سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

 ملک سے ، ہاتھ سے میلا اٹھانے کے خاتمے کی پہل


پانچ سو اسّی ضلعوں نے رپورٹ دی ہے کہ وہ   ہاتھ سے میلا اٹھانے سے پاک ہوگئے ہیں

Posted On: 02 AUG 2023 4:46PM by PIB Delhi

پارلیمنٹ نے ‘‘ ہاتھ سے میلا اٹھانے والی مزدوری  کی روک تھام اور  ان مزدوروں کی باز آبادکاری سے متعلق قانون 2013’’ (ایم ایس ایکٹ   2013) لاگو  کیا تھا۔یہ قانون  6دسمبر 2013سے لاگو  ہے۔ قانون کی شقوں کے مطابق ہاتھ سے میلا اٹھانے کی ممانعت ہے اورکوئی شخص  یا ایجنسی، اس تاریخ سے   کسی شخص کو ہاتھ سے میلا اٹھانے کے لئے کام  پر نہیں رکھ سکتی ۔ ایم ایس ایکٹ  2013  کی شقوںمیں بیان کیا گیا ہےکہ  اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں  پر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ،قید کی سزا دی جاسکتی ہے یا یہ دونوں  ہی سزائیں  دی جاسکتی ہیں۔وزارت نے سبھی ضلعوں  سے درخواست کی ہے کہ وہ یا تو خود کو ہاتھ سے میلا اٹھانے سے پاک قراردیں  یا  وہ سووچھتا ابھیان موبائل ایپ پر گندے بیت اَلخلاء اور ہاتھ سے میلا اٹھانے  والوں  کے اعدادوشمار اپ لوڈ کریں ۔ البتہ ابھی تک اس ایپ پر کوئی قابل اعتبار اعداد  شمار  اپ لوڈ نہیں کئے گئے ہیں۔

یہ اعداد وشماران  580 ضلعوں  سے اکٹھا کئے گئے ہیں، جنہوں نے خود کو ، ہاتھ سے میلا اٹھانے  کے کام سے پاک قرار دے دیا ہے۔

وزارت  ریاستوں اور ضلعوں کو  مختلف سطح  پر بہت سی  ہدایات دیکھ رہی ہے اور اس سلسلے میں  ان کے  تصدیقی عمل میں تیزی لانے کے لئے ، ان کے ساتھ لگاتار میٹنگیں کررہی ہے۔

ایس آر ایم ایس اسکیم کا نام   بدل کر ‘‘ صفائی ستھرائی کے منظم ایکو نظام کے لئے قومی کارروائی  ’’ (نمستے )کردیا گیا ہے اور ایس آر ایم ایس کے موجودہ عناصر کو نمستے اسکیم میں رکھا گیا ہے تاکہ ہاتھ سے میلا اٹھانے والوں  کی باز آبادکاری کو یقینی  بنایا جاسکے ۔

یہ معلومات سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت  جناب رام داس آٹھولے نے آج  راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔

*************

  ش ح۔اس۔رم

U-9437      



(Release ID: 1956870) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Tamil