بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمندری تعاون کو وسیع کرنے کی کوشش میں ہندوستان اور روس شمالی سمندری راستہ (این ایس آر)، مشرقی بحری راہ داری کی تلاش کرنے میں سرگرداں


ہندوستان اور روس كا ولادی ووستوک میں روسی میری ٹائم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں قطبی اور آرکٹک کے آبی علاقے میں بحری جہازوں کی تربیت پر اتفاق

جناب سربانند سونووال نے مشرق بعید اور آرکٹک کی ترقی کے روسی وزیر سے ملاقات کی

ہندوستان روس جوائنٹ میری ٹائم کمیشن شمالی سمندری راستے کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تعمیری بات چیت کی سہولت فراہم کرے گا: جناب سونووال

Posted On: 13 SEP 2023 8:07PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی، آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج مشرق بعید اور آرکٹک کی ترقی کے لیے روسی فیڈریشن کے وزیر جناب اے او او چیکونکوف سے ملاقات کی۔  یہ ملاقات روس کے ولادیووستوک میں کامچٹکا ٹیریٹری کے پویلین، "فار ایسٹ اسٹریٹ" میں ہوئی۔۔میٹنگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور روس کے درمیان بحری تعاون کو وسیع کرنے کے لیے بحری مواصلات سے متعلق وسیع پیمانے پر بات چیت کی جس میں شمالی سمندری راستے (این ایس آر) کے ساتھ ساتھ ولادی ووستوک اور چنئی كےدرمیاں مشرقی بحری راہ داری جیسے نئے ٹرانسپورٹ کوریڈورز کے استعمال کے امکانات بھی شامل ہیں۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہندوستان اور روس نے قطبی اور آرکٹک کے آبی علاقے میں ہندوستانی بحری جہازوں کو روسی میری ٹائم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں تربیت دینے پر اتفاق کیا ہے جس کا نام جی آئی ایڈمرل نیولسکی ہے۔ یہ روس کے ولادی ووستوک میں سمیلیٹر ٹریننگ کی سہولیات سے لیس ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035HZE.jpg

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب سونووال نے کہا كہ روس اور ہندوستان کے تعلقات کی جڑیں گہری تاریخی ہیں جو باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ ہم مضبوط تعلقات کو برقرار رکھنے اور مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔روسی حکومت کے تعاون سے ہماری ٹیم نے مئی 2023 میں ولادیووستوک، ووستوچنی، ناخداكا اور کوزمینو کی بندرگاہوں کا دورہ کیا۔ اس سے ہمیں بصیرت حاصل کرنے میں مدد ملی اور مشرقی بحری راہداری کے مكمل آپریشنلائزیشن کے لیے ان بندرگاہوں کے دوروں کے دوران اپنی ضروریات کو سمجھنے میں مدد ملی۔چنئی میں ہماری مجوزہ ورکشاپ مشرقی بحری راہداری کے آپریشنلائزیشن پر تبادلہ خیال کرے گی۔ ہم اس راہداری کے ساتھ کوکنگ کول، تیل اور مائع قدرتی گیس جیسی ممکنہ اشیاء کی تجارت اور نقل و حمل میں متعلقہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کا ارادہ ركھتے ہیں۔ مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے آئندہ گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ  2023 میں شرکت کے لیے روس کو دعوت دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M72C.jpg

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشرق بعید اور آرکٹک کی ترقی کے لیے روسی فیڈریشن کے وزیر، مسٹر اے او چیکونکوف نے کہا كہ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان بحری مواصلات کی ترقی کے ساتھ ساتھ شمالی سمندری راستے کو استعمال کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ متحرک رابطے ہماری شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کی بنیاد بنیں گے۔ جمہوریہ ہند کے ساتھ تعاون ہماری وزارت کی بین الاقوامی سرگرمیوں کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ہم مشرق بعید میں ہندوستانی شراکت داروں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ACBO.jpg

ہندوستان اور روس کے درمیان تجارت اور كاروبار کے مواقع تلاش کرنے کے لیے دیگر متبادل راستوں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا كہ ہندوستان شمالی سمندری راستے کی ترقی کے سلسلے میں شراکت داری میں تعاون کرنے کا خواہاں ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006IXGJ.jpg

 تجارت کے متبادل راستوں پر بات کرتے ہوئے مسٹر اے او چیکونکوف نے کہا كہ ہم آپ کے نتائج سے اتفاق کرتے ہیں کہ لائن کا ممکنہ کارگو بیس کوکنگ کوئلہ، تیل، ایل این جی اور کھاد ہوگا۔ مشرق بعید میں یہ پروڈکٹ رینج کافی مقدار میں موجود ہے اور ہندوستان کے مشرق میں اسے حاصل کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے۔نمشرق بعید کی بندرگاہوں کی اسپیشیلاءزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کو پرائموری بنیادی طور پر خبرووسک علاقہ سمیت دیگر علاقوں ایک وسیع جغرافیائی دائرہ کار میں لاگو کیا جانا چاہیے،ہم اس اکتوبر میں سرکردہ روسی برآمد کنندگان کی شرکت کے ساتھ کاروباری مشن پر چنئی کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں مذکورہ لائنوں کے آغاز کے لیے ہندوستانی فریق کے ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند حل تیار کرنا مقصود ہے۔این ایس آر ایک عالمی ٹرانسپورٹ پروجیکٹ ہے۔ اس کی ترقی روس اور غیر علاقائی ریاستوں دونوں کو اقتصادی فوائد فراہم کر سکتی ہے۔ ہندوستان کے لیے یہ جہاز سازی کی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ کرنے اور شمالی عرض البلد میں عمومی لاجسٹک کاروبار میں شرکت سے آمدنی حاصل کرنے کا ایک موقع ہے۔

***

ش ح۔  ع س۔ ک ا


(Release ID: 1957168) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi