکھا یا جاتا ہے تاکہ اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے ۔ ملازمین کےفائدے کے لئے ہرماہ باقاعدگی کے ساتھ  یوگا کے سیشن کا اہتما م کیا جاتا ہے۔مرارجی ڈیسائی  نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کی جانب سے یوگاسیشنز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MTDA.jpg

  1. پرانے ریکارڈ کی شناخت کو آسان بنانے کے لئے  ایک خصوصی  پہل کھوج  ‘‘کے ایچ او جے ’’ کے ذریعہ  ڈجیٹائزیشن   کا کام انجام دیا گیا ہے ، جہاں  ریکارڈ روم میں  پرانے ریکارڈ کی کلکنگ بارکوڈس کے ذریعہ  رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WMRN.jpg

*************

  ش ح۔ح ا۔رم

U-9487      



(Release ID: 1957286) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu