کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آٹو صنعت کی حوصلہ افزائی کی ہے تاکہ ہندوستان کو مزید خود کفیل بنایا جا سکے اور برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔


ہندوستان کی آٹو صنعت کو، دنیا کی سب سے بڑی صنعت بننے کی خواہش کرنی چاہئے اوراس ضمن میں کام کرنا چاہیے: جناب گوئل

جناب پیوش گوئل نے، جی 20 سربراہی اجلاس کے پہلے دن ،جی 20 نئی دہلی لیڈروں کے اعلامیہ کو اپنانے پر روشنی ڈالی

تین ڈیز: ہندوستان کی جمہوریت، جغرافیائی  ڈیویڈنڈ اور تنوع، آٹوموبائل صنعتوں کو تیزی سے ترقی کرنے میں مدد کرے گی: جناب گوئل

جناب  گوئل نے آٹو صنعت پر زور دیا کہ وہ اپرنٹس شپ کی تلاش کریں اور ہنر مند افرادی قوت کو وسعت دیں۔  

प्रविष्टि तिथि: 12 SEP 2023 9:30PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آٹو صنعت کی حوصلہ افزائی کی  ہے تاکہ وہ ہندوستان کو مزید خود کفیل بنائے اور برآمدات کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کرے۔ آج نئی دہلی میں سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (ایس آئی اے ایم) کے 63 ویں سالانہ کنونشن سے، بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کی آٹو صنعت، جو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ماحولیاتی نظام بن چکی ہے، اسے دنیا میں سب سے بڑا بننے کی خواہش اور کام کرنا چاہیے۔

جناب پیوش گوئل نے جی 20 نئی دہلی قائدین کے اعلامیہ کی اہم کامیابی پر روشنی ڈالی جو جی20 کی ہندوستان کی صدارت میں جی20 سربراہی اجلاس کے پہلے دن منظور کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام ہندوستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کو ظاہر کرتا ہے۔

جناب گوئل نے 3ڈیز: جمہوریت، جغرافیائی ڈیویڈنڈ اور ہندوستان کی تنوع پر روشنی ڈالی جس پر ہمیں فخر ہونا  چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 3ڈیز آٹوموبائل صنعت  کو تیزی سے ترقی کرنے اور اس کے مستقبل کو روشن بنانے میں مدد کریں گے۔ آہستہ آہستہ آتم  نربھر بھارت کو بڑے پیمانے پر اپنایا جائے گا۔ وزیرموصوف نے واضح  کیا کہ آٹو صنعت  نے اپنا درآمداتی انحصار کم کر دیا ہے لیکن اسے مقامی بنانے کی مزید گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے آٹو صنعتوں کے تمام کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اس معاملے  کا خود جائزہ لیں۔

وزیر موصوف نے آٹوصنعت  کے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ اپرنٹس شپ کے نظریے کی جستجو کریں اور صنعت کے لیے دستیاب ہنر مند افرادی قوت کو وسعت دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پروگرام ہنر مندی اور اپ اسکلنگ جیسے پہلوؤں پر غور کر سکتا ہے اور نوجوانوں کو سرٹیفیکیشن کے ساتھ تربیت دے سکتا ہے، تاکہ وہ ایک قیمتی وسائل کے طور پر صنعت میں داخل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام بہتر معیار اور پیداواری صلاحیت کا باعث بن سکتا ہے۔ جناب گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ اپرنٹس شپ پروگرام میں نوجوانوں کی مدد کرنے کی زبردست صلاحیت ہے، خاص طور پر اس لئے کہ یہ انہیں ہنر مندی کی ترقی کے دوران وظیفہ فراہم کرتا ہے۔

جناب گوئل نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک کے پرجوش نوجوان، جن کے پاس آج دو پہیہ گاڑیاں ہیں، وہ اپنی معاشی خوشحالی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ چار پہیہ گاڑی کی خواہش رکھتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان آج دنیا کے ان ممالک کے کلب میں شامل ہو گیا ہے، جہاں بنیادی ضروریات، خوراک، لباس، رہائش، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کی خواہشات کو پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے سب کے لیے سستی رہائش، صحت کی دیکھ بھال، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، سڑک کنیکٹیویٹی، بجلی، کھانا پکانے کے گیس کنکشن اور پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کے لیے کیے گئے مختلف فلاحی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حالات بدل رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ تیز رفتاری سے بدلیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ آٹو صنعت کی طلب میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے صنعت سے کہا کہ وہ آنے والی مصنوعات کے بارے میں معلومات فراہم کرے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا ہندوستانی اور بیرون ملک فراہم کنندگان کے درمیان برابری کا میدان موجود ہے۔ انہوں نے ایس سی اے ایل ای کمیٹی (لوکل ویلیو ایڈ اور ایکسپورٹ کو آگے بڑھانے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی) پر زور دیا کہ وہ درآمداتی سامان کی ضرورت کا از سر نو جائزہ لے اور ہندوستان کو خود کفیل اور باقی دنیا کے لیے بیرونی وسائل حاصل کرنے کا مرکز بنانے کے لیے صنعتی شعبے میں تحقیق اور ترقی کی حوصلہ افزائی کرے۔

جناب گوئل نے امرت کال اور نیو انڈیا کی خود انحصاری کی طرف بڑھنے والی صنعت کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر موصوف نے دنیا کی ترقی کے لیے،ہندوستان کا اور زیادہ متعلقہ بننے پر زور دیا اور کہا کہ بڑی اور بہتر منڈیوں میں داخل ہوتے ہوئے غیر معمولی نتائج حاصل کرنے کے لیے مزید آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی ایز) کیے جائیں گے۔ وزیر موصوف نے چندریان 3 اور آدتیہ ایل 1 کی نمایاں کامیابیوں کی ستائش کی۔ جناب گوئل نے سوامی وویکانند کا حوالہ دیتے ہوئے اختتامی کلمات کہے، ’’اگر دماغ شدت سے بے تاب ہو تو سب کچھ ہو سکتا ہے - پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کر کے ایٹم بنایا جا سکتا ہے‘‘۔

*************************

ش ح۔ا ع۔ ر ا

U- 9447


(रिलीज़ आईडी: 1956942) आगंतुक पटल : 87
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी