قبائیلی امور کی وزارت
سوچھتا سے متعلق خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے صفائی اور استحكام کی مہم چلائی گئی
Posted On:
13 SEP 2023 5:49PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی طرف سے شروع کردہ دوسری خصوصی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، قبائلی امور کی وزارت نے سوچھ بھارت مشن کے نظریات کو اپنانے کے لیے صفائی اور استحكام کی کئی مہمات چلائیں۔
نومبر 2022 سے اگست 2023 تک کی مدت میں وزارت نے اپنے عملے اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سوچھ بھارت مشن کے آئیڈیل کو اپناتے ہوئے دو ماہی صفائی مہم کا اہتمام كی خصوصی مہم میں حصہ لیا۔
خصوصی مہم میں وزارت نے کئی نشانے پورے کیے:
- ایک ماہ میں دو بار وزارت کے دفاتر کی كونے كونے كی صفائی۔
- نئی دہلی كے شاستری بھون میں قبائلی امور کی وزارت کے کانفرنس روم کی حالت بہتر بناءی گءی۔
- نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، آئی پی اے بلڈنگ، نئی دہلی میں وزارت کے ریکارڈ روم میں ریکارڈ کا بندوبست كا گیا۔
- نئی دہلی كی جیون تارا بلڈنگ میں قبائلی امور کی وزارت کے دفتری جگہ کی راہداریوں کی صفائی كی گئی۔
یہ وزارت اہداف کو پورا کرنے اور خصوصی مہم سے متعلق مقاصد کو حاصل کرنےکے لیے پرعزم ہے۔ سوچھتا کے لیے تیسری خصوصی مہم میں اس رُخ پر مسلسل کوششیں جاری رہیں گی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 9474
(Release ID: 1957131)
Visitor Counter : 92