سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر نے اپنے ایک ہفتہ ایک  لیب پروگرام کے تحت‘‘بھارت کا اسٹارٹ اپ  انقلاب- ایک خیال سے  بازار  تک کا  دلچسپ سفر’’ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 12 SEP 2023 8:33PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ  (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر) کے ایک ہفتہ ایک  لیب (او ڈبلیو او ایل) پروگرام کے دوسرے دن، 12 ستمبر 2023 کوسی ایس آئی آر- نیشنل فزیکل لیبارٹری آڈیٹوریم، نئی دہلی میں ‘‘بھارت کا اسٹارٹ اپ  انقلاب- ایک خیال سے  بازار  تک کا  دلچسپ سفر’’ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد طلباء کو دلچسپ امکانات اور راستوں سے روشناس کرانا تھا جو ان کے خیالات کو تجارتی مصنوعات/ عمل میں ڈھالنے  میں مدد کر سکتے ہیں اور ابھرتے ہوئے سٹارٹ اپس کی  مرئیت کو بڑھانے اور نیٹ ورکنگ کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LNXD.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FR9C.jpg

اسٹارٹ اپ ورکشاپ کے معززین کے ذریعہ شمع روشن کی گئی (بائیں) اور ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اومکار رائے، اسٹارٹ اپ اڈیشہ کے ایگزیکٹیو چیئرمین خطاب کرتے ہوئے

ورکشاپ میں انڈسٹری، سٹارٹ اپس، انڈسٹری ایسوسی ایٹس، ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹیز اور سٹارٹ اپس کو فروغ دینے میں شامل بڑے سرکاری اداروں اور ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹرز کی وسیع نمائندگی تھی۔ اس میں طالب علموں کو اسٹارٹ اپس کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانے کے سیشن، کامیاب اسٹارٹ اپس کے ذریعے تجربے کا اشتراک اور اسٹارٹ اپس کے ذریعہ اختراعی حل (مصنوعات) کی نمائش کے لیے ایک مخصوص مقام شامل تھا۔

پروفیسر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر  نے افتتاحی اجلاس  میں خطبہ  استقبالیہ پیش  کرتے ہوئے ٹی آر ایل اور  سی ایس آئی آر  ٹیکنالوجیز کے سماجی و اقتصادی اثرات کا جائزہ سمیت سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر  کی سرگرمیوں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔ پروفیسر اگروال نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے ورکشاپس میں متعلقہ فریقوں، خاص طور پر نوجوانوں کی شرکت ان پرجوش امکانات کو اجاگر کرے گی جو ملک میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ان کے لیے رکھتا ہے۔ ڈاکٹر سوجیت بھٹاچاریہ، چیف سائنٹسٹ، سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر اور اسٹارٹ اپ ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر نے شرکاء کو پروگرام اور اس کے مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد ہرمتعلقہ فریق سے رابطہ قائم کرنا اور مستقبل کا روڈ میپ ترتیب دینا ہے۔

افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی، اسٹارٹ اپ اوڈیشہ کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر اومکار رائے نے اس بات کو اجاگرکیا کہ کس طرح ہندوستان کا ڈیجیٹائزیشن ملک کے دور دراز حصے تک ٹیکنالوجی کی رسائی میں انقلاب برپا کر رہا ہے، جس سے نئے اسٹارٹ اپس کو دوسرے  اور  تیسرے درجے کے شہروں میں بڑھنے میں مدد مل رہی ہے۔ مہمان اعزازی، جناب پنیت کورا، چیئرمین، سی آئی آئی  دہلی اسٹیٹ کونسل اور منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، سیمٹیل ایوونکس لمیٹیڈ نے ترقی کی ذہنیت بنا کر اور تجربات سے سیکھ کر کاروبار کو بڑھانے کے اپنے وژن کو پورا کرنے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے مسابقتی منظر نامے کا جائزہ لینے اور تجزیہ کرنے پر بھی زور دیا تاکہ کاروباری حکمت عملی کو موافق بنایا جا سکے۔ ہنر مندی اور ترقی کے راستے تلاش کرنے کے لیے ان کی تجاویز میں مسلسل سیکھنے اور ترقی، نیٹ ورکنگ کے ساتھ ساتھ سرپرستوں، ساتھیوں اور ممکنہ شراکت داروں کے ساتھ جڑنا شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003S8HD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AQDG.jpg

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر  کےایک ہفتہ ایک  لیب پروگرام کے دوسرے دن منعقدہ اسٹارٹ اپ ورکشاپ کے دوران کتاب کے اجرا کی جھلکیاں

افتتاحی پروگرام کے دوران معززین کے ہاتھوں تین کتابوں ،ٹیک ریڈینس: ایلوویٹنگ سی ایس آئی آر انوویشن انڈڑ ایگریکلچرل اینڈ انوائرنمنٹل تھیمس، اے سی ایس آئی آر اکیڈمک ہینڈ بُک فار پی ایچ ڈی پروگرام اور  سینتھیسس رپورٹ: اسٹڈی آف لائف سائنسز کلسٹر ان دی کنٹیسکٹ آف کووڈ -19، اے کیس اسٹڈی آف جینوم ویلی کا اجراء عمل میں آیا۔ ڈاکٹر نریش کمار، چیف سائنٹسٹ اور ورکشاپ کوآرڈینیٹر، سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر  نے  کلمات تشکر پیش کئے۔ دن بھر جاری رہنے والے اس پروگرام میں اسٹارٹ اپس پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں ‘‘اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی تعمیر’’ اور ‘‘کامیاب اسٹارٹ اپ کے لئے ماڈلز’’ کے موضوع پر تکنیکی اجلاس ، مذاکراتی سیشنس اور سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے مختلف پہلوؤں پر پینل  مباحثہ پر مشتمل تھا۔

اس سٹارٹ اپ ورکشاپ کے سب سے دلچسپ حصوں میں سے ایک 30 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کی نمائش تھی جس میں اعلیٰ ٹیکنالوجی سے لے کر ان لوگوں تک جو دیہی ترقی کو بڑے پیمانے پر متاثر کرنے کا وعدہ رکھتے ہیں، ہائیڈروجن سے چلنے والی کار پر توجہ مرکوز کرنے والے اسٹارٹ اپ، مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے والی کھلونا بنانے والی کمپنی اور سیڈ اسٹارٹ اپ اس نمائش کی کچھ اہم جھلکیاں تھیں۔ صنعت کے ماہرین اور یونیورسٹی  میں قائم  انکیوبیشن مراکز کے سربراہان نے ملک میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع ۔ن ا۔

U-9449                        


(Release ID: 1956954) Visitor Counter : 99
Read this release in: English , Hindi