کارپوریٹ امور کی وزارتت

  کارپوریٹ امور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ(آئی آئی سی اے)  اور یونیسف(یو این آئی سی ای ایف) نے مشترکہ طور پر کاروباری ذمہ داری اور پائیداری سے متعلق  رپورٹنگ (بی آر ایس آر) پر ورکشاپ کا اہتمام  کیا

Posted On: 12 SEP 2023 6:18PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی  اے) نے 12 ستمبر 2023 کو ممبئی میں این ایس ای کے حدود میں یونیسیف اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے تعاون سے کاروباری ذمہ داری اور پائیداری سے متعلق  رپورٹنگ(بی آر ایس آر) پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس  ورکشاپ میں 50 سے زائد کلیدی کارپوریٹ گھرانوں کے پیشہ ور افراد  کے، سی ایس آر (کارپوریٹ سماجی ذمہ داری)، ای ایس جی (ماحول، سماجی اور حکمرانی) اور بی ایچ آر (بزنس ہیومن رائٹس) نے شرکت کی ۔

 اس ورکشاپ کا مقصد بی آر ایس آر فریم ورک کے بارے میں ایک جامع تفہیم فراہم کرنا تھا، جو قومی رہنما خطوط برائے ذمہ دار کاروباری طرز عمل( این جی آر بی سی) کے نو اصولوں پر مبنی ہے۔ بی آر ایس آر فریم ورک سرفہرست 1000 درج کمپنیوں یا کاروباروں کے لیے ایک لازمی افشاء کا طریقہ کار ہے جو ماحولیاتی، سماجی اور گورننس(ای ایس جی) کے پہلوؤں پر اپنی کارکردگی کی رپورٹ کرتا ہے اور ذمہ دار کاروباری طریقوں سے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ورکشاپ میں ذمہ دار برانڈز، موثر بی آر ایس آر انکشافات، ڈیجیٹل ٹولز،  بی آر  ایس  آر کے لیے آئی ٹی پورٹل/سافٹ ویئر اور کاروبار میں خاندان کے لیے دوستانہ پالیسیوں کے اطلاق کے لیے سی ایس آر اور ای ایس جی جیسے مختلف موضوعات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ ورکشاپ نے شرکاء کو بی آر ایس آر اور اس کے نفاذ میں اپنے علم اور مہارت کو بڑھانے کے قابل بنایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/mum-10F2V.jpg

 اس ورکشاپ کا افتتاح ،  پاور اینڈ کاربن مارکیٹس، سرمایہ کار بیداری، ایس وی پی اور ہیڈ پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہریش آہوجاایس  نے کیا۔ جنہوں نے سرمایہ کاروں اور شراکت داروں  کے لیے بی آر ایس آر کی اہمیت پر اپنے نقطہ  نظر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کاروبار کی قدر اور ساکھ کو بڑھانے اور عدم تعمیل اور منفی خارجیوں سے وابستہ خطرات کو کم کرنے میں ای ایس جی عوامل کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ کو یونیسیف، اسٹیپ چینج اور آئی آئی سی اے کے نامور ماہرین نے سہولت فراہم کی، جو ای ایس جی، سی ایس آر، بی ایچ آر، اور کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی کے شعبے میں ایک سرکردہ ادارہ ہے۔ معروف فیکلٹی اور ماہر مقررین میں ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ایس او بی ای، آئی آئی سی اےکے سربراہ پروفیسر گریما ددھیچ ، سابق گروپ جنرل کونسل جناب  اشوک کمار گپتا،  آدتیہ برلا گروپ کے  جناب  انکت جین، اسٹیپ چینج سی ای او  کے ، سی پی ای، ایس او بی ای، آئی آئی سی اے کے ڈاکٹر روی راج اترے  اور شراکت داری آفیسر۔ پرائیویٹ اینڈ پبلک سیکٹر اینگیجمنٹس، یونیسیف کےجناب  شوبھراجیوتی، پارٹنرشپ آفیسر شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/mum-2MAPN.jpg

 اس ورکشاپ کا اختتام ایک انٹرایکٹو لرننگ ریکپ، پیئر نیٹ ورکنگ وے فارورڈ اور اوپن ہاؤس سیشن کے ساتھ ہوا۔ ورکشاپ کو شرکاء کی جانب سے زبردست ردعمل ملا، جنہوں نے متن  اور ترسیل کے معیار اور مطابقت کو سراہا۔ یہ ورکشاپ ہندوستان میں کارپوریٹس اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ذمہ دارانہ کاروباری طرز عمل کو فروغ دینے کے لیے آئی آئی سی اے اور یونیسیف کے درمیان جاری تعاون کا حصہ تھی۔ ہندوستان بھر کے مختلف شہروں میں بی آر ایس آر پر مزید ورکشاپس  کے پروگرام شامل  ہیں جو  اندور میں (20 ستمبر)، دہلی میں (26 ستمبر)، اور بنگلورو  میں(29 ستمبر) ہوں گے۔

*************

ش ح۔ ح ا۔ رض

U. No.9433



(Release ID: 1956816) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Marathi