سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

دویا کلا میلا 15 سے 24 ستمبر 2023 تک منعقد ہوگا

Posted On: 14 SEP 2023 12:32PM by PIB Delhi

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ (دیویانگجن)نے وارانسی میں  دیویا کلا میلہ کی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے 15 سے 24 ستمبر 2023 تک ملک بھر کے دیویانگ کاروباریوں/ کاریگروں کی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کے لیے منفرد پروگرام  کا اہتمام کیا ہے۔ یہ تقریب زائرین کے لیے ایک دلکش تجربہ پیش کرے گی کیونکہ جموں و کشمیر، شمال مشرقی ریاستوں سمیت ملک کے مختلف حصوں سے شاندار  مصنوعات، دستکاری، ہینڈ لوم، کڑھائی کے کام اور پیکڈ فوڈ وغیرہ کو ایک ساتھ دیکھا جائے گا۔

یہ پی ڈبلیو ڈی/ دویانگ جن کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی سمت  ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی ایک منفرد پہل ہے۔ دیویا کلا میلہ دیویانگجن (پی ڈبلیو ڈی) کی مصنوعات اور مہارتوں کی مارکیٹنگ اور نمائش کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ وارانسی میں  دیویا کلا میلہ 2022 سے (i) دہلی، دسمبر 2022، (ii) ممبئی، فروری 2023، (iii) بھوپال، مارچ 2023، (iv) گوہاٹی، مئی 2023 (V ) اندور جون 2023 (Vi) جے پور 29 جون-5 جولائی 2023 (vii) وارانسی، 15-24 ستمبر، 2023 تک  شروع ہونے والا سیریز کا ساتواں میلہ ہے

تقریباً 20 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 100 دیویانگ کاریگر/ فنکار اور صنعت کار اپنی مصنوعات اور ہنر کی نمائش کریں گے۔ مندرجہ ذیل وسیع زمرے میں مصنوعات ہوں گی: گھر کی سجاوٹ اور طرز زندگی، کپڑے، سٹیشنری اور ماحول دوست مصنوعات، پیک شدہ خوراک اور نامیاتی مصنوعات، کھلونے اور تحائف، ذاتی لوازمات - زیورات، کلچ بیگ۔ یہ  ‘‘ووکل فار لوکل ‘‘ اپنانے کیلئے سب کے پاس موقع ہوگا  اور دیویانگ کاریگروں کی طرف سے تیار کردہ مصنوعات کو انتہائی  عزم کے ساتھ دیکھا/خریدا جا سکتا ہے۔

وارانسی میں 10 روزہ دیویا کلا میلہ صبح 10.00 بجے سے  رات 10.00 بجے تک  کھلا رہے گا جہاں زائرین  دیویانگ فنکاروں اور معروف پیشہ ور افراد کی پرفارمنس سمیت  سلسلہ وار ثقافتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کریں گے ۔ تقریب میں زائرین ملک کے مختلف علاقوں سے اپنے پسندیدہ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

تقریب کا افتتاح 15 ستمبر کو شام 5.00 بجے ہونا ہے۔ سماجی انصارف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت اے نارائن سوامی دیگر معززین  کی موجودگی میں تقریب کا افتتاح کریں گے۔

محکمہ کے پاس تصور کو فروغ دینے کے لیے شاندار منصوبے ہیں، جس کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں ’دیویا کلا میلہ‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 2024-2023کے دوران یہ تقریب 12 شہروں میں منعقد کی جائے گی۔

*************

ش ح۔ ع ح

U. No.9489



(Release ID: 1957282) Visitor Counter : 88